Monday, 20 January 2025


پنجاب کےسرکاری میڈیکل اورڈینٹل کالجوں میں داخلوں کےلیےعبوری میرٹ لسٹ جاری

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے پنجاب کے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کے لیے عبوری میرٹ لسٹ جاری کر دی ہے۔

ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق، یہ لسٹ ٹاپ چار ہزار اہل امیدواروں پر مشتمل ہے اور اسے یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ پر دیکھا جا سکتا ہے ۔عبوری میرٹ لسٹ اوپن میرٹ اور کوٹہ سیٹوں پر داخلوں کے لیے جاری کی گئی ہے ۔

ابتدائی اندازوں کے مطابق ایم بی بی ایس میں اوپن میرٹ پر داخلے کے لیے کم از کم میرٹ 94.3 فیصد رہنے کا امکان ہے ۔ اس لسٹ میں سے 3121 امیدواروں کو اوپن میرٹ پر ایم بی بی ایس میں داخلے دیے جائیں گے۔

Share this article

Leave a comment