لاہور: لاہور میں سیاسی کشیدگی نے پاکستان سپر لیگ کےمنتظمین کو بھی پریشانی میں مبتلا کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ حکام پروگرام کے مطابق آج ملتان سلطانز اورلاہور قلندرز کی ٹیموں کے مابین اہم شیڈول میچ کروانے کیلئے پُر عزم ہیں جبکہ گزشتہ روزملتان سلطانز، لاہور قلندرز، سلام آباد یونائٹیڈاورپشاور زلمی کی ٹیموں کے شیڈول پریکٹس سیشن منسوخ کردیے گئے تھے۔
مال روڈ کے نجی ہوٹل میں قیام پذیر ٹیموں نے جس روٹ سے اسٹیڈیم کی طرف موڑنا ہے، یہ وہ ہی راستہ ہے جہاں اس وقت پولیس پی ٹی آئی کارکنان کو منتشر کرنے کیلئے موجود ہے
بورڈ ذرائع کے مطابق حالات کا جائزہ لیا جارہا ہے تاہم سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد ہی ٹیموں کی اسٹیڈیم روانگی ممکن ہوسکے گی۔
دوسری جانب لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان میچ آج شام 7 بجے شیڈول ہے۔
کراچی: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نےجناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے تیسرے کیمپس کا افتتاح کردیا۔
عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں، نوجوان نسل کو اپنی اسکلز پر توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ وہ ملک و قوم کی بہترین طریقے سےخدمت کرسکیں۔
افتتاح کے بعد صوبائی وزیر سمیت معزز مہمانوں کو نئی بلڈنگ کا دورہ بھی کروایا گیا جسکے بعد سیکریٹری صحت ذوالفقارعلی شاہ اور رجسٹرار جےایس ایم یو ڈاکٹر اعظم خان نے جے ایس ایم یو کوسندھ حکومت سے مذکورہ بلڈنگ کی حوالگی کے ایم او یو پر دستخط کیے اس موقع پر صوبائی وزیر نے مزید کہاکہ جے ایس ایم یو ہی اس عمارت کو بہترین تعلیمی ادارے میں تبدیل کرسکتی تھی،محکمہ صحت سندھ تعلیم و صحت کی سہولتوں کےفروغ کے اپنے مشن کیساتھ آگے بڑھ رہا ہے، ہماری ہر ممکن کوشش ہے کہ اس صوبے کا کوئی بھی شخص اعلیٰ تعلیم و طبی سہولتوں سے محروم نہ رہے۔
صوبائی سیکریٹری صحت ذو الفقار علی شاہ نے کہاکہ جذبے کیساتھ کام کریں تو ادارے پروان چڑھتے ہیں، جے ایس ایم یو کا جذبہ قابل دید ہے، مجھے یہاں شعبہ صحت کے مستقبل کے معمار نظر آرہے ہیں، طلباء پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پہلے مقامی لوگوں کیلئے اپنی خدمات وقف کریں اس کے بعد وہ جہاں چاہیں ملک و قو م کا نام روشن کریں۔
اس موقع پر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے کہاکہ صوبائی وزیر ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے عوامی فلاح بہبود کے اقدامات پر ہمیشہ سپورٹ کیا ہے
آئی ایم ٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد عمران نےکہاکہ جے ایس ایم یو کے انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل ٹیکنالوجی کے تحت کلینکل اور ٹیکنیکل ٹیکنالوجی پر کام کرنے کی تعلیم و تربیت فراہم کی جاتی ہے،شعبہ طب میں میڈیکل ٹیکنالو جی کی اہمیت آئے روز برھتی جارہی ہے۔ اس موقع پر پرنسپل ایس ایم سی پروفیسر پرویز مخدوم، ڈاکٹر لئیق الزماں، ڈاکٹر عبدالواحد عثمانی، پروفیسر محمود حسین، پروفیسر ہما علی، پروفیسر ہما شریف، مس نورین زہرہ، ناظم امتحانات ڈاکٹر انیتا شاہ، مسز انیسہ امجد سمیت طلبا و طالبات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
جے ایس ایم یو کے انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل ٹیکنالوجی کے تحت کلینکل اور ٹیکنیکل ٹیکنالوجی پر کام کرنے کی تعلیم و تربیت فراہم کی جاتی ہے،شعبہ طب میں میڈیکل ٹیکنالو جی کی اہمیت آئے روز برھتی جارہی ہے۔
