Wednesday, 01 January 2025

ایمزٹی وی(کراچی) سابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کے متعدد رہنماؤں کی جانب سے آئی ایس پی آر سے متعلق بیانات کا نوٹس لے لیا، پیپلز پارٹی کی پولیٹیکل سیکرٹری رخسانہ بنگش کے مطابق، آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو فوری طور پر اس حوالے سے بیانات دینے سے روک دیا ہےاس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی حمایت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ صرف سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل)فرانس کے دارالحکومت اور خوشبوؤں کے شہر پیرس میں دہشتگروں نے حملہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق حملے پیرس کے مختلف مقامات پر کئے گئے جن میں تھیٹر ، ریستوران اور فٹبال اسٹیڈیم شامل ہیں۔ دہشت گردوں نے پیرس میں اسٹیڈیم کے قریب تین دھماکے کئے ۔صرف بیٹیکلان کنسرٹ ہال میں سو افراد کو قتل کیا گیا ۔ سیکورٹی حکام کے مطابق آٹھ دہشت گرد مارے گئے۔حملے کے بعد ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے جبکہ سیکڑوں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے ۔ دہشتگردی کے اس بدترین واقعے کے بعد ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ فوج کو طلب جبکہ تمام سرحدیں سیل کر دی گئیں ہیں۔ پیرس میں آج تمام اسکول اور یونیورسٹیاں بند ہیں تاہم ایئرپورٹس معمول کےمطابق کھلے رہیں گے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق سیکورٹی حکام نے دعویٰ کیا ہےکہ آٹھ شدت پسند ہلاک ہوگئے ۔ تاہم لوگوں کو اپنے گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

شہر اقبال کی قدیم درسگاہ گورنمنٹ مرے کالج سیالکوٹ جس کے طالبعلموں کی لسٹ میں مفکرپاکستان ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال اور شاعر فیض احمد فیض بھی شامل ہیں،جہاں پر ضلع سیالکوٹ کی چاروں تحصیلوں سے متوسط و غریب گھرانوں کے طالب علم اور طلبہ درس تعلیم حاصل کرنے آتcبا آسانی میسر آجاتی ہے، جس سے ان کا مستقبل روشن ہوجاتا ہے۔ گورنمنٹ مرے کالج سیالکوٹ میں BS. Hons کی سالانہ فیس صرف7000 روپے ہے جبکہ FC کالج کی سالانہ فیس ایک لاکھ پچاس ہزارروپے ہے، اسی طرح ماسٹری ڈگری کی دوسالہ فیس گورنمنٹ مرے کالج سیالکوٹ میں صرف 6500ہے جبکہ یونیورسٹی میں ماسٹری ڈگری کی فیس135500 سے بھی زائد ہیں۔ گورنمنٹ مرے کالج سیالکوٹ کوتاریخی اہمیت حاصل ہونے کی وجہ سے طالب علم اسے دیگر کالجز پر فوقیت دیتے آئے ہیں، پروفیسر اصغرسودائی کا نعرہ، پاکستان کا مطلب کیا" لا الہ الاﷲ" گورنمنٹ مرے کالج سیالکوٹ کے میرحسن ہال میں پہلی دفعہ لگایا گیا تھا۔ لیکن گذشتہ ہفتے حکومت پنجاب نے گورنمنٹ مرے کالج سیالکوٹ کی نجکاری کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے غریب گھرانوں میں ایک خوف کی لہر گردش کرنے لگ گئی ہے، کیونکہ نجکاری کے بعد لازمی طور پر درسگاہ کی فیسیوں میں اضافہ کردیا جائے گا،جس کے خلاف گذشتہ روز درسگاہ کے طلبہ وطالبات اور پروفیسرز نے کلاسوں کا بائیکاٹ کرکے ہڑتال شروع کردی ہے، احتجاجی دھرنے میں حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی تھی، بعدازاں طلبہ وطالبات نے کالج گراﺅنڈ میں احتجاجی دھرنا دیا، طلبہ وطالبات اور پروفیسروں کاکہنا ہے کہ حکومت فیصلہ واپس لے ورنہ سڑکوں پر احتجاج کریں گے۔

