ایمز ٹی وی (کوئٹہ) کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے آٹھ افرادجاںبحق اور ایک زخمی ہوگیا، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کےعلاقےہزارگنجی میں ایک بار پھر آٹھ سے دس نامعلوم مسلح افراد نے مسافر کوچ کو گھیر لیا۔ چار مسلح افراد بس میں داخل ہوئے اور فائرنگ شروع کر دی ۔ فائرنگ سے نوافراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منقل کیا جا رہا تھا کہ 8 افراد دم توڑ گئے ، ایک زخمی کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک اور گورنر بلوچستان نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔ ایس ایس پی اعتزاز احمد کا کہنا تھا کہ سیکورٹی ٹیم ان کے ساتھ تھی تاہم سبزی فرشوں نے خریداری کے بعد انہیں واپس جانے کی اطلاع نہیں دی۔ ہزار گنجی واقعہ پر ہزارہ ڈیموکرٹیک پارٹی اور تحفظ عزاداری نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)کینیڈا کے وزیراعظم سٹیفن ہارپر نے کہا ہے کہ ان کا ملک حالیہ حملوں سے خوفزدہ نہیں ہو گا- وزیر اعظم نے مزید کہا کےکینیڈا میں بربریت کرنے والے افراد کے خلاف کوششوں کو دوگنا کیا جائے گا-وزیراعظم سٹیفن ہارپر کے مطابق حملے سے اپنے اتحادیوں کے ساتھ شدت پسندی کے خلاف جنگ کا عزم مزید پختہ ہو گا۔ مسلح حملہ آور جسے جنگی یادگار پر فائرنگ میں ایک سکیورٹی اہلکار کو ہلاک کرنے کے بعد مار دیا گیا تھا اس کی شناخت مائیکل زیحاف کے نام سے کی گئی ہے اور وہ کینیڈا کا شہری تھا۔کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پارلیمنٹ سمیت تین مقامات پر میں فائرنگ کے واقعے کے بعد ایک بڑی سکیورٹی کارروائی جاری ہے۔حملے کے وقت کینیڈا کا پارلیمان ہاؤس بند تھا۔ وزیراعظم سٹیفن ہارپر کے ذرائع ابلاغ کے ڈائریکٹر نے ٹوئٹر پر لکھا کہ وزیر اعظم محفوظ ہیں اور وہ اس وقت تک پارلیمان سے نکل چکے تھے-اب کینیڈا میں فوجی اڈوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے اور فوجی اور مسلح پولیس اہلکار شہر میں دوسرے مشتبہ حملہ آور کی تلاش کر رہے ہیں۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) ڈی چوک میں جاری دھرنے سے خطاب میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہےکہ عوامی تحریک کا دھرنا ختم ہونے پر افسوس ہے لیکن طاہر القادری کی طرف سے جلدی دھرنا ختم کرنے سے واضح ہو گیا کہ ہم کسی پلان کے تحت یہاں نہیں آئے تھے، ہم طاہرالقادری کا ستر دن دھرنے میں شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ ان کی وجہ سے قوم جاگ گئی ہے۔ اب قوم کے سامنے یہ سچ آ گیا ہے کہ نہ تو کوئی تھرڈ ایمپائر تھا اور نہ ہی لندن پلان، ان کا کہنا تھا کہ ہماری طرف سے دھرنا دینے اور سڑکوں پر احتجاج کرنے کا فیصلہ تو بہت قبل کیا گیا تھا، آخری وقت پر طاہر لقادری نے بھی سانحہ لاہور کے خلاف لانگ مارچ کا فیصلہ کیا اور یہاں ہمارے ساتھ آ گئے، یہ احتجاج کرنا ان کا بھی حق تھا اور یہ حق ان کو جمہوریت نے دیا ہے ،شرکاءسے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں جب پوچھا گیا کہ ہم کب تک دھرنا جاری رکھیں گے، تو میں جواب دیا کہ جب تک نواز شریف کا استعفیٰ نہیں آئے گا، تو مجھے کہا گیا کہ تو آپ کب تک کنٹینر میں رہیں گے اور میرا اس وقت بھی یہی جواب تھا کہ جب تک میں زندہ رہوں گا اس وقت تک دھرنا جاری رہے گا،انھوں نے کہا کہ 70دن ایک دوسرے کے ساتھ رہنے سے آپس میں دوستیاں ہو گئیں، پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنوں نے مل کر پولیس کے ظلم کا مقابلہ کیا، دونوں نے مل کر گولیاں کھائیں اور آنسو گیس کو برداشت کیا، ہم ان قربانیوں پر عوامی تحریک کے کارکنوں کو داد دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب جب عوامی تحریک کے لوگ چلے گئے ہیں تو آپ کیا سمجھتے ہیں کہ عمران خان بھی یہاں سے چلا جائے گا؟ میں جب تک زندہ ہوں یہاں ہی موجود رہوں گا اور نواز شریف کا استعفیٰ لے کر ہی جائیں گےاور اس دوران غریبوں اور مظلوموں کی آواز بنتے رہیں گے، ہم لوگوں میں شعور کی لہر دوڑا دیں گے اوریہ لوگ اس عوام کا مقابلہ کر نہیں سکیں گے، دھرنا جاری رہے گا اور جب پیسہ ختم ہو جائے گا تو سب لوگ چلے جائیں گے تب بھی میں تمبو لگا کر یہاں موجود رہوں گا۔
