Thursday, 02 January 2025

ایمز ٹی وی(لاہور) کاﺅنٹر ٹیروریزم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) پنجاب نے خبردار کیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پیرس طرز کے حملوں کا خطرہ ہے۔حفاظتی اقدامات کے طور پر حساس مقامات اور سوشل میڈیا ویب سائٹس کی نگرانی شروع کر دی گئی ہے۔اسکے علاوہ جنوبی پنجاب میں طلباء کو مسلح تربیت دینے والا مدرسہ بھی سیل کر دیا گیاہے۔صوبائی سیکریٹری داخلہ میجر (ر) اعظم سلطان کے مطابق جو مدرسہ سیل کیا گیا ہے وہ اسلام آباد کی لال مسجد سے الحاق شدہ تھا۔

ایمز ٹی وی (لاہور) لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پرکسٹم حکام نے دبئی سے آنے والے ایک مسافر سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا بر آمد کر کے اس شخص کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کا نام محمد رضوان ہے اور وہ ایک انٹرنیشنل ایئر لائن سے سفر کر کے دبئی سے لاہور آیا تھا۔ کسٹم حکام نے شک پڑنے پر جب اس شخص کی تلاشی لی تو سات کلو وزنی سونے کے بسکٹ جسکی مالیت کروڑوں روپے ہے بر آمد ہوئے۔ ملزم محمد رضوان لاہور کا رہائشی ہے اور اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) بولی ووڈ کے دبنگ خان سلمان خان نے حال ہی میں اپنی "فلم پریم رتن دھن پایو" سے بولی ووڈ میں شاندار بزنس کیا ہے۔ سلمان خان کا کہنا ہے کہ انکی ہولی ووڈ میں کام کرنے کی کوئی خواہش نہیں۔ اور اسکی وجہ یہ ہے کی انہیں بولی ووڈ میں کام کرنا اور ہندی میں ڈائیلاگ بولنا پسند ہے۔انکا کہنا ہے کہ کئی سالوں سے ہندی میں ڈائیلاگ بولتا آیا ہوں اور اب انگلش فلم میں کام کرنے کے لیئے انگریزی میں ڈائیلاگ بولنا عجیب سا لگے گا۔انکا مزید کہنا تھا کہ بولی ووڈ میں میری بہت عزت ہے اور اب اگر میں ہولی ووڈ میں کام کروں گا تو اس انڈسٹری میں عزت کمانے میں کئی سال لگ جائیں گے ۔

 

ایمز ٹی وی (کراچی ) کراچی میں پینے کا پانی فراہم کرنے والے ادارے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں 16 سال بعد ریفر نڈم کے لیئے پولینگ شروع ہوگئی ہے ،ریفر ینڈم کے لئے 30 پولنگ اسٹیشن اور 35 بوتھ بنائے گئے ہیں جہاں صبح شام4 بجے تک ووٹنگ جاری رہے گی ،یہ ریفر ینڈم 2 سال لیے ہوگا واٹر بورڈ میں طویل عرصے بعد ہونے والے ریفر ینڈم میں ملازمین کافی دلچسپی لے رہے ہیں ،

ایمز ٹی وی (کراچی) مشہور مصنف اشتیاق احمد کراچی میں کتب میلے میں شرکت کے باعث کراچی آئے ہوئے تھے ۔ کراچی سے لاہور روانگی کے وقت کراچی ایئر پورٹ لاﺅنج میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث وہ انتقال فرما گئے۔ اشتیاق احمد نے 800سے زائدناول لکھے۔ بچوں کے ادب میں انکی حیثیت لییجنڈ کی تھی۔ انسپکٹر کامران سیریز اور انسپیکٹر جمشید سیریز نے اشتیاق احمد کو شہرت دی۔

ایمز ٹی وی (کراچی ) ثانوی تعلیمی بورڈ کے ناظم امتحانات ہدایت اللہ انصاری کے مطابق میٹرک سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیوٹ کے عملی امتحانات 20 نومبر سے شروع ہورہے ہیں ،سال 2015 ءمیں رہ جانے والے طلبہ و طالبات اپنے امپروومنٹ آف گریڈ ،اضافی پرچے ،ایک ساتھ تمام پرچے اور حیاتیا ت ،فزکس ،کمپیو ٹر اسٹڈیز ،فوڈاور نیو ٹریشن ،ملبوسات کے عملی امتحانات 20 نومبر سے شروع ہورہے ہیں ۔

ایمزٹی وی (اسلام آباد) عدنان سمیع کےہتک آمیز رویئے کےساتھ گرین پاسپورٹ واپس کرنے پر وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پاسپورٹ منسوخ کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔ لہٰذا انہیں شہریت ترک کرنے کا سرٹیفکیٹ بھی جاری نہیں کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ڈی جی امیگریشن و پاسپورٹ عثمان باوجوہ کو عدنان سمیع کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عدنان سمیع نے مروجہ ضوابط سے ہٹ کر ہتک آمیز رویئے کے ساتھ گرین پاسپورٹ واپس کیا لہٰذا انہیں شہریت ترک کرنے کا سرٹیفکیٹ بھی جاری نہیں کیا جائے گا۔