Saturday, 04 January 2025
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان کی پہلی خاتون اقوام متحدہ کے ادارے برائے خواتین (یو این ویمن) کی خیر سگالی کی سفیر مقرر.ذرائع کے مطابق بطور خیر سگالی کی سفیر، منیبہ پاکستان میں خواتین اور لڑکیوں کو خود مختار بنانے اور یو این ویمن کی مہم 'Planet 50-50 by 2030: Step It Up for Gender Equality‘ کے علاوہ خواتین کی دیگر مہمات کے لیے کام کریں گی۔خیر سگالی کی سفیر مقرر کیے جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منیبہ کا کہنا تھا کہ وہ اقوام متحدہ کے ادارے برائے خواتین کی پوری طرح حمایت کرتی ہیں، اگر ہم صنفی امتیاز کے خلاف اسی طرح کام کرتے رہے تو یہ تفریق 2030 تک ختم کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم پاکستان اور پوری دنیا سے صنفی امتیاز ختم کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں مرد اور خواتین دونوں کو تعلیم دینے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے ہمیں ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہ وقت ہے کہ ہمیں خواتین اور بچیوں کو خود مختار بنانا چاہیے، کیونکہ ایک خاتون کو خود مختار بنانے کا مطلب پوری نسل کو خود مختار بنانا ہے۔کار حادثے میں اپنی دونوں ٹانگوں سے معذور ہونے والی منیبہ مزاری مصنفہ، گلوکارہ، سماجی کارکن اور مقرر ہیں، جو خواتین کے خلاف صنفی امتیاز کی روک تھام کے لئے سرگرم رہتی ہیں۔

ایمز ٹی وی (سائنس اینڈٹیکنالوجی) موبائل فونز کے ذریعے لائیو سٹریمنگ رواں سال ٹیکنالوجی کی دنیا میں سب سے بڑا رجحان رہا ہے۔ان میں ٹوئٹر پر پیری سکوپ اور میرکیٹ کافی مشہور ہیں۔

گذشتہ سال ایمزون نے لائیو سٹریمینگ گیم ویب سائٹ ’توئچ‘ کے لیے ایک ارب ڈالر خرچ کیے۔ آغاز میں فیس بک کا لائیو ویڈیو فیچر امریکہ میں محدود لوگ صرف آئی فونز پر ہی استعمال کر سکیں گے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ’وقت کے ساتھ ساتھ اس فیچر کو تمام صارفین استمعال کر سکیں گے۔‘ تاہم یہ کب تک ہو سکے گا اس بارے میں کمپنی نے کچھ نہیں بتایا۔

ایک بلاگ کے ذریعے اس فیچر کو متعارف کروانے کے بارے میں اعلان کرتے ہوئے فیس بک کا کہنا تھا کہ ’اس فیقر کے ذریعے آپ اپنے پیاروں کو ہر وقت اپنے سامنے دیکھ سکیں گے۔ چاہے کھانا پکاتے ہوئے، کسی نئی جگہ کی سیر کرتے ہوئے یا پھر اپنے خیالات کا تبادلہ کرتے ہوئے۔‘

اس فیچر کے ذریعے لائیو صارفین کی فہرست دکھائی دے گی، جس پر دوستوں کے نام اور جو وہ لکھ رہے ہیں وہ نظر آئے گا۔ ویڈیو بعد میں صارف کی ٹائم لائن پر محفوظ رہے گی جب تک صارف اسے خود ہٹا نہ دیں۔

ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) چین نے کم عمر بچوں کی نظریں کمزور ہونے سے بچاﺅ کا طریقہ ڈھونڈ نکالا۔ ذرائع کے مطابق چین نے اپنے تمام اسکولوں میں اس مقصد کے لئے ڈیسکوں پر آہنی سلاخیں لگا دی ہیں تا کہ بچے سر نیچے جھکا کر اپنی نظرکو کمزور کرنے کی کوشش بلکل بھی نہ کرسکے ۔ یہ سلاخیں طالبعلموں کو اپنی کتاب سے مناسب دوری تک بیٹھنے اور نہ جھکنے پر مجبور کرتی ہیں جس سے کم عمر بچوں کی بینائی کو کمزور ہونے سے بچایا جا سکے گا ۔

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناطم امتحانات محمدعمران خان چشتی نے انٹرمیڈیٹ گیارہویں جماعت سائنس پری انجنئیرنگ اورسائس جنرل کے سالانہ امتحانات برائے 2015 کے اسکروٹنی فارم جمع کرانے کی تاریخون کااعلان کردیا۔

محمدعمران خان چشتی کے مطابق مزکورہ گروپس کے اسکروٹنی فارم متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعدبدھ 9دسمبرسے جمعہ 8جنوری تک بورڈمیں واقع بینک برانچ میں جمع کروائے جاسکتے ہیں۔