ایمز ٹی وی (کراچی) آئٹم سونگ بھارتی فلموں کے بعد پاکستانی فلموں کا بھی اہم جز بن چکا ہے، ہمایوں سعید نے اپنی فلم ’’میں ہوں شاہد آفریدی‘‘میں آئٹم سونگ شامل کیا جسے پسند کیا گیا لیکن حال ہی میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم’’نامعلوم افراد‘‘ میں ٹی وی کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے آئٹم سونگ کرکے زبردست شہرت حاصل کی جب کہ اس حوالے سے مہوش حیات کا کہنا تھا کہ اندازہ نہیں تھا کہ مجھ پر پکچرائز کئے جانے والے آئٹم سونگ کو اس قدر مقبولیت حاصل ہوگی، ان دونوں فلموں میں آئٹم سونگ کی مقبولیت کے بعد ان دنوں بننے والی متعدد فلموں میں آئٹم سونگ کو شامل کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
ایمز ٹی وی (تجارت) پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 3.99 فیصد کمی ہوئی، جس کے نتیجے میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 3ارب41کروڑ 73لاکھ29 ہزار ڈالر تک محدود ہوگئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 3 ارب 55 کروڑ 93 لاکھ 42 ہزار ڈالر رہی تھی۔ پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) سے جاری ماہانہ رپورٹ کے مطابق پہلی سہ ماہی میں خام روئی23.90، سوتی دھاگے 21.78 فیصد، سوتی کپڑے13.52فیصد اور بیڈویئر کی ایکسپورٹ میں 3.27 فیصد کمی ہوئی جبکہ نٹ ویئر 11.16 فیصد، ٹاولز 3.65، خیمے وترپال 157.96 فیصد اور ریڈی میڈگارمنٹس کی پیداوار میں 2.78 فیصد کا اضافہ ہوا۔
ایمز ٹی وی (لاہور) پنجاب اسمبلی نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت کے خلاف مشترکہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ہے۔
اسپیکر رانا محمد اقبال کی سربراہی میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیش کی گئی مشترکہ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ بھارت کشمیر میں 5 لاکھ سے زائد افراد کو شہید کرچکا ہے، بھارت اب بھی بلااشتعال فائرنگ کر کےجارحیت کا مرتکب ہورہا ہے جبکہ پاک فوج اس جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہے، قرارداد میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بھارتی جارحیت روکنے کے لئےکردارادا کرے۔
ایمز ٹی وی (سیالکوٹ) بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پر جارحیت نہ رک سکی اور پاکستانی حدود میں بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، چپرار سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے شدید فائرنگ اور گولہ باری کی گئی اور بھارتی فوج نے چناب رینجرز کی چیک پوسٹوں اور سول آبادی کو نشانہ بنایا جبکہ چناب رینجرز کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں دشمن کی بندوقین خاموش ہوگئیں۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر جارحیت میں 12 افراد شہید اور 40 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں
