Wednesday, 01 January 2025

ایمز ٹی وی(کراچی)سماجی کارکن پروفیسر ڈاکٹر سبین محمود کا واحد چشم دید گواہ غلام عباس کو گزشتہ روز کورنگی کے علاقے میں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔پولیس کےمطابق نامعلوم افراد نے غلام عباس کی رہائشگاہ کے باہر سے گولیاں چلائیں جس سےغلام عباس موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ غلام عباس اینٹی کرپشن کے ادارے میں ملازم تھے اور پارٹ ٹائم پروفیسر سبین محمود کے ڈرائیور بھی تھےوہ ڈاکٹر سبین قتل کیس کے واحد چشم دید گواہ تھے۔پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

لاہور ( ایمز ٹی وی ) بروز پیر کو بلاول ہاﺅس میں پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پارٹی رہنماﺅں کا اجلاس ہوا ،جس میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ بلاول بھٹو زرداری نے ود ہولڈنگ ٹیکس کو جگا ٹیکس قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیکس ظالمانہ ہے ،اسکے خلاف سپریم کورٹ میں جائینگے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں کا مسئلہ پارلیمنٹ میں اٹھائینگے ،بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی اینٹ سے اینٹ بجا دینگے ،انہوں نے کہا کہ اب ہم مفاہمت پر نہیں مزاحمت پر یقین رکھتے ہیں ،میاں برادران نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے ۔