Saturday, 30 November 2024

ویب ڈیسک : بیلجیئم کے گول کیپر آرنی ایسپیل مبینہ طور پر پنالٹی کک بچانے کے دوران میدان پر گِر کر ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیلجیم کے فٹبال کلب ونکل اسپورٹ کے گول کیپر آرنی ایسپیل کی ٹیم حریف ویسٹروزیبیکے کے خلاف میچ میں 2-1 سے آگے تھی، جب وہ پنالٹی کک روکتے ہوئے دوسرے ہاف میں میدان پر گِر گئے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ گول کیپر کے اچانک گرنے کے بعد میڈیکل ٹیم فوراً گراؤنڈ میں داخل ہوئی اور انہیں طبی امداد کیلئے اسپتال روانہ کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

دوسری جانب آرنی ایسپیل کے کلب ونکل اسپورٹ نے گول کیپر کی اچانک موت پر اہلخانہ اور دوستوں سے گہرے دُکھ کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ اچانک موت کی وجوہات ابھی تک منظر عام پر نہیں آئی ہیں۔

کراچی: پی ایس ایل کی معروف فرنچائز پشاور زلمی کے اونر جاوید آفریدی نے ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر لگائے گئے جرمانے پر سوشل میڈیا پر نامناسب کمنٹ کردیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں، جہاں زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کنگز کو 2 رنز سے شکست دی۔

تاہم میچ ریفری علی نقوی نے پشاور زلمی پر مقررہ ٹائم فریم سے ایک اوور کم ہونے کی وجہ سے کپتان بابراعظم سمیت ہر کھلاڑی پر میچ کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا جسے اونر جاوید آفریدی نے صدقہ قرار دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 199 رنز بنائے تھے جبکہ کراچی کنگز کو 200 رنز کا ہدف ملا تھا تاہم کنگز کی ٹیم 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر محض 197 رنز بناسکی تھی۔

کراچی: جامعہ کراچی کے شعبہ فزیالوجی کے زیر اہتمام شعبہ فعلیات میں بی ایس پولٹری سائنس میں داخلہ لینے والے طلبہ کے لئے مختلف اقسام کی ملکی وغیرملکی مرغیوں،بطخ،شطر مرغ،مختلف اقسام کے پرندے،مور،تیتر،بٹیر،طوطوں اور کبوتروں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا

نمائش کا افتتاح رئیسہ کلیہ علوم جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ بانو نے کیا۔اس موقع پر پولٹری کے شعبہ سے وابستہ ماہرین کی بھی بڑی تعدادنے شرکت کی اور وہاں پر موجود طلبہ اور دیگر شرکاء کو نمائش کے لئے رکھے گئے مختلف اقسام کے پرندوں اور مرغیوں کی نسل،خوراک اور ان کو دی جانے والی ادویات کے بارے میں آگاہ کیا۔

شعبہ سیاسیات کے طلبہ نے صدرشعبہ پروفیسر ڈاکٹرثمینہ سعید جبکہ شعبہ جرمیات کے طلبہ نے صدرشعبہ پروفیسر ڈاکٹر فرح اقبال کی قیادت میں نمائش میں شرکت کی اور وہاں پر موجود مختلف اسٹالز کادورہ کیا۔

صدرشعبہ فعلیات جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر تاثیر احمد خان نے کہا کہ مذکورہ نمائش کا مقصد شعبہ ہذا اور بالخصوص پولٹری سائنس کے طلبہ کو اس حوالے سے آگاہی فراہم کرنااوراس شعبہ کے ماہرین کے تجربات سے روشناس کرانا ہے۔نمائش کے اس سلسلے کو تواترکے ساتھ یقینی بنایاجائے گا تاکہ طلبہ کی وقتاًفوقتاًرہنمائی کو یقینی بنایاجاسکے۔

جامعہ کراچی نےمعروف شاعر امجد اسلام امجد اور ضیاء محی الدین کی یاد میں تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا۔

معروف شاعر امجد اسلام امجد اور ضیاء محی الدین کے سانحہ ارتحال پرپروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ فرمان،صدرشعبہ اُردو جامعہ کراچی کی صدارت میں گزشتہ روز شعبہ ہذا میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں شریک اساتذہ شعبہ اُردو نے مرحومین کی مغفرت اور بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی

