Monday, 30 December 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمزٹی وی(کراچی)وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں امن و امان کی بحالی میں آرمی چیف اور وفاقی حکومت کا اہم کردار ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سرکٹ ہاؤس جیکب آباد میں بے نظیر بھٹو کی برسی کے سلسلےمیں منعقد اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شر کت کی اور رکن قومی اسمبلی محمد ایاز سومرو کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی ۔اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ رینجرز اختیارات پر کچھ آئینی تقاضے پورے کرنے ہوتے ہیں جب کہ میڈیا اس حوالے سے بلا وجہ واویلا مچا رہا ہے۔قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن و امان کی بحالی میں آرمی چیف اور وفاقی حکومت کا اہم کردار ہے جب کہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف اور وزیر اعظم نے میری تعریف بھی کی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ جیکب آباد اور شکارپور سانحہ میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) جامعہ کراچی کے قائم مقام ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد خان کے اعلامیہ کے مطابق ایوننگ پروگرام میں بیچلرز/ ماسٹرز/ پوسٹ گریجویٹ پروگرامز،سرٹیفیکیٹ کورسز اورڈپلومہ پروگرام کے داخلے برائے سال 2016 ء کا آغاز ہوگیا ہے۔

داخلہ فارم بمعہ کتابچہ1500/= روپے کے عوض04 جنوری 2016 ء تک (صبح9:00 تا شام 5:00 بجے) تک یوبی ایل بینک کائونٹر واقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی سے جبکہ شام 5:00 تا 6:00 بجے تک یوبی ایل یونیورسٹی کیمپس برانچ سے حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) موجودہ نصاب امن کے بجائے دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے ،بنیادی (پرائمری) پر توجہ دیں تا کہ لکھے لوگ پیدا ہون۔ان خیالات کا اظہار کراچی پریس کلب میں ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے جنرل سیکرٹری آئی اے رحمان ،اسد اقبال بٹ اور بابر ایاز نے نصاب تعلیم اور سرکاری اسکولوں کی صورتحال سے متعلق سروے رپورٹ کے اجراءکے موقع پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ائی اے رحمان کہا کہ سرکاری سطح پر اسکولوں میں نظام اور نصاب تعلیم میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے ،صرف دہشت گردوں کو مارنے سے دہشتگردی کا مسئلہ حل نہیں ہوگا ،دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ تعلیم کو فروغ دیا جائے۔انھوں نے کہا کہ ملک میں تین طرح کا نظام تعلیم رائج ہے جس میں نجی اسکول، سرکاری اسکول اور مدراس شامل ہیں ۔ تعلیم کا نظام یکساں ہونا چاہیے ۔

آئی اے رحمان نے کہاکہ کراچی میں سرکاری اسکولوں کی صورتحال اطمینان بخش نہیں ہے ، اسکولوں میں 99فیصد اساتذہ تربیت حاصل کیے بغیر پڑھا رہے ہیں ،99فیصد اسکولوں میں سائنسی لیب نہیں ہے ،20فیصد اسکول بجلی سے محروم ہیں ،35فیصد کلاسوں میں پنکھے نہیں ہیں ، 15فیصد اسکولوں کی عمارتیں مخدوش ہیں،اکثر اسکولوں میں بیت الخلاءنا قابل استعمال ہیں۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ18سالوں میں سرکاری اسکولوں کی تعداد میں صرف95 اسکولوں کا اضافہ ہوا ہے ،1998میں3002اسکول تھے اور 2015میں ان کی تعداد 3097 ہوسکی ہے ، اسی عرصے کے دوران اسکولوں میں 1لاکھ33ہزار87طلباءکی انرولمنٹ کمی ہوئی ہے۔یہ صورتحال جو مایوس کن صورتحال ہے۔انھو ں نے بتایا کہ 1998میں 5لاکھ96ہزار673طلباءرجسٹرڈ تھے جن کی تعدادبتدریج کم ہوکر4لاکھ 63 ہزار 586رہ گئی ہے، اساتذہ کی تعداد بھی گھٹ رہی ہے ،اس عرصے کے دوران 4 ہزار626اساتذہ کی کمی دیکھی گئی ہے ،1998میں اساتذہ کی تعداد29ہزار78تھی جو اب24ہزار452رہ گئی ہے ۔