ایمز ٹی وی(نیوز ڈیسک)بھارت کے شہر بنگلور کے ایک سکول میں پڑھنے والی ایک طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔جس کی عمر 3 سال ہے-اسکول سے واپس آنے کے بعد متاثر بچی نے اپنے والدین سے ’سکول کے انکل‘ کی وجہ سے ہونے والے درد کی شکایت کی۔والدین نے جب بچی کے درد کی جگہ کو دیکھا تو اس کے جنسی اعضا کے ارد گرد نشانات دیکھے۔ اس کے بعد انھوں نے پولیس سے رجوع کیا اور شکایت درج کرائی۔پولیس کمشنر ایم این ریڈی نے کہا کہ ہم نے سکول کے تمام ملازمین سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی بھی تحقیقات کر رہے ہیں۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے 76 روز بعداسلام آباد میں جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا،ان کا کہنا تھا انقلاب مارچ کے بعد دھرنے کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا اب اگلے مرحلے میں ملک کے ہر شہر میں دو ،دو روز کے لئے دھرنا دیا جائے گا،انقلاب کا ایجنڈا تبدیل ہوا نہ ہی ایسا ہو گا، انتخابات مسلط کئے گئے تو میدان خالی نہیں چھوڑیں گے،دھرنا انقلاب کے سفر میں تبدیل ہوگیا۔دھرنے کے خاتمے پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے 2 ماہ سے زائد عرصے تک ساتھ رہنے والے کارکن ایک دوسرے سے گلے مل کر روتے رہے۔ خواتین کارکن بھی آنسو بہاتی رہیں۔حکومت کے خاتمے، قومی حکومت کے قیام اور سانحہ ماڈل ٹاؤن میں جاں بحق ہونے والے افراد کے قاتلوں کے خلاف کارروائی کے لئے اسلام آباد میں دیے جانے والے دھرنے سے اختتامی خطاب میں طاہر القادری کا کہنا تھا اسلام آباد میں دھرنا ختم کر رہے ہیں مگر ملک بھر میں احتجاجی جلسوں کا سلسلہ جاری رہے گا، قومی حکومت کے قیام کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا 23 اکتوبر کو ایبٹ آباد میں دھرنا ہو گا پھر محرم الحرام کا وقفہ ہو گا اور اس کے بعد 23 نومبر کو بھکر، 14دسمبر کو سیالکوٹ ،25 دسمبر کو مزار قائد کراچی پر دھرنا ہو گا۔ طاہر القادری نے دھرنے کے شرکا کو ہدایت کی کہ اپنا سامان سمیٹیں اور گھر جائیں اور جگہ کی صفائی کر کے جانا ہے۔طاہر القادری نے کہا انقلاب کاسفرختم نہیں ہواابھی جاری ہے ہم نے اگر اسٹیبلشمنٹ سےایک پیسہ بھی لیا ہو تو مجھےپھانسی دے دی جائے ۔ انہوں نے دبئی سمیت کسی بھی جگہ ڈیل کی بھی سختی سے تردید کی۔ طاہر القادری نے کہا نواز شریف نے آرمی چیف کو ضمانتی بننے کی درخواست کی تھی اور اگلے ہی دن اپنے بیان سے مکر گئے۔ ان کا کہنا تھا کبھی اپنے موقف سے ہٹے نہ ہٹیں گے کبھی بھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا بلکہ ویل کم کیا ہے، مذاکرات کو حکومت نے گنوا دیا ہم نے شفاف تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کا فارمولا دیا تھا لیکن حکومت جے آئی ٹی میں اپنے لوگوں کا تعین چاہتی تھی، ہمارا فیصلہ آج بھی قائم ہے ہم چودہ شہدا کا خون نہیں بیچنا چاہتے، شفاف تحقیقات تک وزیر اعلیٰ پنجاب مستعفی ہوں ، شفاف تحقیقات کی 100 فیصد ضمانت ہونی چاہیے۔
طاہر القادری نے کہا انسان صرف تدبیر کر سکتا ہے باقی معاملات اللہ کے ہاتھ ہوتے ہیں بیشک ہمارے اندازے درست ثابت نہیں ہوئے لیکن ہمیں 18کروڑ عوام کے شعور بیداری کی صورت میں بڑا صلہ ملا ہے ہم اللہ تعالیٰ سے چھوٹی چیز طلب کر رہے تھے لیکن ہمیں اس سے بڑی چیز مل گئی ۔
ایمز ٹی وی(نیوز ڈیسک)دبئی ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کر رہا ہے۔
پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز اور دونوں 7 رنز کے مجموعی سکور پر پویلین واپس لوٹ گئے۔دونوں ٹیموں نے دو دو کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کیپ دی ہے۔آسٹریلیا کی طرف سے لیفٹ آرم سپنر سٹیو اوکیف اور بیٹسمین مچل مارش کا یہ پہلا ٹیسٹ میچ پے-پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے: مصباح الحق (کپتان)، احمد شہزاد، محمد حفیظ، اظہرعلی، یونس خان، اسد شفیق، سرفراز احمد، ذوالفقار بابر، یاسرشاہ، عمران خان اور راحت علی۔
آسٹریلوی ٹیم میں یہ کھلاڑی شامل ہیں: مائیکل کلارک (کپتان) کرس راجرز، ڈیوڈ وارنر، ایلکس ڈولن، اسٹیو اسمتھ، مچل مارش، بریڈ ہیڈن، مچل جانسن، پیٹر سڈل، اسٹیو اوکیف اور نیتھن لائن-جب کے اس میچ میں امپائرز جنوبی افریقہ کے ایراسمس اور انگلینڈ کےکیٹل برو ہیں-