سندھ پبلک سروس کمیشن کی جانب سے لیکچرار (بی پی ایس17) اسلامیات کے حتمی نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔
سندھ پبلک سروس کمیشن نے کالج ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ میں لیکچرار اسلامیات (BPS-17) کی اسامیوں کے لیے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا، جس کے تحت 106 امیدوار کامیاب قرار دیئے گئے ، جن میں 63 مرد اور 43 خواتین شامل ہیں۔
مذکورہ اسامیوں کا اعلان اشتہار نمبر 05/2023 کے ذریعے کیا گیا تھا، جن کے تحریری امتحانات اپریل 2024 میں منعقد ہوئے ۔ تحریری امتحانات میں کامیاب امیدواروں کی دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد زبانی امتحانات نومبر اور دسمبر 2024 میں منعقد کیے گئے ، جن کے حتمی نتائج جاری کر کے متعلقہ محکمے کو ان کی تقرری کی سفارش کی گئی ہے ۔
علاوہ ازیں محکمہ توانائی میں پراسیکیوٹنگ انسپکٹر (BPS-16) کی اسامی کے لیے دو امیدوار کامیاب قرار دیے گئے۔