Sunday, 05 January 2025
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمزٹی وی(کراچی)پاکستان اور ایران کے درمیان فیری سروس شروع کرنے سے متعلق معاملات طے پا گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے ساحلی شہر کراچی سے ایران کی بندرہ گاہ کے لیے چاہ بہار تک فیری سروس شروع کرنے کے معاملات طے پا گئے ہیں۔کراچی سے چاہ بہار تک چلائی جانے والی فیری کا کرایہ 20 ہزار روپے ہوگا۔کراچی سے ایرانی بندرہ گاہ چاہ بہار تک فاصلہ 347 ناٹیکل میل ہے اور یہ سفر چودہ گھنٹے میں مکمل ہوگا۔ فیری سروس میں ایک مسافر کو 100 کلو تک سامان لے جانے کی اجازت ہوگی۔ پورٹ اینڈ شپنگ کے وفقی وزیر سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ سروس کے لیے حاصل کی جانے والی ہر فیری سے 250 سے 400 زائرین کو لے جایا جا سکے گا۔کامران مائیکل نے کہا کہ فیری کی رفتار 28 سے 30 ناٹیکل میل فی گھنٹہ ہو گی ہے۔وزارت پورٹ اینڈ شپنگ نے ایک سال قبل اکتوبر 2014 میں فیری سروس شروع کرنے کا اعلان کیا تھا.یہ سروس پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شروع کی جائے گی۔

(اسلام آباد) پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کے جاری کئے گئے8 ستمبر کے فیصلے میں ردو بدل کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل (اے اے جی) رزاق اے مرزا نے پنجاب کے چیف سیکریٹری اور صوبائی سیکریٹری قانون کی جانب سے سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست جمع کروائی، جس میں عدالت سے درخواست کی گئی کہ وہ اپنے حکم نامے پر نظر ثانی کرے جس میں حکومت کو تمام متعلقہ قوانین کو 3 ماہ میں انگریزی سے اردو میں ترجمہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے 8 ستمبر کے فیصلے میں تمام قانون ساز اور اس کی نگرانی کرنے والے اداروں کو آئین کے آرٹیکل 251 کے تحت اردو کو فوری طور پر قومی زبان کی حیثیت میں نافذ کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ی۔سپریم کورٹ میں دائر کی جانے والی نظرثانی درخواست میں کہا گیاکہ صوبائی حکومت نے پہلے سے ہی اقدام اٹھاتے ہوئے مترجم کی 3 آسامیاں تشکیل دی ہیں اور ان تقرریوں کے لیے قانون سازی کے لیے درخواست پنجاب پبلک سروسز کمیشن کو بھیج دی گئی ہے۔ پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے 150 قوانین کا اردو ترجمہ مکمل کیا جاچکا ہے اور یہ قوانین سرکاری ویب سائٹ پر بھی آپ لوڈ کردیئے گئے ہیں، اس میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب کے قوانین کے اردو ترجمے کی غرض سے ٹھیکیداروں کے حصول کے لیے بھی اخبارات میں اشتہار دیئے جاچکے ہیں واضح رہے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق اس حوالے سے دی جانے والی حتمی تاریخ 8 دسمبر کو اختتام پذیر ہوجائے گی۔

ایمزٹی وی(آسلام آباد)وزیراعظم سیکریٹریٹ نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں کے لیے ڈیوٹی اور ٹیکسوں سے متعلق معاملات کے حل میں تاخیر کا سختی سے نوٹس لے لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری پروگرام کے تحت ترقیاتی منصوبوں کو ٹیکس سے چھوٹ سمیت دیگر معاملات کے حل کے لیے سیکریٹری پانی و بجلی اور چیئرمین ایف بی آر اعلٰی سطح کا اجلاس منعقد کریں گے جس میں راہداری منصوبوں کو ٹیکسوں سے چھوٹ دینے کے ایس آر اوز کے اجراء سے متعلق معاملات زیر غور آئیں گے۔ اجلاس میں ان منصوبوں میں درکار چھوٹ درکار کر کے ای سی سی کو بھجوانے کا طریقہ کار طے کیا جائے گا۔واضح رہے گزشتہ اجلاس میں بھی وزارت پانی و بجلی حکام کو آگاہ کیا گیا تھا کہ ٹیکسوں میں چھوٹ دینے کا اختیار اب ایف بی آر کے پاس نہیں ہے اس کے لیے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی سے منظوری درکار ہوتی ہے۔اس حوالے سے فوکل پرسن کا اہم اجلاس آج کیا جائے گا۔

