ایمزٹی وی:(کراچی) پاکستان رینجرزسندھ کے ترجمان میجرسبطین کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کی صدارت میں رینجرز ہیڈکوارٹر میں محرم الحرام کی سیکیورٹی کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔
جس میں ڈی جی رینجرز نے محرم الحرام کے دوران رینجرز کے جوانوں کو دہشت گرد عناصر کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دیا جبکہ اجلاس کے دوران انھوں نے محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کی حفاظت پر مامور جوانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈیوٹی کے دوران انتہائی چوکس رہیں اور شرپسند عناصر پر کڑی نگاہ رکھیں اور کسی بھی غیر معمولی صورتحال کو قبل از وقت ناکام بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے امن و امان کو برقرار رکھیں ، اجلاس کے دوران ڈی جی رینجرز سندھ محرم الحرام کے دوران اپنائے جانے والے سیکیورٹی کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔
ایمز ٹی وی:(کراچی) فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں واقع گارمنٹس فیکٹری میں علی الصبح لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ گارمنٹس فیکڑی میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لئے ابتدائی طور پر فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں موقع پر پہنچیں تاہم آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر لی اور فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ کی شدت کو تیسرے درجے کی قرار دے کر شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کر لئے۔ گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لئے اس وقت فائر بریگیڈ کی 20 سے زائد گاڑیاں اور اسنار کل مصروف ہیں۔
چیف فائرآفیسراحتشام الدین کا کہنا تھا کہ آگ میں شدت کی وجہ سے 2 مقامات سے آگ کو کنڑول کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، انڈسٹریل ایریا میں واقع دیگر فیکڑیوں کو بھی آگ سے بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے جب کہ آگ پر قابو پانے کے لئے مزید 5 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ ابتدائی طور پر تو آگ کی وجہ شارٹ سرکٹ معلوم ہوتی ہے تاہم مکمل تحقیقات کے بعد ہی حتمی بیان جاری کیا جا سکتا ہے۔
ایمز ٹی وی (کراچی) کراچی میں علیٰ الصبح فائرنگ سے ایک رینجرز اہلکار شہید اور دوسرازخمی ہوگیاتھا جس پر لیاری کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا، اس دوران نوالین میں گینگ وارکے عزیربلوچ کے گھرکے قریب رینجرزکے اہلکاروں پردوبارہ فائرنگ شروع ہوگئی۔ جوابی کارروائی کے دوران دو افراد مارے گئے جن میں سے ایک کی شناخت سرور بلوچ کے نام سے کی گئی ہے جو عزیزبلوچ کے قریبی ساتھی تصورکیا جاتا ہے۔ حکام کے مطابق ملزموں کے قبضے سے کلاشنکوف، ہینڈگرنیڈ اور سینکڑوں گولیاں بھی برآمد کرلی گئیں ہیں۔
ایمز ٹی وی:(مٹھی) قحط کے شکار بچے سول اسپتال مٹھی میں زیر علاج ہیں جس میں سے مزید ایک اور بچہ چل بسا جس کے بعد رواں ماہ قحط کے باعث ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 28 ہوگئی جبکہ وزیر خوراک و صحت سندھ جام مہتاب ڈاہرنے تھر کے علاقے چھاچھرو میں بچوں کی ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی اور متعلقہ افسران کو متنبہ کیا کہ غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ایمز ٹی وی(کھیل) آسٹریلیا میں پناہ کے بعد شہریت لینے والے فواد نے آسٹریلوی بیٹسمینوں کے سامنے اپنے رشتہ دار کی بولنگ کا راز بھی کھول دیا، انھوں نے الیکس ڈولان کو بتادیا کہ یاسر سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق فواد احمد اور یاسر شاہ کا تعلق خیبرپختونخوا کے علاقے صوابی سے ہے،اب یہ انکشاف ہوا کہ دونوں میں دور کی رشتہ داری بھی ہے۔ فواد احمد نے ملک میں جان خطرے میں ظاہر کرکے آسٹریلیا میں پناہ لی، کرکٹ آسٹریلیا نے انھیں شین وارن کا ممکنہ جانشین سمجھ کر جلد شہریت بھی دلادی لیکن وہ موقع ملنے کے بعد اپنی صلاحیتوں کا واضح اظہار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے،اب وکٹوریہ کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے تک محدود ہیں۔