کراچی: سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے الکرم ٹاول انڈسٹریز کے ساتھ صنعتی شعبے میں تعلیمی اصولوں اور ریکروٹمنٹ کی حکمت عملی کی بنیاد پر صنعت اور یونیورسٹی کے درمیان تعاون بڑھانے کے لئے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے

رجسٹرار انجینئر سید سرفراز علی اور شعبہ ہیومن ریسورس کے سربراہ شعیب خان نے بالترتیب سرسید یونیورسٹی اور الکرم ٹاول انڈسٹریز کی جانب سے معاہدے پر دستخط کئے۔ جس کے تحت مشترکہ طور پر تعلیمی سرگرمیوں، تربیتی سیشن، انڈسٹری وزٹ کو فروغ دیا جائے گا۔

اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے سرسید یونیورسٹی کے رجسٹرار سید سرفراز علی نے کہا کہ اس معاہدے کا مقصد تعلیم اور صنعتی اتحاد کو مضبوط بنانا ہے۔

علاوہ ازیں کیریئر کی ترقی میں باہمی تعاون کو نہ صرف آگے بڑھا نا ہے بلکہ تربیتی سیشن اور تیکنیکی تعلیم کے ذریعے طلباء کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

سرسید یونیورسٹی اور الکرم باہمی اشتراک سے سیمینارز، کانفرنسز، ورکشاپس، لیکچرز و دیگر سرگرمیوں کا انعقاد کریں گے تاکہ وسیع پیمانے پرنئے اور منفرد آئیڈیاز اور تصورات سامنے آئیں۔

 

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نےآرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی میں بہتری موجودہ عہد کی اہم ترین پیشرفت کی ہے۔

جرمنی کے ایک اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں بل گیٹس نے کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی چیٹ جی پی ٹی نامی چیٹ بوٹ ہماری دنیا کو بدل دے گا۔

انہوں نے کہا کہ چیٹ جی پی ٹی جیسے اے آئی چیٹ بوٹس سے دفتری سرگرمیاں زیادہ بہتر ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک اے آئی ٹیکنالوجی لکھ اور پڑھ سکتی تھی مگر مواد کو سمجھنے سے قاصر تھی، مگر چیٹ جی پی ٹی جیسے نئے پروگرامز خطوط یا رسیدیں تحریر کرکے دفتری ملازمتوں کو زیادہ بہتر کر دیں گے۔

بل گیٹس نے 1975 میں مائیکرو سافٹ کی بنیاد رکھی تھی اور 2 دہائی سے زائد عرصے تک اس کی قیادت کرتے رہے، پھر 2000 میں سی ای او کے عہدے کو چھوڑ دیا تھا۔

اب ان کی قائم کردہ کمپنی نے چیٹ جی پی ٹی کو سرچ انجن بنگ کا حصہ بنایا ہے جس کے بعد گوگل کی جانب سے بھی اسی طرح کی ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا۔

فروری کے شروع میں بھی ایک انٹرویو کے دوران بل گیٹس نے کہا تھا کہ چیٹ جی پی ٹی کا ابھرنا اسی طرح اہم ہے جیسے انٹرنیٹ کا عروج یا ذاتی کمپیوٹرز کا ارتقا۔

بل گیٹس نے کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجی 2023 کے اہم ترین موضوع کے طور پر بحث کا حصہ بنے گی اور ایسا ہونا درست بھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹیکنالوجی ذاتی کمپیوٹرز یا انٹرنیٹ جتنی ہی اہمیت کی حامل ہے'۔

کراچی: پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز نے اپنے پہلے میچ سے قبل نیا ترانہ ریلیز کردیا۔

’ یہ ہے کراچی ‘کے عنوان سے کراچی کنگز کا نیا ترانہ پشاور زلمی سے ہونے والے میچ سے قبل ریلیز کیا گیا ہے جس میں گلوکار عاصم اظہر ، علی عظمت اور رامس علی نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

ترانے میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم، شعیب ملک ، شرجیل خان اور محمد عامر سمیت دیگر کھلاڑیوں نے بھی پرفارم کیا ہے ۔

