Monday, 06 January 2025


انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)کےسالانہ امتحانات برائے 2025ء کےلیےشیڈول جاری

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ،سائنس جنرل اور میڈیکل ٹیکنالوجی گروپس کے نجی تعلیمی اداروں کے اہل اور خواہشمند ریگولر امیدواروں کیلئے امتحانی فارمز اور فیس جمع کروانے کیلئے شیڈول جاری کردیا ہے

۔شیڈول کے مطابق سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے سالانہ امتحانات 2025ء میں شرکت کے اہل پرائیویٹ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے ریگولر امیدوار اپنے امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس کے بروز پیر 6جنوری سے 20 جنوری 2025ء تک اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں۔

جو طلباء کسی ناگزیر وجہ سے اپنے امتحانی فارم درج بالا تاریخوں میں جمع نہیں کرواسکیں وہ اپنے امتحانی فارم 500روپے لیٹ فیس کے ساتھ 21جنوری سے 14فروری 2025ء تک جبکہ1000روپے لیٹ فیس کے ساتھ 17 فروری سے 25 فروری 2025ء تک اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں۔ امتحانی فارمز انٹربورڈ کراچی کی آفیشل ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔

Share this article

Leave a comment