اس موقع پر اسد اقبال بٹ کا کہنا تھا کہ مخلوط نظام تعلیم کے اسکولوں میں لڑکیوں کی تعداد60فیصد سے زائد اور لڑکوں کی شرح40فیصد سے کم ہے ،بلدیہ اور اتحاد ٹاون میں کوئی سرکاری سیکنڈری اسکول نہیں ہے۔

انسانی حقوق کے رہنماوں نے مطالبہ کیاکہ حکومت آئین کے آرٹیکل25اے کے مطابق ہر بچے کو بنیادی تعلیم کی فراہمی یقینی بنائے ،ملک میں یکساں تعلیمی نظام بنایا جائے ، سرکاری اسکولوں پر توجہ اور نگرانی کے لیے اسکول منیجمنٹ کمیٹیوں کا قیام عمل میں لا یا جائے اور ان کمیٹیوں میں سینئر وکلاءاور صحافیوں کو بھی شامل کیا جائے ۔عوام کی بھی زمہ داری ہے کہ اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کریں۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)ایف آئی اے نے عمران فاروق قتل کیس میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو چالان میں مرکزی ملزم نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد ان کے خلاف دفعہ 302 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق عمران فاروق کا قتل ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے کہنے پر ہوا، اسی لیے وہ فرسٹ ڈگری مرڈر کے ملزم ہیں جس کے باعث ان کے خلاف دفعہ 302 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق کیس کے دیگر ملزم کاشف کامران اور سید محسن وقوعہ کے اہم ملزم ہیں لہٰذا ان کے خلاف دفعہ 302 اور 34 کے تحت کارروائی ہوگی۔عمران فاروق قتل کیس کے دیگر ملزمان محمد انور، افتخار حسین، معظم علی، خالد شمیم کے خلاف 120 بی ، دفعہ 109 اور 7 اے ٹی اے کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

 

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے اعلامیہ کے مطابق ایچ ایس سی سال دوم (بارہویں جماعت) ضمنی امتحانات 2015ءکے فزکس، کیمسٹری،بائیولوجی، کمپیوٹر سائنس اور لائبریری سائنس کے عملی امتحان 28 دسمبر 2015ء سے لیے جائیں گے جبکہ تعلیمی بورڈ کے ایک دوسرے اعلامیہ کے مطابق ہائر سیکنڈری سرٹیفکیٹ (گیارہویں اور بارہویں جماعت) کے سالانہ امتحان 2016ء میں امپروومنٹ آف گریڈ کی درخواستیں 15سو روپے فیس کے ساتھ 18 جنوری 2016ء 300روپے لیٹ فیس کے ساتھ 8؍فروری 2016ء700روپے لیٹ فیس کے ساتھ 22؍ فروری 2016ء 1000روپے لیٹ فیس کے ساتھ 7 ؍مارچ 2016ء اور 1500روپے لیٹ فیس کے ساتھ 21؍ مارچ 2016ء تک وصول کی جائیں گی۔

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) جامعہ سندھ سندھ یونیورسٹی اور اس کے کیمپسزکے تدریسی شعبے موسم سرما کی تعطیلات کی وجہ سے یکم جنوری 2016ءتک بند رہیں گے جبکہ انتظامی عملہ چھٹیوں کے دوران حسب معمول اپنی ڈیوٹی پر موجود رہے گا۔ جاری کردہ نوٹفیکیشن کے مطابق تدریسی شعبوں کے سربراہان ہفتے میں دو دن بروز پیر اور منگل جبکہ فیکلٹیز کے ڈینز حسب معمول اپنے آفس میں موجود رہیں گے۔

اعلامیہ کے مطابق جن شعبوں میں سیمسٹر امتحان جاری ہیں وہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔ جامعہ سندھ کے رجسٹرار کے اعلامیہ کے مطابق جامعہ سندھ اور اس کے تمام کیمپسز کے تدریسی شعبے پیر 4 جنوری 2016ءسے دوبارہ کھل جائیں گے۔

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) بقائی میڈیکل یونیورسٹی کے سلسلۂ قائد شناسی کے تحت نویں قائداعظمؒ قومی کانفرنس منگل 22 ؍دسمبر کو بقائی یونیورسٹی میں ہوگی ۔ قائد کے نظریے ایمان،اتحاد،تنظیم اور ان کے افکار وخیالات اور نظریات نسل نو تک منتقل کرنے کے لئے 2005 میں بقائی میڈیکل یونیورسٹی نے قائداعظمؒ قومی کانفرنس کا سلسلہ شروع کیا تھا۔

