ایمز ٹی وی (اسلام آباد) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ نے کہا ہےکہ شیخ رشید سیاسی یتیم ہے۔ ان کی تقریر کا جواب دیکر ان کا قد نہیں بڑھانا چاہتا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ سندھ ایک ہے اور ہمیشہ ایک ہی رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے نتائج اچھے نہیں نکلیں گے۔ حالات سے کو کنٹرول میں لانے کے لیے حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ خورشید شاہ نے حکومت خارجہ پالیسی بہتر بنانے اور انٹیلی جنس نیٹ ورک کو مضبوط کر نے پر زور دیا۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) عمران خان کی تقریر پر ردعمل میں پرویز رشید نے تحریک انصاف قائد پر تنقید کی وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان اشتعال انگیز تقریروں سے نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے کارکنوں کو ڈنڈوں کے ذریعے حالات سے نمٹنے کا درس دیتی ہے،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اشتعال انگیز تقریروں سے نوجوان نسل کو گمراہ مت کریں۔ تحریک انصاف اگر برسر اقتدار آ گئی تو ملک کو عقوبت خانے میں بدل دے گی۔
ایمز ٹی وی(نیوز ڈیسک)پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں 15 سے زائد مشتبہ افراد کی گرفتاریاں کی گئیں-ان افراد کی گرفتاری شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور فرنٹیئر کور کے سرچ آپریشن کے دوران عمل میں لائی گئی۔ان واقعات میں جمیعت علما اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان پر خود کش حملے کے خلاف جمعے کو سوگ منانے کے علاوہ احتجاج بھی کیا گیا-اس احتجاج میں جے یو آئی کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں کمی اور بیشی کے ساتھ شدت پسندی کے واقعات جاری ہیں۔
ایمز ٹی وی (کراچی) لیاری چاکیواڑہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی کے دوران مبینہ مقابلے میں گینگ وار کے دوملزم ہلاک ہوگئے ہیں ۔ مارے جانے والے ملزمان کی شناخت سمیر اور بالاچ کے ناموں سے ہوئی جن کا تعلق عزیز بلوچ گروہ سے بتایا جاتا ہے،ملزمان رینجرز اہلکار سمیت 20 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے علاوہ بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں بھی پولیس کو مطلوب تھے جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور آوان بم بھی برآمد کیا گیا ہے،لیاری کے علاقے تغلق لین میں ایک اور پولیس مقابلے میں ہوا جس میں گینگ وار کا ملزم حنیف عرف کیلا ہلاک ہوگا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک ملزم تین افراد کے قتل اور بھتہ خوری میں ملوث تھا۔
ایمز ٹی وی (کراچی)ایس ایس پی سینٹرل نعمان صدیقی کے مطابق ایف سی ایریا میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران مفرور ملزموں سمیت 9 افراد کو حراست میں لے لیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔ دوسری طرف ایس پی گلبرگ اسد چوہدری کی سربراہی میں گلبرگ ڈویژن کے مختلف تھانوں کی پولیس نے کٹی پہاڑی کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کیا اور 22 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک) امریکہ کے شہر میں ایبولا کے وائرس سے بچنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں-اور امریکی شہر نیویارک اور نیو جرسی کے گورنروں نے حکم دیا ہے کہ مغربی افریقی ممالک سے آنے والے ان تمام مسافروں کو 21 دن کے لیے الگ تھلگ رکھا جائے جن کا واسطہ کسی بھی طرح سے ایبولا کے مریضوں سے رہا ہے۔یہ مشترکہ اعلان ایسے وقت میں آیا ہے جب ایک دن پہلے ہی ڈاکٹر کریگ سپینسر میں ایبولا کی تصدیق ہوئی ہے جو کچھ وقت پہلے گنی سے لوٹے تھے۔دونوں گورنروں نے کہا کہ جمعے کو افریقہ سے واپس آئے ایک اور طبی کارکن کو الگ تھلگ کر دیا گیا ہے لیکن ان میں ابھی تک ایبولا کی علامات نہیں پائی گئیں۔
