Wednesday, 01 January 2025
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وی (لاہور) فلیٹیز ہوٹل لاہور میں ”ڈریم ہوم ایکسپو2015 ء“ کا انعقاد کیا گیا ہے۔اس نمائش کا افتتاح وزیر ایکسائز مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کیا ۔ اس نمائش میں چالیس کے لگ بھگ اسٹالز لگائے گئے ہیں جس میں پلاٹ یا گھر کی خریداری سے لے کر اسکی تزئین و آرائش کے حوالے سے لوگوں کو معلومات و رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔اس نمائش میں پیرا ڈائز ہولڈنگز ، بحریہ ٹاﺅن ، اسٹار مارکیٹنگ ، اورینٹ گروپ آف کمپنیز ، سپر ایشیا، برائٹو پینٹس سمیت مختلف شعبوں کے بڑ ے اوراہم نام اس میں شرکت کر رہے ہیں۔ڈریم ہوم ایکسپو میں داخلہ فری ہے اور اس نمائش کا آج آخری دن ہے ۔

ایمز ٹی وی (کراچی ) کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کے چھاپوں میں 50 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا، آپریشن کے دوران اسلحہ اور منشیات برآمد کیے جانے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے ،کراچی کے مختلف علاقوں میں کالعدم تنظیم کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی ،آپریشن میں رینجرز کے موٹر سائیکل اسکواڈ نے بھی حصہ لیا ،آپریشن کے دوران علاقوں کے داخلی اور خارجی راستوں کو بھی سیل کردیا گیا اور 100 سے زائد گھروں کی تلاشی لے کر 50 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔

ایمز ٹی وی (مانٹرنگ ڈیسک) میاں والی میں پاک فضایہ کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں خاتون پائلٹ شہید ہوگئیں ۔ ذرائع کے مطابق میاں والی میں کندیاں کے قریب کچہ گجرات کے مقام پر پاک فضایہ کا تربیتی طیارہ ایف سیون گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار خاتون پائلٹ مریم شہید ہوگئیں ،مریم مختار پاک فضایہ دوران پرواز شہید ہونے والی پہلی خاتون ہیں جو ٹریننگ مشن پر تھیں ،جائے حادثہ کی جانب امدادی ٹیمین روانہ ہوگئی ہیں ۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)اسلام آباد بلدیاتی الیکشن میں موبائل فون ایپ کے ذریعے نتائج مرتب کئے جائیں گے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نےاسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج مرتب کرنے کے لیے موبائل ایپ کا استعمال کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ابتداء میں آزمائشی طور پر 200 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج مرتب کئے جائیں گے ۔جبکہ رزلٹ مینجمنٹ موبائل ایپ الیکشن کمیشن نے خود تیار کی ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے ڈی جی آئی ٹی خضر عزیز نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے پہلے مرحلہ میں دو سو پولنگ اسٹیشنوں سے نتائج وصول کیے جائیں گے۔ پریزائیڈنگ افسران موبائل فون سے انتخابی نتائج کی تصویر بناکراس ایپ کے ذریعے مرکزی سیکریٹریٹ بھجوائیں گے ، اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے شفافیت آئے گی ۔خضر عزیز کے مطابق 2018 کے عام انتخابات کو مد نظر رکھتے ہوئے سسٹم بہتر بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے تمام 640 پولنگ اسٹیشنز کی تفصیلات گوگل پر بھی جاری کردی ہیں۔ ووٹرزاب ویب سائٹ کے ذریعے اپنے پولنگ اسٹیشن کی تفصیلات جان سکیں گے۔