کراچی کنگز کے یوٹیوب پیج پر ترانہ ریلیز کیا گیا ہے جسے کچھ ہی گھنٹوں میں 50 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اورکراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے محمد عامر کا کہنا ہے کہ ان کے لیے بابر اعظم اور ٹیل اینڈر کو بولنگ کروانا یکساں ہے۔

حال ہی میں نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد عامر سے سوال کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر کہا جارہا ہے کہ پشاور اور کراچی کا میچ بابر بمقابلہ عامر ہوگا تو کیا اس میں حقیقت ہے؟

جواب میں محمد عامر نے کہامیرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے، میرے لیے بابر بھی ویسا ہی ہے جیسے ٹیل اینڈر کھیل رہا ہو، میرا کام ہے ٹیم کو وکٹس لے کر دینا ہے

عامر نے مزید کہاکہ پھر چاہے بابر وکٹ پر کھڑے ہوں یا نمبر 10 کا بیٹر، میں نے کوشش کرنی ہے کہ ٹیم کو وکٹیں لے کر دوں، میں نے کوئی جاکر ویلنٹائن کے پھول تو دینے نہیں ہیں، تو کوشش کرتا ہوں کہ میچ جتواؤں

کرکٹر نے اپنا موازنہ شاہین شاہ آفریدی سے کرنے پر کہا کہ میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں، شاہین کی اپنی کلاس ہے اور میرا اپنا اسٹائل ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدان میں میچز کے دوران کھلاڑیوں کی میدان میں دشمنی مجھے اچھی لگتی ہے جس سے نئے چیلنجز پر توجہ مرکوز ہوجاتی ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل میں آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہوں گے۔

کراچی سمیت ملک بھر میں میٹرک اورانٹرمیڈیٹ امتحانات جدید طرز پرلینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ کے تحت ملک بھر کے ناظمین امتحانات کی دوسری کانفرنس ہوئی جس میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات جدید طرز پر لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

تعلیمی بورڈز نے ’اسٹوڈنٹ لرننگ آؤٹ کم‘ کے تحت کام شروع کردیا ہے، مارک شیٹ میں گریڈنگ سسٹم متعارف کرایا جائے گا اور نمبروں کی جگہ گریڈ لکھا جائے گا۔

کانفرنس میں فیصلہ ہوا کہ طلبہ کے امتحانات صرف ٹیکسٹ بک بورڈ سے نہیں ہوں گے اور نئی طرز پر پیپر لینے سے طلبا میں رٹے کی عادت ختم ہو جائے گی۔

کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےکوچ معین خان اور کپتان سرفراز احمد نے فلمی انداز میں انٹری کرکے لوگوں کی توجہ سمیٹ لی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان اور کوچ سمیت دیگر کھلاڑیوں کی اسپانسر شپ معاہدے کے لیے ہیلی کاپٹر میں آمد ہوئی، فرنچائز کے مالک ندیم عمر سمیت کپتان سرفراز احمد، کھلاڑی سعود شکیل، محمد نواز اور کوچ معین خان ہیلی کاپٹر میں معاہدے کی تقریب میں پہنچے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 8 کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور رئیل اسٹیٹ کمپنی کی شراکت داری ہوئی ہے۔مقامی رئیل اسٹیٹ کمپنی پورے سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے باضابطہ اسپانسر رہے گی۔

تقریب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک اور دونوں فریقین کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی جب کہ گلیڈی ایٹرز اور کمپنی کے نمائندے نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسکواڈ:
گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ کپتان سرفراز احمد،افتخار احمد، جیسن رائے، محمد حسنین، ، محمد نواز،نوین الحق، عمر اکمل، وِل اسمیڈ، ونندو ہسارنگا، نسیم شاہ، اوڈین اسمتھ،محمد حفیظ، عمید آصف، محمد زاہد، عبدالبنگل زئی، ایمل خان، مارٹن گپٹل اور عمیر بن یوسف پر مشتمل ہے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ کی ٹیم اپنا افتتاحی میچ 15 فروری کو ملتان سلطانز کے خلاف ملتان میں کھیلے گی۔

Page 90 of 3032