نظرانداز مت کرنا سمجھ کے ادنیٰ چنگاری

یہ شعلہ بن سکتی ہے، جلا سکتی ہے محلوں کو

تحریر : ثناءارشد،

طالبعلم گورنمنٹ مرے کالج سیالکوٹ

ایمزٹی وی (کراچی)سندھ ہائیکورٹ نے کھلونا پستول کی فروخت کیخلاف درخواست پر جمع کرانے کیلئے صوبائی حکومت کو جواب کی مہلت دے دی ہے درخواست گزار رانا فیض کی درخواست پر جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے سماعت کی اور صوبائی حکومت کو جواب جمع کرانے کیلئے مہلت دیدی ہے۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کا کہنا تھا کہ کھلونا پستول کی فروخت سے معاثرے میں انتشار پھیلتا ہے،صرف عید کے موقع پر10کروڑ روپے سے زائد کے کھلونا پستول فروخت ہوتے ہیں جبکہ اس کی فروخت پر پابندی سے متعلق قرداد سندھ اسمبلی میں منظور ہوچکی ہے۔

ایمزٹی وی(ایجکوکیشن) کراچی ایکسپو سینٹر میں بین الاقوامی کتب میلہ لگ گیا۔پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے لگائے جانےوالے سالانہ کراچی کتب میلے کا باقاعدہ افتتاح گزشتہ روز قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف، اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، خورشید شاہ نے کیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میلے کا انعقاد خوش آئند ہے۔ ایسے کتب میلے اندرون سندھ کے شہروں حیدر آباد، سکھر اور لاڑکانہ میں بھی ہونا چاہئیےاس سے لوگوں کو فائدہ اور ان میں شعور اجاگر ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے تعلیم کو نظرانداز کیا، جس کی وجہ سے ہم یہ ثابت نہیں کر سکتے کہ ہم پڑھی لکھی قوم ہیں۔ہم نے تعلیم پر وہ توجہ نہیں دی جس کی وہ مستحق تھی۔ ہم62 فیصد شرح خواندگی کا دعویٰ کرتے ہیں، جسے دنیا تسلیم نہیں کرتی، کیوں کہ صرف اخبار کی شہ سرخی پڑھنے سے کوئی پڑھا لکھا نہیں ہو جاتا۔ کراچی کتب میلے میں پہلی بار ترکی کی کتابوں کا اسٹال بھی لگایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ملائیشیا ، چین سمیت دیگر آٹھ غیر ملکی پبلشرز نے کتابوں کے اسٹال لگائے ہیں۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل)گوگل کے احمق قرار دینے کے بعدبھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ایک اور خطاب مل گیا ذرائع کے مطابق میڈیا میں بھارتی وزیر اعظم کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ منحوس تو نہیں ہیں؟ آسٹریلیا، کینیڈا، نیپال، چین جرمنی وہ جہاں بھی گئے کوئی نہ کوئی نحوست ہی لے کر گئے۔ ایک ٹی وی کے مطابق نریندر مودی کا ستارہ خود تو چمکا اور وہ وزیراعظم بن گئے لیکن وہ جہاں بھی جاتے ہیں پنوتی یعنی منحوس کہلاتے ہیں۔ مودی آسٹریلیا گئے تو وزیراعظم ٹونی ایبٹ کو خود ان کی پارٹی نے کان سے پکڑ کر نکال باہر کیا۔ کینیڈا میں اسٹیفن ہارپر 10 سال سے وزیراعظم تھے۔ مودی کا وہاں پہنچنا تھا کہ ان کا دھڑن تختہ ہو گیا۔ مودی نیپال پہنچے تو وہاں وزیراعظم سوشیل کوئرالہ کو فارغ کر دیا گیا۔ چین پہنچے تو وہاں کی معیشت زوال کا شکار ہونے لگی۔جرمن کمپنی واکس ویگن دنیا کی سب سے بڑی کار بنانے والی کمپنی تھی ۔ مودی جرمنی پہنچے تو یہی کمپنی سب سے بڑی دھوکے باز کمپنی قرار پائی۔ دبئی گئے تو وہاں کے بادشاہ کا بیٹا فوت ہو گیا۔ آخر مودی بہار پہنچے، 40 بار انتخابی جلسوں سے خطاب کیا اور الیکشن میں بی جے پی کی 40 نشستیں ہی کم ہو گئیں۔

