Thursday, 28 November 2024

کراچی: کراچی انٹر بورڈ میں بدعنوانیوں کے خلاف آج سے بڑے پیمانے پر انکوائری کا آغاز ہوگیا۔

رفیق بریرو، شاہ میر خان بھٹو اور شہزاد فضل عباسی پر مشتمل انکوائری ٹیم مالی بدعنوانیاں، نتائج میں ردو بدل کی تحقیقات کرے گی۔

کرپشن میں ملوث افسران میں عظیم صدیقی، زرینہ راشد، زاہد رشید، شجاعت ہاشمی، کاشف صدیقی ،سابق چئیرمین ڈاکٹر سعید الدین ، سابق ناظم امتحانات اسلم چوہان بھی میگا کرپشن میں شامل ہیں

گذشتہ تین سالوں میں بڑے پیمانے پر فیل طلبہ کو اے ون گریڈ سے نوازا گیاجبکہ بورڈ کے مالی بجٹ میں کروڑوں روپے کی خرد برد کی گئی۔

نئی دہلی: بھارت کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کے حوالے سے ایک اور بری خبر سامنے آئی ہے۔

کچھ روز قبل بنگلا دیش کیخلاف میچ میں انجری کا شکار ہونے والے بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا سے متعلق خبر سامنے آئی تھی کہ ہاردک تاحال مکمل فٹ نہیں ہو سکے ہیں لہٰذا ہاردک پانڈیا کی انگلینڈ کے خلاف میچ میں بھی شرکت مشکوک بتائی گئی تھی۔

اب بھارتی میڈیا پر خبریں سامنے آئی ہیں ہاردک کو معمولی چوٹ کا سامنا بھی ہے جس کے باعث بھارتی آل راؤنڈر انگلینڈ کے میچ کے ساتھ ورلڈکپ کے مزید 3 میچز میں بھی شرکت نہیں ہو سکیں گے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ میڈیکل ٹیم انھیں انجری سے مکمل صحت یابی تک گیم میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دے سکتی، میڈیکل ٹیم کے مطابق وہ ہاردک کو جلد ہی پچ پر بھیجنے کے حوالے سے پرامید ہیں۔

دوسری جانب بی سی سی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ ہاردک پانڈیا کا متبادل لانے کے بجائے ورلڈکپ کے اہم میچز کیلئے ہاردک کا انتظار کرنے کو تیار ہے۔

واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا انجری کے باعث اتوار کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے جبکہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان میچ 29 اکتوبر کو لکھنؤ میں شیڈولڈ ہے۔

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے نہم و دہم کے ایڈمٹ کارڈز جاری کردیئے۔

ناظم امتحانات ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی حبیب اللہ سہاگ نے کہا ہے کہ سالانہ امتحانات 2023 جماعت نہم و دہم پرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ ان دیئے گئے رہائشی پتوں پر ارسال کر دیئے گئے ہیں۔

تمام امیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ایڈمٹ کارڈ نہ ملنے کی صورت میں 4مئی 2023ء کو بورڈ آفس میں متعلقہ سیکشن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

کیلیفورنیا: واٹس ایپ کی جانب سے اسٹیٹس میں لنکس کاپری ویوکے متعلق متعارف کرائی جانے والی اپ ڈیٹ کے بعد اب اسٹیٹس کے حوالے سے ایک اور فیچر پر کام کیا جارہا ہے۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق اینڈرائیڈ میں واٹس ایپ بیٹا کی اپ ڈیٹ میں اسٹیٹس میں وائس نوٹ شیئر کرنے کی سہولت متعارف کرائی گئی۔

نئے فیچر کی مدد سے تحریری اسٹیٹس کے ساتھ 30 سیکنڈ تک کا وائس نوٹ شیئر کرنا ممکن ہوگا۔جس طرح چیٹ میں وائس نوٹ کےلیے مائک کا نشان بنا آتا ہے ویسے ہیں اسٹیٹس میں مائک کا نشان موجود ہوگا جس کو دبا کر وائس نوٹ ریکارڈ کیا جاسکے گا۔

واضح رہے یہ وائس اسٹیٹس صرف ان لوگوں کے ساتھ شیئر ہوگا جن کے ساتھ صارفین پرائیویسی سیٹنگز کا استعمال کرتے ہوئے یہ اسٹیٹس شیئر کرنا چاہیں گے۔ اس کے علاوہ یہ اسٹیٹس اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوں گے۔

کراچی: قومی کرکٹرز کی ٹیسٹ میچ فیس میں اضافہ کردیا گیا۔

پی سی بی نے یکم جولائی سے شروع ہونے والے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کیلیے 30 جون کو منتخب کرکٹرز کی فہرست جاری کر دی تھی،اس بار ریڈ اور وائٹ بال کی مختلف کیٹیگریز میں مجموعی طور پر 33پلیئرز کو شامل کیا گیا ہے۔

