Friday, 03 January 2025
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وی (کراچی) سندھ کے سینئر وزیر نثار کھوڑو نے کراچی میں نجی اسکولوں کی جانب سے فیس بڑھانے کے معاملے پرکہا ہے کہ نجی تعلیمی اداروں کو اپنی مرضی سے فیسیں بڑھانے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ اسپیشل بچوں کی تقریب سے خطاب میں صوبائی وزیر تعلیم اور سینئر وزیر اطلاعات نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ فیسیوں میں من مانے اضافے سے متعلق تمام نجی اسکولوں کی انتظامیہ کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔ سیاسی امور پر بات کرتےہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ عمران خان کو مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کی کامیابی برداشت نہیں ہوتی اور کچھ لوگوں کو ملک میں جمہوری نظام راس نہیں آتا۔

ایمز ٹی وی(پشاور)خیبر پختونخوا اور قبا ئلی علاقوں میں 3 روزہ انسداد پو لیو مہم کے دوسرے روز 15 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پو لیو سے بچاو کے قطرے پلائے گئے۔محکمہ صحت حکام کے مطابق خیبر پختونخوا اور قبا ئلی علاقوں میں3 روزہ انسداد مہم آج تیسرے روز بھی جاری ہے۔مہم کے دوران خیبر پختونخوا میں 57 لاکھ جبکہ مہمند اور باجوڑ ایجنسی میں6 لاکھ بچوں کو پو لیو سے بچاو کے قطرے پلا نے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ مہم کے دوران بچوں کووٹامن اے کے قطرے بھی پلا ئے جا رہے ہیں تاکہ بچوں کی قوت مدافعت میں اضافہ ہو۔ محکمہ صحت حکام کے مطابق شمالی وزیرستان،جنوبی وزیرستان،خیبر ایجنسی ،کرم ایجنسی،اورکزئی ایجنسی میں آپریشن کی وجہ سے پو لیو مہم نہیں چلائی جارہی۔

ایمز ٹی وی (اپردیر)اپر دیر کے ضمنی انتخاب میں بڑا اپ سیٹ ہوگیا 6بار پی کے 93کا انتخاب جیتنے والے جماعت اسلامی کے امیدوار کو پیپلز پارٹی کے امیدوار نے شکست دے دی۔پی کے 93 اپردیر کے ضمنی انتخاب کےسرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کےصاحبزادہ ثناءاللہ نے 25 ہزار 97 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ جماعت اسلامی کے اعظم خان نے19 ہزار104ووٹ حاصل کیے۔کامیابی کے اعلان کے ساتھ ہی پیپلز پارٹی کے کارکن سڑکوں پرنکل آئے اورجشن منایا۔حلقہ پی کے93 سے6 بار جماعت اسلامی نے مسلسل کامیابی حاصل کی تھی اور یہ نشست جماعت اسلامی ملک بہرام خان کی جعلی ڈگری میں نااہلی پر خالی ہوئی تھی

ایمز ٹی وی (بنوں)بنوں میں مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، ماں بیٹی جاں بحق ہوگئیں۔فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب رہے۔پولیس کے مطابق ملزم طفیل خان کا زخمی ہونے والی لڑکی سے نکاح ہوا تھا اورگھریلو جھگڑوں کے بعد3ماہ بعد ملزم نے طلاق دے دی تھی۔آج صبح سویرے ملزم ساتھیوں کیساتھ لڑکی کے گھر گیا اور ماں بیٹی پر اندھا دھند فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں لڑکی اور ماں جاں بحق ہوگئیں،اس واقعے کے بعد دونوں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

ایمز ٹی وی(کراچی)کراچی (دنیا نیوز) کراچی کے جناح ہسپتال اور قومی ادارہ برائے صحت اطفال کے پیرا میڈیکل سٹاف کی ہیلتھ الاؤنس نہ ملنے کے خلاف ہڑتال تیسرے روز بھی جاری ہے ۔ جناح اسپتال کے پیرا میڈیکل سٹاف کے احتجاج میں شریک ملازمین کا کہنا ہے کہ جب تک انہیں ہیلتھ الاؤنس نہیں ملے گا وہ کام نہیں کریں گے۔دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہےکہ ہیلتھ الاؤنس کی سمری وزیراعلیٰ کوبھیجی ہے جلد ہی وہ منظور کر لی جائے گی۔ -

ایمزٹی وی(تحقیق)ایک تحقیق کے مطابق روزانہ 40 منٹ باہر کھیل کود میں گزارنا بچوں کی دور کی نظر کی کمزوری کی شرح کو گھٹانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحقیق کے لیے 12 اسکولوں کو تین برسوں تک اس طریقے پر عملدرآمد کرنے کے لیے کہا گیا ا اور اس کے فائدہ مند نتائج سامنے آئے۔ ڈاکٹر مینگوانگ اور ان کے ساتھیوں نے جانچ کے لیے چین کے 12 پرائمری اسکولوں کو تین سالہ طویل تحقیق میں شامل کیا۔ چھ اسکولوں کو ہر روز میدان میں کھیلنے کے لیے 40 منٹ کے لازمی سیشن ترتیب دینے کے لیے کہا گیا جبکہ دیگر چھ اسکولوں کو معمول کی کلاسوں میں ہی مصروف رہنے کے لیے کہا گیا۔ بچوں اور ان کے والدین کو بھی ہفتے کے اختتام پر پورے ہفتے باہر کھیل میں گزارے گئے اوقات سے متعلق ڈائری بنانے کی ہدایت دی گئی

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کےاستعفٰوں سے متعلق درخواست یکجاکردی ۔ایم کیو ایم سے متعلق استعفے وزیر اعظم نواز شریف، اپوزیشن لیڈر، چیئرمین سینٹ ، قومی و صوبائی اسمبلی اسپیکر سمیت ستانوے فریقین کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ایم کیو ایم کے استعفوں سے متعلق ن لیگ کے سینیٹر ظفر علی شاہ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ایم کیو ایم کے اراکین پارلیمنٹ اسمبلیوں سے استعفے دے چکے ہیں ، استعفے اسی روز موثر ہو گئے جس دن دیئے گئے۔ متحدہ کے اراکین کو واپس اسمبلیوں میں لانے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں، یہ اقدام غیر جمہوری ہو گا۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ایم کیو ایم کے استعفوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے اور خالی نشستوں پر الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخاب کرانے کا حکم دیا جائے۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دیئے کہ فریقین کو نوٹسز کر دیتے ہیں ، آئندہ سماعت پر تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ کے استعفوں سے متعلق درخواستوں کو ایک ساتھ سنیں گے۔

کوئٹہ (ایمز ٹی وی ) عوامی نیشنل پارٹی ولی کے مرکزی پریس ریلیز میں سیاسی کارکنوں ،تاجر برادری ،زمینداروں ،طلباءاور باشعور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ آج 16ستمبر بدھ کو سہ پہر تین بجے پریس کلب کوئٹہ میں پشتونخوا اولسی تحریک کے زیر اہتمام سیمینار میں شرکت یقینی بنائیں ۔