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) سیکریٹری جنرل پاکستان ریڈکریسنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہاہے کہ موجود ہ حالات اور کسی بھی آفات سے نمٹنے کے لئے نوجوانوں کو ٹریننگ و تربیت فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے جس کوپاکستان ریڈکریسنٹ پورا کرنے کی جدوجہد کررہی ہے جس کی بدولت اب تک ہزاروں طلبہ و طالبات اور رضاکاروں کو کسی بھی سانحہ کے دوران فوری کئے جانے والے اقدامات کرنے کی ٹریننگ و تربیت فراہم کرچکی ہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گلشن اقبال میں واقع گلستان اسکاوئٹس کیمپ میں پاکستان ریڈکریسنٹ سندھ برانچ کے تحت تین روزہ آٹھویں سالانہ یوتھ والنٹئرزفیلڈ کیمپ کے اختتامی روز مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ایمزٹی وی(اجوکیشن)چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن انجینئر قمرالاسلام راجہ نے کہا ہے کہ پبلک اسکول سپورٹ پروگرام کے تحت ایک ہزار سرکاری پرائمری اسکولوں میں مفت و معیاری تعلیم فراہم کی جائے گی اور اس سے اساتذہ کے سروس اسٹرکچر پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے اس تاثر کی سختی سے تردید کی کہ ان اسکولوں میں کسی قسم کی کوئی فیس بچوں سے وصول نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ پنجاب کے 53ہزار اسکولوں میں سے صرف ایک ہزار سکول پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی طرز پر چلائے جائیں گے اور یہاں تعینات اساتذہ کو گھروں کے قریب ترین جگہ پر تعینات کیا جائے گا۔قمرالاسلام راجہ نے اپنے تفصیلی خطاب میں بتایاکہ پبلک اسکول سپورٹ پروگرام غیرتجارتی و غیرمنافع بخش بنیادوں پر چلایا جائےگا

ایمزٹی وی(ایجوکیشن)پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انفارمیشن ٹیکنالوجی میں انقلابی تبدیلی لانے والے سافٹ ویئر Systems,Application and Products SAP))کے تربیتی کورس کا گورنر ہاؤس میں تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر عشرت العباد کا کہنا تھا کہ گزشتہ 13 برس کے دوران بحیثیت گورنر سندھ اور چانسلر میرے ماتحت جامعات کی کل تعداد 29 تھی الحمداللہ آج جامعات کی تعداد 49 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں کی تعداد 42 ہزار سے بڑھ کر 98 ہزار ہوگئی ہے اسی طرح اساتذہ کی تعداد بھی 2500 سے بڑھ کر آج 5 ہزار ہے جس میں ڈاکٹریٹ اساتذہ کی تعداد 250 سے بڑھ کر 900 تک پہنچ چکی ہے ۔ SAP کے تربیتی کورس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ پاکستان با لخصوص کراچی میں SAP کے پروگرام کا آغاز کیا جارہا ہے اس سے آئی ٹی کی مارکیٹ میں ایک انقلابی تبدیلی متوقع ہے ،یہ ایک انقلابی قدم ہے SAP کے تربیتی کورس سے پاکستانی معیشت میں تیز ترین ترقی کا حصول ممکن ہو گا جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں SAP کے تربیت یافتہ نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ ملازمت کے مواقع میسر آسکیں گے گورنر سندھ نے میجر(ر) محمد جعفر اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں بےحد ممنون ہوں جنھوں نے ڈائریکٹر SAP سے معاہدہ کرکے پاکستانی نوجونواں کے لئے اس کے تربیتی کورس اور سرٹیفکیٹ کا حصول آسان بنا دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اچھی اور معیاری تعلیم بہتر طرز زندگی کے لئے بہت ضروری ہے ،پاکستانی طالب علم بھی اپنے رہن سہن اور معیار زندگی کو بلند کرسکیں گے ساتھ ساتھ بیرون ملک سے پاکستان کے لئے بھاری زر مبادلہ بھی بھیجنے کے قابل ہو نگے اس موقع پر SAPکے ڈائریکٹر Jaco Van Zyl ، جامعات کے چانسلر زاور وائس چانسلرز، صنعت کار،تاجر سمیت دیگر بھی شریک تھے.

 
Page 9 of 104