کپتان بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اورمحمد رضوان دونوں طرز کی ’’اے‘‘ کیٹیگریز میں شامل ہیں،تمام کیٹیگریز اے، بی ، سی، ڈی اور ای کے کرکٹرز کو ریڈ اینڈ وائٹ بال کی یکساں میچ فیس دی جائے گی، گذشتہ سال کی فیس میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

ٹیسٹ میچ کا معاوضہ بڑھ کر 8لاکھ 38ہزار 530 روپے،، ون ڈے انٹرنیشنل کی میچ فیس 5لاکھ 15 ہزار 696 روپےجبکہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے پر3 لاکھ 72 ہزار75روپے ملیں گے۔

واضح رہے ٹیسٹ میچ کےلئےپہلے 7 لاکھ 62 ہزار 300روپے، ون ڈے انٹرنیشنل کی میچ فیس 4 لاکھ 68ہزار815 روپے تھا۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کی پرانی فیس 3لاکھ 38 ہزار250 روپے تھی۔

دوسری جانب حسن علی ریڈ بال کی بی اور وائٹ بال کی سی کیٹیگری میں موجود ہیں، امام الحق ریڈ بال میں سی اور وائٹ بال میں بی کیٹیگری کے حقدار بنے، 10 پلیئرز کو صرف ریڈ بال کا کنٹریکٹ دیا گیا، اظہر علی کواے ، فواد عالم کو بی ، عبد اللہ شفیق، نعمان علی اور نسیم شاہ کوسی ، سرفراز احمد، شان مسعود، یاسر شاہ، عابد علی اور سعود شکیل کوڈی کیٹیگری میں شامل کیا گیا۔

صرف وائٹ بال کنٹریکٹ پانے والے 11 کرکٹرز فخر زمان اور شاداب خان اے ، حارث رئوف بی اور محمد نواز سی کیٹیگری میں شامل ہیں، شاہنواز دھانی، عثمان قادر، حیدر علی، آصف علی، خوشدل شاہ ، زاہد محمود اور محمد وسیم جونیئر کوڈی کیٹیگری میں جگہ ملی،ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز 7کرکٹرز علی عثمان، حسیب اللہ، کامران غلام، قاسم اکرم، محمد حارث، محمد حریرہ اور سلمان علی آغا کو ایمرجنگ کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔

کراچی: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے اپنا انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کی جانب سےدو روزہ ’’ماسٹر ٹرینرز ٹریننگ ‘‘کا انعقاد کیا گیا ۔

جس میں اساتذہ کو اشعال انگیزی، انتشار و تشدد کو روکنے کی تربیت فراہم کی گئی تاکہ اساتذہ اپنے زیر تعلیم طلباء کو اسپتالوں میں پیشہ ورانہ خدمات کے دوران پیش آنےو الے ناخوشگوار واقعات سے بآسانی و خوش اسلوبی سےنمٹنے کے قابل بنا سکیں، ٹریننگ کے دوران شرکاء کو بتایا گیا کہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ 49 فیصد ہیلتھ کیئر ورکرز کو پیشہ ورانہ خدمات کی انجام دہی کےدوران کسی نہ کسی اشتعال انگیزی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، گزشتہ 6 ماہ کےدوران ایک تہائی سے زیادہ تقریباً 38فیصد ہیلتھ کیئر ورکرزکیساتھ اشتعال انگیزی کی گئی جبکہ 33 فیصد ہیلتھ کیئر ورکرز کو نازیبا الفاظ اور دھمکیوں کا سامنا رہا۔

اس سلسلے میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن کا کہنا تھا کہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں طب اور صحت کے شعبے کی ضروریات کے مطابق تحقیق پر زور دیا جاتا ہے ، ماسٹر ٹرینرز ٹریننگ کا انعقاد خوش آئند ہے، اس سےحاصل کردہ معلومات کو استعمال کرتے ہوئے ہیلتھ کیئر ورکرز پیشہ ورانہ خدمات کےدوران غیر معمولی حالات سے نمٹ سکیں گے۔

اس موقع پر اپنا انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کی چیئرپرسن پروفیسر لبنیٰ انصاری بیگ نےشرکاء کو موثر ٹریننگ کے عوامل اوراسکی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اپنا انسٹی ٹیوٹ طبی عملے پر تشدد کے بارے میں تحقیق اور تربیتی مواد کی تیاری میں 2015 سے مصروف عمل ہے۔

ماسٹر ٹرینرز ٹریننگ 5 موڈیولز پر مشتمل تھی، پہلا موڈیول ’’تعارفی‘‘ تھا جسے پروجیکٹ کوآرڈی نیٹر لبنیٰ مظہر اللہ نے پیش کیا ، دوسرا موڈیول’’ انتشارو تشدد کو بڑھنے سے روکنے کی تربیت ‘‘ اور تیسرا’’ کمیونی کیشن پروٹوکولز ‘‘کے حوالےسےتھا جس پر پروجیکٹ منیجر ڈاکٹر اطہر حسین نےبریفنگ دی ۔ چوتھا موڈیول ’’پوسٹ ٹراما اسٹریس ڈس آرڈر ‘‘اور پانچواں موڈیول’’ رائٹس اینڈ رسپانسبلیٹیز‘‘ پر مشتمل تھا جسے لبنیٰ مظہر اللہ نے بیان کیا۔