ایمز ٹی وی (کراچی) پولیس نے ایدھی سینٹر میں ڈکیتی کےمرکزی ملزم کو کورنگی کے علاقے سے گرفتار کر لیا ہے، تفصیلات کے مطابق پولیس نے کورنگی کے علاقے زمان ٹاﺅن میں کارروائی کرکے ایدھی سینٹر میٹھادر میں ڈکیتی کے مرکزی ملزم مظہر عرف اکوکو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم راشد 16 سال سے ڈکیتیوں کی کئی وارداتوں میں ملوث رہا ہے اور کئی ماہ جیل میں بھی رہ چکا ہے، رواں برس اس نے ایدھی سینٹر کے علاوہ دیگر کئی وارداتیں بھی کی ہیں، ملزم نے مسروقہ سونے اور دیگر نقدی کے علاوہ اپنے دیگر ساتھیوں کی بھی نشاندہی کی ہے جس پر کارروائیاں جاری ہیں۔
ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)امریکہ کی ریاست واشنگٹن میں ایک طالب علم نے سکول کے کیفے ٹیریا میں فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک اور چار کو زخمی کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔طالب علم نے اپنے دو کزنز سمیت پانچ افراد پر فائرنگ کی جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔حکام نے تصدیق کی ہے کہ جس ہتھیار سے فائرنگ کی گئی ہے وہ قانونی طریقے سے خریدا گیا تھا۔امریکہ میں اس نوعیت کی فائرنگ کے واقعات متعدد بار پیش آ چکے ہیں اور اس کے بعد ملک میں بندوق رکھنے کے قانونی حق پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
ایمز ٹی وی (نیشنل ڈیسک) غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سابق امیر غلام اعظم دوران قید دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے خالق حقیقی سے جاملے ، وہ کافی عرصے سے علیل اور ڈھاکا کے ایک سرکاری اسپتال میں زیرعلاج تھے، گزشتہ رات ان کی طبیعت خراب ہوئی اور وہ جانبر نہ ہوسکے اور 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس بنگلہ دیشی حکومت کی جانب سے ایک ٹریبونل نے غلام اعظم کو 1971 کی جنگ کے دوران نسل کشی اور دیگر جرائم کا مرتکب قرار دے کر 90 برس کی سزا سنائی تھی۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد): چیف آف ایئر اسٹاف اسکواش ٹورنامنٹ میں پاکستانی اسٹار عامر اطلس کومصر کے عمرعبد المغید نے ٹائٹل کے حصول سے محروم کردیا جوکہ جمعرات کو اسلام آباد میں اسکواش کمپلیکس کھیلا گیا ۔
مصری حریف عمرعبد المغید نے فائنل میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے آخری تینوں گیمز جیت کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔
16اکتوبر سے شروع ہونے والے انٹرنیشنل ایونٹ میں 7غیر ملکیوں سمیت 50 کھلاڑیوں نے شرکت کی،اس موقع پر فاتح کھلاڑی عمر عبدالمغید نے کہا کہ عامر اطلس خان تجربہ کار اورخطرناک کھلاڑی ہیں، فائنل سے قبل ہی حکمت عملی تیار کرلی تھی کہ میزبان اسٹار کو کیسے ہرانا ہے۔
پاکستان میں7 سالہ تعطل کے بعد منعقد ہونے والا25 ہزار ڈالر انعامی رقم کا حامل پی ایس اے ایونٹ جمعرات کے روز اختتام کو پہنچا، فائنل میں عامر اطلس خان کو ٹاپ سیڈ مصری حریف عمر عبدالمغید کا چیلنج درپیش تھا، ہوم کراؤڈ کی سپورٹ میں پاکستانی کھلاڑی نے ابتدائی دونوں گیمز باآسانی11-6 اور11-6 سے جیت کر برتری حاصل کی۔
بعد ازاں مصری پلیئر نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے تیسرا گیم11-4 سے اپنے نام کرلیا، چوتھے گیم میں بھی ٹاپ سیڈ مکمل طور پر چھائے رہے اور عامر کو کھل کر کھیلنے کا موقع فراہم نہ کیا،11-5 کی فتح کے بعد مقابلہ 2-2 سے برابر ہوگیا، آخری اور فیصلہ کن گیم میں دونوں پلیئرز کے مابین گھمسان کا رن پڑا،کبھی عامر تو کبھی عمر عبدالمغید آگے چلے جاتے لیکن آخری لمحات میں قسمت ٹاپ سیڈ پلیئر پر مہربان رہی، انھوں نے11 کے مقابلے میں13پوائنٹس سے فتح حاصل کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف ایئر اسٹاف ایئر مارشل طاہر رفیق بٹ نے انعامات تقسیم کیے