ایمز ٹی وی(کھیل) ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔ ٹاس جیت کرقومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لئے اچھی ہے، پہلے بیٹنگ کر کے بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، وہی ٹیم کھیل رہی ہے جس نے پہلے ٹیسٹ میں آسڑیلیا کو شکست دی تھی۔
واضح رہے کہ 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں آسڑیلیا کو 221 رنز سے شکست دی تھی۔
ایمز ٹی وی(لاہور) کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے گلو بٹ کا کہنا تھا کہ وہ گاڑیوں کے شیشے توڑنے والے کوئی انوکھے شخص نہیں صرف 2 ہی گاڑیوں کے شیشے توڑے لیکن پولیس عدالت میں کئی گاڑیوں کا الزام لگا رہی ہے جب کہ میڈیا انہیں دہشت گرد بنا کر پیش کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام مجھ سے محبت کرتی ہے اور میرے ساتھ تصویریں بنوانا پسند کرتے ہیں جب کہ وہ کوئی دہشت گرد نہیں بلکہ ایک محبت وطن پاکستانی ہیں جس کی مثال یہ ہے کہ 60 سے 70 ہزارافراد ان کے ساتھ تصویریں بنوا چکے ہیں۔
گلو بٹ نے جذباتی انداز میں صحافیوں سے سوال کیا کہ ملک بھر میں دھماکے ہورہے ہیں اور حال ہی میں مولانا فضل الرحمان کی گاڑی کو نشانہ بنایا کیا وہ بھی گلو بٹ نے کیا، گلو کریسی بدنامی کا داغ ہے اور وہ پیار کرنے والے شخص ہیں لہذا انہیں بدنام نہ کیا جائے جبکہ گاڑیاں توڑنے کا معاملہ عدالت میں ہے اگر ثبوت آئیں گے تو فیصلہ ہوجائے گا۔
ایمز ٹی وی (کراچی) کراچی میں علیٰ الصبح فائرنگ سے ایک رینجرز اہلکار شہید اور دوسرازخمی ہوگیاتھا جس پر لیاری کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا، اس دوران نوالین میں گینگ وارکے عزیربلوچ کے گھرکے قریب رینجرزکے اہلکاروں پردوبارہ فائرنگ شروع ہوگئی۔ جوابی کارروائی کے دوران دو افراد مارے گئے جن میں سے ایک کی شناخت سرور بلوچ کے نام سے کی گئی ہے جو عزیزبلوچ کے قریبی ساتھی تصورکیا جاتا ہے۔ حکام کے مطابق ملزموں کے قبضے سے کلاشنکوف، ہینڈگرنیڈ اور سینکڑوں گولیاں بھی برآمد کرلی گئیں ہیں۔
ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)تیونس میں سیکیولر پارٹی ندا تونس‘ نے ملک میں سنہ 2011 میں آنے والے انقلاب کے بعد نئے ہونے والے پارلیمانی انتخابات جیت لیے ہیں -نتائج کے مطابق ندا تونس نے 217 سیٹوں میں سے 85 پر کامیابی حاصل کی۔پارلیمانی انتخابات میں حركت النہضہ اور ندا تونس کے علاوہ سیکیولر جماعتوں، کانگریس فار ریپبلک اور سیکیولر ڈیموکریٹک فورم اور سابق صدر زین العابدین بن علی کی حکومت کے سابق اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔اس جماعت کی کارکردگی سے وسیع توقعات وابستہ ہیں۔تیونس کے تقربیاً 50 لاکھ شہریوں کا ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے اندراج ہوا تھا۔خطے میں عرب سپرنگ میں مطلق العنان حکومتوں کے خلاف دوران بغاوت کے دوران سب سے پہلے انقلاب نیونس میں آیا جو سب سے کم پرتشدد تھا۔تیونس میں آنے والی اس تبدیلی نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے خطے کو لپیٹ میں لے لیا اور مصر، لیبیا، یمن اور شام میں ایسی ہی تحریکوں نے جنم لیا۔ تاہم تیونس واحد ملک ہے جہاں عرب سپرنگ کے دوران آنے والی تبدیلی پائیدار ثابت ہوئی ہے۔
ایمز ٹی وی (پشاور) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خیبر پی کے 2 کے دوران شہید ہونے والے 8 جوانوں کی نمازجنازہ میں شرکت کی۔ گزشتہ روز دہشت گردوں کے خلاف جاری آرمی آپریشن خیبر پی کے 2 کے دوران 8 فوجی جوان شہید ہو گئے تھے جن کی نماز جنازہ پشاور میں ادا کی گئی۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پشاور کا مختصر دورہ کیا جس میں انہوں نے شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا کی جبکہ آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے جوانوں کی عیادت کے لیے سی ایم ایچ کا دورہ کیا اور ان جوانوں سے ملاقات بھی کی۔