Monday, 30 December 2024

ایمز ٹی وی (وزیرستان) شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں جاسوس طیاروں نے شمالی وزیرستان ایجنسی میں گاڑی کو میزائل سے نشانہ بنایا اور اس پر دو میزائل داغے، حملے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جب کہ دو افراد زخمی بھی ہوئے۔ چھ ماہ کے وقفے کے بعد جون سے جاسوس طیاروں نے دوبارہ حملوں کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ایک اندازے کے مطابق پانچ دنوں میں متعدد جاسوس طیاروں کے حملوں میں ہلاک افراد کی تعداد 25 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ حملے میں متعدد افراد کے زخمی بھی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ کہ جاسوس طیاروں کے حملوں میں اس وقت تیزی دیکھنے میں آئی ہے، جب سےشمالی وزیرستان میں بڑے پیمانے پر آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا۔

ایمز ٹی وی(سیالکوٹ )سیالکوٹ کی ورکنگ باؤنڈری پر گزشتہ کئی روز سے بھارت کی جانب سے مسلسل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے اور آج ب‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‌‌‌هی ورکنگ باؤنڈی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے ایک خاتون سمیت 2 افراد شہید ہو گئے جس سے 4 روز میں بھارتی ہٹ دھرمی کا نشانہ بننے والوں کی تعداد 12 ہو گئی جب کہ 40 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپورانداز میں جواب دیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے ہرپال سیکٹر کے گاؤں رڑکی میں 150 سے زائد مارٹر گولے فائر کئے جس سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ شہریوں کی املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے چارواہ اور ہرپال سیکٹر ز پر پاکستان کی حدود میں واقع 3 دیہات پر بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کی، بھارت کی جانب سے اشتعال انگیز فائرنگ اور گولہ باری کے باعث اب تک 70 ہزار سے زائد افراد متاثر جب کہ 20 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی ہو چکے ہیں۔

ایمز ٹی وی (فیصل آباد) فیسکو ہیڈ کوارٹرز میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئےوزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیرعلی کا کہنا ہے کہ بھارت مریخ پر پہنچ گیا اورہم دھرنوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ عید سے پہلے قربانی کی باتیں کرنے والوں کی اپنی قربانی ہو گئی ہے۔ گورنرپنجاب چوہدری سرور کی تبدیلی کے حوالے سے ایک سوال پر عابد شیر علی کا کہنا تھا گورنر پنجاب ہمارا سرمایہ ہیں ان کی تبدیلی کی باتیں بے بنیاد ہیں۔عابد شیر علی نے کہا کہ دھرنے والے بتائیں ان کے پاس اربوں روپے کہاں سے آرہے ہیں۔ عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ چند افراد کو ہمارے پروگرام خراب کرنے کے لئے بھیج دیا جاتا ہے۔ اس طرح خون خرابے کو دعوت دی جارہی ہے۔ اس طرح کی حرکات سے ہمارے کارکنان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے گا۔ وزیر مملکت کا کہنا تھاکہ لانگ مارچ اور دھرنے دینے والوں کا مقصد ملکی معیشت اور کلچر کو تباہ کر نا ہے۔ عمران جھوٹوں کے بے تاج بادشاہ ہیں،انہیں جھوٹ بولنے میں پی ایچ ڈی کی ڈگری دینی چاہئے۔

ایمز ٹی وی:(لاہور)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف کھیلی جانے والی ایک روزہ اور ٹی 20 سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔پی سی بی ذرائع کے مطابق محمد حفیظ زخمی ہونے کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ہونے والے ٹی 20 میچ اور ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں، محمد حفیظ شارجہ میں پریکٹس میچ کے دوران بایاں ہاتھ میں زخم آنے کے باعث زخمی ہوئے۔محمد حفیظ 2 ہفتے کیلئے کرکٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ پی سی بی کے مطابق محمد حفیظ کی بائیں ہتھیلی پر 5 ٹانکے آئے ہیں۔

ایمز ٹی وی:(لاہور)پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ میں مشکوک ایکشن سے بولنگ کروانے والے آٹھ بولرز کو لاہور طلب کر لیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں مشکوک بولنگ ایکشن پر رپورٹ ہونے والے آٹھ بولرز کو آٹھ اور نو اکتوبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹیسٹ کیلئے بولالیا ہے ۔ پی سی بی کی مشکوک بولنگ ایکشن کمیٹی بولرز کے ٹیسٹ لے گی۔ ان بولرز می سیالکوٹ کے نئیر عباس، لاہور کے جنید ضیا، عثمان ملک، فیصل آباد کے خرم شہزاد، کراچی کے فراز احمد خان، بہاولپور کے جہانزیب خان، مزمل تحسین اور ڈیرہ مراد جمالی کے ندیم جاوید شامل ہیں۔ عطا اللہ اور صہیب مقصود کا ایکشن بھی مشکوک قرار دیا گیا تھا۔ ان کھلاڑیوں کا متحدہ عرب امارات سے واپسی پر ٹیسٹ لیا جائے گا۔