ایمزٹی وی(اسپورٹس) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے کرکٹ سیریز کا دوسرا میچ ابوظہبی میں آج کھیلا جائے گا۔سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی یقینی ہے۔ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرڈ ہوجانے والے یونس خان کی جگہ لینے کے لئے احمد شہزاد فیورٹ قرار دیئے جا رہے ہیں۔احمد کی واپسی کے بعد آل رائونڈر بلال آصف کو مڈل آرڈر میں بیٹنگ کرنا پڑ سکتی ہے۔

ایمزٹی وی(کراچی) ایئر لائن کی ہنگامی لینڈنگ کی ابتدائی رپورٹ پیش کردی گئی۔ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن کے مطابق ڈی جی سول ایوی ایشن امجدعلی طور کی زیرصدارت کراچی میں اجلاس ہوا جس میں پی آئی اے، شاہین اور انڈس ایئرلائنز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں حادثے کا شکار ہونے والے شاہین ایئرلائن طیارے کے پائلٹ کی میڈیکل رپورٹ پر بھی بات ہوئی جس کے مطابق حادثے کے وقت پائلٹ تھکاوٹ کا شکار تھا جو آرام کئے بغیر جہاز اڑا رہا تھا جب کہ پائلٹ نشے کی حالت میں بھی تھا۔اجلاس کے دوران ایئرلائنز کو بہتر بنانے اور پائلٹوں کی جانب سے سستی کا مظاہرہ کرنے کے حوالے سے بھی بات کی۔ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق شاہین ایئر کے طیارے کے حادثے کی حتمی رپورٹ فائنل نہیں ہوئی تاہم ایئرلائنز حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یقینی بنائیں کہ پائلٹس تندرست ہوں اور انہوں نے آرام کا وقت مکمل کیا ہو۔ واضح رہے کہ 3 نومبر کو کراچی سے لاہور جانے والے مسافر طیارے میں 112 مسافر سوار تھے جو اچانک لینڈنگ کے دوران رن وے سے اتر کر کچے میں چلا گیا تھا تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن حکام نے طیارے کو ناقابل پرواز قرار دے دیا تھا۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) چین کی سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل فین جین لانگ کی گیارہ سال بعد پاک آرمی سے ملاقات کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئین اسی پی آر کے مطابق ملاقات میں جنرل فین نے اقتصادی راہداری منصوبے کی سیکورٹی ، انتظامی امور میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاک چین تعلقات تعاون اور اعتماد کی بنیاد پر ہیں ، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات آزمائش کی ہر گھڑی میں پورے اترے ہیں ۔ پاکستان اور چین کے تعلقات مزید بہتری کی طرف بڑھیں گے اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاک چین تعلقات تعاون اور اعتماد کی بنیاد پر ہیں ، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات آزمائش کی ہر گھڑی میں پورے اترے ہیں ۔ پاکستان اور چین کے تعلقات مزید بہتری کی طرف بڑھیں گے ۔ جنرل فین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین بھائی اور اچھے دوست کے ساتھ ساتھ اسٹرٹیجک شراکت دار بھی ہیں ۔ دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد ، تعاون اور ہم آہنگی موجود ہے۔ جنرل فین نے پاک فوج کی انسداد دہشت گردی کی صلاحیتوں ، ایسٹرن ترکمانستان اسلامک موومنٹ کے خلاف کوششوں اور اقتصادی راہداری اور تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالہ سے پاک فوج اور جنرل راحیل کی کوششوں کو بھی سراہا ۔ جنرل فین کا کہنا تھا کہ راہداری سے پاکستان اور چین دونوں کو فائدہ ہو گا ، دونوں ممالک اس عمل کو مستقبل میں کامیابی کے لیے جاری رکھیں گے۔