لاہور میں پی ٹی آئی کی ریلی کے روٹ پر آنےوالے تعلیمی ادارے اور بازار دوپہر 12 بجے بند کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔
کمشنر لاہورچوہدری محمد علی رندھاوا نے سیکورٹی خدشات کے باعث پی ٹی آئی کی ریلی کے روٹ میں آنے والے تمام اسکولز، کالجز، دکانیں اور مارکیٹس دوپہر 12 بجے بند کرنے کا حکم جاری کیا۔
کمشنر لاہور کی جانب سے سیکرٹری اسکولز، ہائر ایجوکیشن، ڈپٹی کمشنر لاہوراور سیکرٹری آئی اینڈ سی کو بھی فیصلے سے آگاہ کردیا گیا۔ لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کو مشروط ریلی نکالنے کی اجازت دی تھی۔
لاہور: افغانستان کے خلاف سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کااعلا ن آج ہوگا۔
شارجہ میں شیڈول 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیےافغانستان کے خلاف پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کی منظوری کے بعد پاکستانی ٹیم کا اعلان آج ہوگا، چیف سلیکٹر ہارون رشید قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس میں ناموں کا اعلان کریں گے.
اس سیریز میں سابق کپتان محمدیوسف عبوری ہیڈکوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، ٹیم مینجر کے طورپر منصور رانا کو برقرار رکھا گیا ہے، فیلڈنگ کوچ عبدالمجید ہوں گے۔ سپورٹ اسٹاف کی تعداد کو اس سیریز کے لیے کم رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ قومی ٹیم 21اور 22 مارچ کو شارجہ کیلیے اڑان بھرے گی۔
ذرائع کے مطابق مجوزہ ٹیم میں کئی سرپرائز متوقع ہیں، سلیکشن کمیٹی سینئرز کی جگہ پی ایس ایل کے پرفارمرز کو موقع دینے کے حق میں ہے۔
اس حوالے سے سلیکٹرز پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی اور کپتان بابر اعظم سے منظوری کے بعد مجوزہ کھلاڑیوں کی فہرست کو حتمی شکل دیں گے۔
سلیکٹرز بابر اعظم اور محمدرضوان کو ریسٹ کرانے کے ذہن بناچکے تاہم یہ فیصلہ دونوں کھلاڑیوں کی رضامندی سے مشروط ہے۔ بابر اعظم اگر آرام کرنے پر آمادہ ہوجاتی ہیں تو پھر قیادت کسی نئے کھلاڑی کو سونپی جاسکتی ہے۔
لاہور: لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے میچ میں اپنی ٹیم کے واٹر بوائے بن گئے۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں شاہین آفریدی میدان میں موجود اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے پانی اورکولڈ ڈرنکس کی بوتلیں لے جاتے دکھائی دیئے۔
سوشل میڈیا شاہین آفریدی کی واٹر بوائے کے طور پر میدان میں جانے کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔ صارفین نے ٹیم کا کپتان ہونے کے باوجود کھلاڑیوں کو پانی پلانے پر شاہین کو سراہا ہے۔
شاہین آفریدی کو پاکستان سپر لیگ کے کراچی کنگز کے خلاف میچ میں لاہور قلندرز نے آرام دیا تھا اور ان کی جگہ ڈیوڈ ویزا نے کپتانی کی تھی۔
لاہور: پی ایس ایل 8 میں پلے آف مرحلے کے میچز کا شیڈول طے ہوگیا۔
پی ایس ایل 8 پلے آف مرحلے میں 15 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں کوالیفائر میں مدمقابل آئیں گی۔
لاہور اور ملتان کا کوالیفائر میچ جیتنے والی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی، 16 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں ہی ایلی مینیٹر ون کھیلا جائے گا جس میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ ایلی مینیٹر ون ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو جائے گی۔