ایمز ٹی وی:(اسلام آباد)پی ٹی آ ئی کے کا ر کنو ں سے او نٹ ہتھانے پر کا ر کنوں نے پو لیس پر دھاوابول ڈالا اور اونٹ کو پو لیس کی قید سے چھڑا لیا۔اونٹ فیصل آبا د سے لا یا گیا تھا جس کو پولیس نے بلیو ایر یا میں کنٹینر سے اتر والیا۔پو لیس او نٹ کو قبضے میں لے کر پیدل تھا نے جا رہی تھی کہ کا رکنو ں نے پو لیس پر د ھا وا بو ل ڈا لااور او نٹ چھڑا لیا۔اونٹ کے معاملے پر پو لیس اور کا رکنو ں میں ایک کلو میٹرتک دوڑیں ہو ئیں جس کے بعد اونٹ کو پی ٹی آئی سیکر ٹریٹ منتقل کر دیا۔

ایمز ٹی وی(لاہور)گو نواز گو کے نعررے پر پابندی لگانے پرلاہور ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔درخواست راجہ ذیشان ایڈووکیٹ کی جا نب سے جمع کرای گئی ہے،جس میں کہا گیا ہے اس وقت ملک کے کئی علا قو ں میں گو نوازگو کے نعرے لگاے جا رہے ہیں،اس نعرے سے ملک میں انتشارپیداہورا ہے اورڈر ہے کہ ملک میں خانہ جنگی شروع نہ ہو۔ درخواست گزار کے مطابق گو نواز گو کے نعرے سے سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان مختلف جگہوں پرجھگڑا بھی ہوا اور ڈر ہے کہ کسی وقت کوئی بڑا حادثہ پیش نہ آجائے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ گو نواز گو کے نعرے پر فی الفور پابندی عائد کی جائے۔

ایمز ٹی وی:(خیبر پختونخواہ)خیبر پختونخوا ہ کے ضلع کو ہاٹ میں مسا فر وین کے قریب ہونے والے دھماکے میں کم سے کم چھ افراد ہلاک اور 20زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق یہ دھماکہ ہفتہ کی صبح کو شہر کے مصروف علاقے پشا ور چوک میں ایک مسا فر وین کے قریب پیش آیا ، مرنے والوں کا تعلق اہلتشیع فرقے سے تھا۔کوہاٹ پولیس کے ضلعی سربراہ سلیم مروت کے مطابق سوزوکی گاڑی نوا حی علاقے استرزئی کی طرف جا رہی تھی کہ سڑک کنارے نصب بم زور دار دھماکہ سے پھٹ گیاجس میں کم سے کم تین افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو کوہاٹ کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔پولیس افسر کے مطابق واقعہ کے بعد علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے اور جائے وقوعہ سے چند مشتبہ افراد کو حرا ست میں بھی لیا گیا ہے۔ان کے مطابق بظاہرلگتا ہے کے دھماکہ میں پانچ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔خیال رہے اس سے پہلے بھی مزکورہ علاقے میں شیعہ مسلک کے افراد پر حملہ کیا جاچکا ہے ،تاہم تاحال کسی گروپ نے مذکورہ واقعات کی ذمہ داری قبول نہی کی۔

کراچی میں عید الاضحیٰ پرسی این جی اسٹیشن کھولے رکھنے کا علان

ایمز ٹی وی (کراچی) سوئی سدرن گیس کمپنی نے عید الاضحیٰ کے موقع پر شہرقائد کی عوام کے لیے سی این جی اسٹیشن کھولے رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔ زراع کے مطابق عیدالاضحیٰ پر کراچی میں سی این جی اسٹیشن پورا ہفتہ کھلے رہیں گے۔ یہ فیصلہ عوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے جس کے تحت 6 اکتوبر کو عید کے پہلے روز سے 11 اکتوبر تک شہر کے سی این جی اسٹیشنز کھلے رہیں گے۔ واضح رہے کہ سی این جی کےعام شیڈول کے مطابق کراچی میں ہفتہ اور جمعرات کی صبح 8 بجے سے 24 گھنٹے کے لیے سی این جی کی فراہمی بند رکھی جاتی ہے جبکہ دوسری جانب کے الیکٹرک نے بھی عید کے تینوں روز کراچی میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔

  ایمز ٹی وی (کراچی) پیپلزپارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پولیو کے خلاف ہماری جنگ کو دھرنوں اور فضول سیاست کی نذر نہیں ہونا چاہیے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف پر زور دیا ہے کہ وہ پولیو کے خاتمے کیلئے متحرک کردار ادا کریں۔