ورکشاپ میں سندھ انسٹیٹیوٹ آف اورل ہیلتھ سائنسز سے لیکچرار ڈاکٹر عتیقہ زاہد، لیکچرار ڈاکٹر شبانہ وزیر، انسٹیٹیوٹ آف فزیو تھراپی اینڈ ری ہیبلی ٹیشن سے ڈاکٹر بریرہ منیر، ڈاکٹر ندا وحید،سائوتھ سٹی اسپتال سے نرسنگ انسٹرکٹرامیر علی،این آئی سی ایچ سے نرسنگ انسٹرکٹر ایشور داس،این آئی سی ایچ سے نرسنگ انسٹرکٹر شبانہ وزیر،چنیوٹ اسپتال سے نرسنگ انسٹرکٹر عرفان،انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ-جےایس ایم یو سے نرسنگ انسٹرکٹر عروج آصف ، انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ-جےایس ایم یو سے نرسنگ انسٹرکٹر سمیرا بشیر،انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل ٹیکنیشن-جےایس ایم یو سے لیکچرارحافظ محمد شارق بابر اور کمیونٹی ڈپارٹمنٹ-جےایس ایم یو سے لیکچرار ڈاکٹر طوبیٰ عادل نےشرکت کی۔

کراچی: کراچی اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نےسوشل میڈیا پرچلنےوالی غلط خبروں کی تردیدکردی۔

چیئرمین انٹربورڈکراچی سعید الدین کہا ہے کہ اس وقت کورونا کی صورتحال خطرناک ہےاور حکومت سندھ کی جانب سے لاک ڈائون کے احکامات پر عمل درآمد کیا جارہاہے۔

بورڈ کی جانب ست اب تک کوئی بھی امتحانی عمل یا امتحانی شیڈول کااعلان نہیں کیا گیاہے۔

طلبااور والدین بے بنیاد خبروں پر دھیان نہ دیں،زیر گردش خبروں سے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کاتعلق نہیں ہے۔

 

 

کوئٹہ: کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسزکے پیش ِ نظرانٹرمیڈیٹ کےامتحانات ملتوی کردیےگئے۔

کنٹرولر انٹرمیڈیٹ بورڈ نے بلوچستان بورڈ کے تحت 25 مئی سےشروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔

کنٹرولر نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات تیسری کورونا لہرکے سبب ملتوی کیے گئے ہیں اور اب صوبے میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیاجائےگا۔

لاہور : محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے اسکول سربراہان کو اضافی الاؤنس دینے کی منظوری دے دی گئی

اضافی الاؤنس پرنسپلز، ہیڈ ٹیچر اورسینئر کو ملے گا ۔

پرائمری اسکول کے ہیڈ کو پانچ ہزار ، مڈل کے ہیڈ کو 8 ہزار ملے گا۔ہائی اور ہائرسیکنڈری اسکول کے سربراہ کو 10 سے 12 ہزار روپے دیا جائیگا۔

اسکول ایجوکیشن ڈیپار ٹمنٹ کا کہنا ہے کہ چارج الاؤنس کی فراہمی سے اسکول سربراہان کی کارکردگی بہتر ہوگی۔

اضافی الاؤنس سے محکمہ خزانہ پر کروڑوں روپے کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان ہے

اسلام آباد: سندھ ہائی کورٹ کے 27 نومبر 2020 کو جاری کردہ حکم نامہ کے مطابق پاکستان میڈیکل کمیشن MDCATکے نتائج کااعلان 16 دسمبر2020کو کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق 29 نومبر 2020 کو MDCAT کاپہلے مرحلے کاامتحان منعقد کیا گیا تھا جس کے نتائج اگلے ہفتے تیار تک ہوجائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں ایسے طلبا و طالبات جن کے کووڈ 19 کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئے تھے وہ 13 دسمبر کو منعقدہ MDCAT ٹیسٹ میں شرکت کریں گے۔

پی ایم سی کے ایک سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق ، دونوں امتحانات کے مشترکہ نتائج کا اعلان 16 دسمبر کو کیا جائے گا۔

تمام MDCAT امیداواروں کوہدایت جاری کی جاتی یے کہ 

قبل ازیں ، نائب صدر پی ایم سی بیرسٹر علی رضا نے کہا تھا کہ 29 نومبر کو پاکستان بھر میں ہونے والی ایم ڈی سی اے ٹی 2020 کے لئے 125،000 سے زیادہ خواہش مند امیدواروں نے اندراج کیا تھا ، جن میں سے 138 طلباء کوایوڈ 19 مثبت ہونے کی وجہ سے امتحان نہیں دے سکے۔

جمعہ ، 4 دسمبر کو ، سندھ ہائی کورٹ نے پی ایم سی کو ہدایت کی تھی کہ وہ دونوں انٹری ٹیسٹ کے ایم ڈی سی اے ٹی کے نتائج ایک ساتھ جاری کریں۔

Page 1 of 557