17 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں ایلی مینیٹر ٹو کھیلا جائے گا جس میں کوالیفائر ہارنے والی اور ایلی مینیٹر ون جیتنے والی ٹیمیں مد مقابل آئیں گی، پی ایس ایل 8 کا فائنل 19 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں ہو گا۔
کراچی: بابراعظم نے زیادہ ٹی 20 رنز میں آسٹریلیا کےسابق آل راؤنڈر شین واٹسن کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ملتان سلطانز کے خلاف بابر اعظم نے جمعے کے روز 73 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس سے بابر کے مختصر فارمیٹ میں ٹوٹل رنز کی تعداد 8865 ہوگئی جو 253 میچز میں بنائے ہیں، اس طرح بابر نے واٹسن کو پیچھے چھوڑ دیا، مجموعی طور پر ٹی 20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کرکٹرز کی فہرست میں وہ 16 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
شین واٹسن نے اپنے کیریئر کے دوران 343 ٹی 20 میچز میں 8821 رنز بنائے تھے، اس فہرست میں ٹاپ پر کرس گیل 14 ہزار 562 رنز کے ساتھ موجود ہیں، ان کے بعد شعیب ملک 12 ہزار 528 رنز کے ساتھ کا نام آتا ہے۔
میرپور: آزاد کشمیر میں خواتین اساتذہ اورطالبات پرحجاب کی پابندی لازم قرار دے دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نظامت اعلیٰ ایلیمینٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سےنوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ مخلوط تعلیمی اداروں میں خواتین اساتذہ اور طالبات کی جانب سے حجاب کی پابندی نہیں کی جاتی ، اس لیے آزاد کشمیر میں طالبات اور معلمات کے لئے حجاب کا استعمال لازم قرار دیا جاتا ہے ۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام مخلوط تعلیمی اداروں میں معلمات اور طالبات کے حجاب کی پابندی اداروں کی ذمہ داری ہے، خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ ادارے کے خلاف قانون کارروائی کی جائے گی۔
کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سال اول سائنس پری انجینئرنگ کےسالانہ امتحانات برائے 2022ء کےاسکروٹنی فارم جمع کروانے کااعلان کردیا۔
انٹر بورڈ کے مطابق اسکروٹنی فارم بروز پیر 13مارچ سے بروز جمعہ 14اپریل 2023ء تک وصول کیےجائیں گے۔
اسکروٹنی کروانے کے خواہشمند طلباء اپنے اسکروٹنی فارم درج بالا تاریخوں میں انٹربورڈ میں واقع یونائیڈ بینک لمیٹڈ کے بوتھ میں جمع کرواسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ انٹربورڈ کراچی نے طلباء کی مشکلات کے پیش نظر کراچی میں UBLکی تمام برانچوں میں فیس جمع کروانے کی سہولت بھی متعارف کروائی ہوئی ہے، طلباء اسکروٹنی فارم اور فیس واؤچر انٹربورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے واؤچر اور اپنا فارم بورڈ کے متعلقہ سیکشن میں جمع کروانا ہوگا۔
علاوہ ازیں پری انجینئرنگ گروپ کی مارکس شیٹس متعلقہ کالجوں کو بھیج دی گئی ہیں۔
کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے کہ انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس پری انجینئرنگ کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کی مارکس شیٹس تیار کرلی۔
بورڈ کے مطابق انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس پری انجینئرنگ کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کی مارکس شیٹس کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے نمائندے پرنسپل کے اتھارٹی لیٹر کے ساتھ بروز جمعہ 10 مارچ 2023ء سے بورڈ کے متعلقہ سیکشن سے مارکس شیٹس حاصل کرسکتے ہیں۔