Sunday, 26 January 2025

کراچی ایمز ٹی وی، ایک تحقیق کے نتیجے میں سامنے ا ٓ یا ہے کہ زیادہ کام فا لج کا سبب بن سکتا ہے ،تفسیلات کے مطابق اس تحقیق میں پانچ لاکھ افراد کا تجزیہ کیا گیا ، لینسٹ میڈیکل کالج میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ روایتی اوقات صبح 9 سے شا م 5 بجے تک کے علاوہ کام کرتے ہیںان کو فالج ہونے کا خطرہ ذیادہ ہوتا ہے ، تحقیق کے مطابق تناو والے کام آپ کی زندگی میں تباہ کن اثرات مرتب کر سکتے ہیں ،ماہرین کے مطابق جو لوگ زیادہ کام کرتے ہیں انھیں اپنا بلیڈ پریشر چیک کرتے رہنا چاہئے،

چھبیس سالہ آل راﺅنڈر عماد وسیم نے سری لنکا کے خلاف کولمبو میں ہونے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے آخری اوور میں چھکا لگا کر پاکستان کو یادگار فتح سے ہمکنار کرایا لیکن حیران کن طور پر وہ ہفتے کو اعلان کردہ سینٹرل کنٹریکٹ کی کسی بھی کیٹگری میں شامل نہیں تھے۔قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون رشید نے کہا کہ ٹائپنگ کی غلطی کی وجہ سے معاہدے کی فہرست میں شامل کھلاڑیوں میں سے عماد وسیم کا نام مٹ گیا، جبکہ وہ سلیکشن کمیٹی کی ڈی کیٹگری میں شامل تھے۔ تاہم پھر ہارون رشید کی درخواست پر چیئر مین پی سی بی شہریار خان نے سال 16-2015کی سنٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں عماد کے نام کو شامل کر لیا ہے ۔ڈی کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں میں عماد وسیم کے علاوہ بابر اعظم،صہیب مقصود، سمیع اسلم ، ذوالفقار بابر اور عمر امین کے نام بھی ہیں۔

( انٹرٹینمنٹ )ایمز ٹی وی ، سلمان خان حال ہی میں اپنی پروڈکشن میں بننے والی فلم ہیرو میں ایک گانا " میں ہوں ہیرو تیرا " گایا ہے جو فلم کی ریلیز سے پہلے ہی خا صہ مقبول ہو چکا ہے،انڈیا ٹوڈے کے مطابق سلمان خان کا کہنا تھا کے وہ گلوکاری اپنے کیر ئیر کو چلانے ک لیے نہیں کر سکتے البتہ شارخ خان سے اپنی گلوکاری کی برابری کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ بہتر گلوکار ہیں ،اپنی فلم ہیرو کی ایک تقریب میں راحت فتح علی خان جنہوں نے ہیرو فلم میں ایک گانا بھی گایا ہے ان سے سوال کیا گیا کہ شارخ خان اور سلمان خان میں کون بہتر گلوکاری کرتا ہے ،جس کے جواب میں راحت فتح علی کا کہنا تھا کہ انہوں نے سلمان خان کا گانا سُنا ہے البتہ ابھی شارخ خان کا گانا سننا باقی ہے ،اس دوران سلمان خان نے راحت فتح کی بات کو روکتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ شاہ رخ ہار جائیں گے اور جیت کے لیئے میرا ہاتھ خود اٹھائیں گے ،میں بے شک ان سے بہتر گلوکار ہوں، سلمان خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ہیرو 11 ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

مستونگ ( ایمز ٹی وی ) بلوچستان کے ایک علاقے مستونگ میں پاک فضائیہ کا ایک طیارہ جو معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ فنی خرابی کے باعث مستونگ کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ،پائلت طیارے سے بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب رہا ۔ ترجمان کے مطابق حادثے میں کسی قسم کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ،ائیر ہیڈ کوارٹرز میں اس حادثے کی وجوہات جاننے کے لئیے بورڈ آف انکوائیری تشکیل دے دیا گیا ہے ،جو اپنی رپورٹ فضائیہ کو پیش کرے گا ۔

کوئٹہ (ایمز ٹی وی ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے ایف ڈبلیو او پر حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہوئے نا معلوم مقام سے سیٹلائیٹ فون کے زریعے کہا کہ کل سرمچاروں نے ہوشاپ اور بالگتر کے درمیان عسکری تعمیراتی کمپنی فرنٹئیر ورکس آرگنائیزیشن (ایف ڈبلیو او ) پر حملہ کر کے مشینری کو نقصان پہنچایا ،دو اہلکاروں کو ہلاک اور ایک کوز خمی کیا ۔اور انہوں نے کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے ۔

کراچی ایمز ٹی وی ،شہر قائد کے علاقے منظور کالونی میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کے قتل کی اندوہناک واردات پیش آ ئی ،جہاں مکان سے میاں بیوی اور دو بچوں کی لاشیں ملی ،جنہیں تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ،قتل کے بعد ملزمان نے گھر کو آ گ لگا دی ،پولیس کے مطابق ملزمان نے مقتولین کو نشہ آوردوا پلانے کہ بعد تیز دھار آلے سے قتل کیا اور گھر کو آگ لگا دی ،جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت پینتالیس سالہ طارق ،چالیس سالہ سمینہ ،پندرہ سالہ سعد اور تیرہ سالہ رومیسہ شامل ہیں ،مکان سے آٹھ سالہ حماد زخمی حالت میں ملا ہے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ،عینی شاہد کے بیانات قلم بند کیئے جارہے ہیں ،گھر سے ملنے والے شواہد کو تحویل میں لے لیا گیا ہے ،ابتدائی طور پر واقع ذاتی دشمنی معلوم ہوتا ہے ،