ایمزٹی وی (انٹرنیشنل)بھارت نے پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کا منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ٹھان لی ہے جس کے لئے بھارتی وزیر اعظم نرندر مودی آج مقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں گے تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے دورہ مقبوضہ وادی کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ مودی شیر کشمیر اسٹیڈیم سے ریلی کے علاوہ متنازعہ بگلیہار ڈیم کا افتتاح بھی کریں گے جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت نے یہ ڈیم سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تعمیرکیاہے جس کاافتتاح اب نریندرمودی کرنے جارہے ہیں۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان نے یورپی یونین کے ساتھ غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کا معاہدہ عارضی طور پر معطل کردیاگیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے میڈیا کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان نے یورپی یونین کے ساتھ تارکین وطن کا معاہدہ عارضی طور پر معطل کردیا ہے جس کے تحت یورپی یونین میں تاریکین وطن میں غیر قانونی طور پر قیام پاکستانیوں کو واپس پاکستان بھیجا جاتا تھا۔اس حوالے سے چوہدری نثار نے وضاحت کرتے ہوئے کہا گزشتہ سال بھی 90 ہزار پاکستانیوں کو واپس بھیجا گیا جب کہ اب ایسا نہیں ہوگا ان کا مزید کہنا تھا کہ اکثر ممالک پاکستانی حکام سے پوچھے بغیر پاکستانیوں کو ملک بدرکردیتے ہیں تاہم یورپ جان لے کہ پاکستانیوں کے بھی حقوق ہیں۔ مستقبل میں حکومتی اداروں کی ان پاکستانیوں کے بارے میں اپنی تحقیقات مکمل کئے بغیر یورپ نے پاکستانی پناہ گزینوں کو واپس بھیجا تو طیارے کو لینڈ نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک میں ایسے پاکستانیوں پر جو ان ملکوں کے شہری بھی ہیں، شدت پسندی کے الزامات لگا کر واپس بھجوا دیا جاتا ہے لیکن جس طرح وہ انسانی حقوق سے متعلق پاکستان کو لیکچر دیتے ہیں وہ خود بھی انسانی حقوق کی پاسداری کریں۔

ایمزٹی وی(ایجوکیشن) راولپنڈی کے اسکولوں میں چھٹی ، ساتویں اور آٹھویں جماعت کی مانٹیرنگ جبکہ اساتذہ کی خراب کارکردگی کے خلاف کاروائی کرنے کافیصلہ کرلیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے فیصلہ کیاہے کہ آئندہ چھٹی ،ساتویں اور آٹھویں جماعت کی مانیٹرنگ کی جائے گی تاکہ اساتذہ کی جانب سے پڑھائی کا جائزہ لیا جاسکے ، کلاسز کے ایک ماہ میں تین ٹیسٹ لیئے جائیں گے جبکہ ان ٹیسٹوں کے نتائج آن لائن وزیرتعلیم اور صوبائی سیکرٹری ایجوکیشن کو بھجوائے جائیں گے۔یکم اپریل 2016سے چھٹی ،ساتویں اور آٹھویں جماعت کی مانیٹرنگ کی ذمہ داری ڈی ٹی ای کی ہوگی اور ڈی ٹی ای کو ماہانہ 10ہزار اضافی ، موٹرسائیکل اور پٹرول الاؤنس بھی دیاجائے گا علاوہ ازیں اساتذہ کی خراب کارکردگی پر کاروائی بھی کی جائے گی۔

ایمزٹی وی(کراچی) ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی زیرِصدارت رینجرز ہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا. ترجمان رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز نے سیکٹرکمانڈر کو کاروائیوں میں تیزی لانے اور لاء آفیسرز اور پراسیکیوٹرز کو ان عناصر کی گرفتاری کے بعد قانونی چارہ جوئی مکمل کرتے ہوئے کیسز کو جلد سے جلد عدالتوں میں پیش کرنے کے احکامات دیئے. اجلاس میں ڈی جی رینجرز کو پولیس وکلاء اور گواہان کے قتل میں ملوث دہشتگردوں اور ٹارگٹ کلرز کے سہولت کاروں کےخلاف کاروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی. اجلاس میں ڈپٹی ڈی جی ،سیکٹر کمانڈر ،لاء آفیسرز اور پراسیکیوٹر نے شرکت کی۔

ایمز ٹی وی(انٹرنیشنل )بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی کشمیر میں سیکوریٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ تفصیلا ت کے مطابق حریت رہنماؤں نے کل مودی کی آمد پر ملین مارچ کی کال دی ہے جبکہ آج 6 نومبر 1947 میں جموں میں شہید ہونے والے کشمیریوں کی یاد میں ریلی کی کال دی گئی ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کل مقبوضہ کشمیر پہنچیں گے۔ اس موقع پر وادی بھر میں سیکورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔ مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ریلی سے خطاب کریں گے جہاں انتہائی سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ حریت رہنماؤں نے آج مظاہروں اور ہفتے کو ملین مارچ کا اعلان کیا ہے۔ احتجاج ناکام بنانے کے لئے سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، یاسین ملک، شبیر شاہ، آسیہ اندرابی سمیت ایک ہزار سے زائد حریت رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار اور نظربند کر دیا گیا ہے