ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)
وزیرِ اعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ جنگجو برطانوی شہریوں کی وطن واپسی پر پابندی کی کی جائے گی-
اس قانون کے تحت واپس آنے والے ’جہادی‘ اگر اپنی سخت نگرانی پر اتفاق نہیں کرتے تو انھیں ملک میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
اس کے علاوہ حکام کو ایسے افراد کو برطانیہ چھوڑنے سے روکنے کا اختیار بھی ہوگا جن پر بیرونِ ملک جا کر جنگ میں شرکت کا شبہ ہوگا۔
ماہرین نے ان اقدامات کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھائے ہیں جبکہ حزبِ مخالف کی جماعت لیبر پارٹی کا کہنا ہے کہ ملک میں ریڈیکلائزیشن روکنے کے لیے مزید اقدمات درکار ہیں۔
برطانیہ میں داخلے کی اجازت نہ دینے کا حکم انسدادِ دہشت گردی کے اس قانون کا حصہ ہے جو رواں ماہ کے اختتام سے قبل شائع کیا جانا ہے۔
برطانوی حکومت نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ بل آئندہ برس کے آغاز میں قانون کی شکل اختیار کر لے گا۔
پولیس کو دیے جانے والے نئے اختیارات میں پاسپورٹوں کی ضبطی، مشتبہ افراد کو ملک چھوڑنے سے روکنا اور برطانوی شہریوں کو اسی صورت میں واپسی کی اجازت دینا ہے کہ وہ ہماری شرائط پوری کریں۔
اس منصوبے کے تحت عراق اور شام میں شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے ساتھ لڑنے والے برطانوی شہریوں کو دوبارہ ملک میں داخلے کی اجازت صرف اسی صورت میں ملے گی جب وہ سرحد پر خود کو قانون کے حوالے کر دیں۔
اس کے علاوہ ان مشتبہ افراد کے پاسپورٹ منسوخ کر دیے جائیں گے اور ان کا نام ’نو فلائی لسٹ‘ میں شامل کر کے انھیں دوبارہ ملک چھوڑنے سے بھی روک دیا جائے گا۔
یہ پابندی دو برس کے لیے ہوگی اور اس میں اضافہ بھی کیا جا سکے گا جبکہ اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جیل کی ہوا کھانی پڑے گی۔
برطانیہ سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد اس وقت شام میں دولتِ اسلامیہ کے ساتھ مل کر جنگ لڑ رہے ہیں
آسٹریلیا میں موجود برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کینبیرا میں آسٹریلوی پارلیمان سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ’ہمیں ایسے غیر ملکی جنگجوؤں سے خطرہ ہے جو ہمارے اپنے عوام کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔‘
ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)
آج کا سب سے زیادہ مشہور سوال کیا ?ہم دنیا میں اکیلے ہیں؟چاہے یقین ہو یا نہ ہو، مگرآپ اس دنیا میں اکثریت میں ہی ہیں- امریکہ میں پچاس فیصد لوگ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ دنیا میں ایک الگ سیارے پر بھی لوگوں کی آبادی پائی جاتی ہے- جبکہ ۱۷ فیصد لوگ اس بات سے اختلاف رکھتے ہیں-اور چوتھائی فیصد لوگوں کا یقین ہے کہ غیر علاقائی ملاقاتی زمین پر کافی عرصے سے موجود ہیں-
گزشتہ چند سالوں کے کچھ غیر معمولی چیزوں کو باہر آنے مخبروں کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور کہا ہے . بریڈلی میننگ ، ایڈورڈ اور جولین سب سے زیادہ توجہ موصول ہوا ہے ، لیکن حقیقت تصدیق شدہ اسناد اور پس منظر کے ساتھ آگے آئے ہیں جو سیٹی کی سینکڑوں تعداد میں ہیں . ماس اور سیکورٹی ریاست کائنات میں اکیلے نہیں ہیں ،
کائنات میں ستاروں کی گنتی ممکن نہیں ، ایک سمندر کے کنارے کی ریت اناج کی تعداد شمار کرنے کی کوشش کی طرح ہے . تخمینے مختلف ماہرین کے درمیان مختلف ہوتی ہیں اگرچہ ، عام اتفاق رائے ہماری کائنات میں کم از کم کے درمیان 100 ارب اور 200 ارب کہکشاؤں ہیں -
ایمز ٹی وی (کراچی) گزشتہ روز سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکرشہلا رضانے دماغ کا دہی مت بنائیں جملے کا استعمال کیا تھااور اعتراضات کے جواب میں یہ بھی کہا تھاکہ یہ کوئی گالی نہیں ہے بلکہ یہ کراچی کا مشہور جملہ ہے ، جس پر ایم کیو ایم کے ارکان آج سندھ اسمبلی کے اجلاس میں احتجاج کر رہے ہیں۔ اپوزیشن جماعت کا موقف ہے کہ شہلا رضا یہ تسلیم کریں کہ یہ جملہ غیر پارلیمانی ہے،واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے ارکان نے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکرشہلا رضا کے خلاف احتجاج کے دوران "گو شہلا گو" کے نعرے بھی لگائے۔
ایمز ٹی وی (کراچی) ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو کہتے ہیں کہ کراچی پولیس محدود وسائل میں اپنا کام کر رہی ہے۔انکا کہنا ہے کہ پولیس شہر سے دہشتگردوں کا صفایا کر رہی ہے جس کے نتیجے میں پولیس کے حوصلے پست کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔کراچی آپریشن کو متاثر کرنے کیلئے پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں رواں سال 137 پولیس اہلکار دہشت گردی کا نشانہ بن چکے ہیں۔ جبکہ سائوتھ ، ایسٹ ،ویسٹ اور سینٹرل میں پولیس پر دستی بم حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) اسلام آباد پولیس نے شہر میں کالعدم اسلامی ریاست داعش کی حمایت پر مبنی سٹیکرز لگانے والے گروہ کا سراغ لگا لیا ہے۔ ،تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت کے بعد قائم کردہ خصوصی ٹیم نے کینال روڑ پر واقع مختلف عمارتوں میں لگے ہوئے سی سی ٹی وی کمیروں کی فوٹیج کے ذریعے اس کالعدم تنظیم کے لوگوں کی نشاندہی کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ لوگ پہلے بھی ایک بار اسی قسم کی اشتہاری مہم میں ملوث پائے گئے تھے۔
ایمز ٹی وی (کشمیر) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی ، دو افراد کو دہشتگرد قرار دے کر قتل کر دیا، تفصیلات کے مطابق ضلع کلگام میں بھارتی فوجیوں نے علاقے کا محاصرہ کیا اور سرچ آپریشن کے دوران دو نوجوانوں کو دہشت گرد قرار دے کر شہید کردیا۔ دونوں شہید نوجوانوں کی شناخت عباس ملا اور منظور ملک کے طور پر ہوئی۔ بھارتی فوجیوں نے علاقے میں بھاری مارٹر گولہ باری بھی کی جس کے نتیجے میں دو رہائشی مکانات بھی تباہ ہوگئے۔
کراچی میں سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ تھر کے مسائل 60 سال سے ہیں، راتوں رات حل نہیں ہو سکتے، بہت جلد آر او پلانٹس لگا کر 7 لاکھ لوگوں کو صاف پانی فراہم کریں گے،
وزیر اطلاعات سندھ کہتے ہیں، جلسے جلوس کا حق سب کو ہے،، اسلام آبادمیں دھرنا نہیں، روز ایک میٹنگ ہوتی ہے،،،پاکستان تحریک انصاف کو دیہی علاقوں میں تاریخی شکست ہوئی،