Friday, 29 November 2024

ایمز ٹی وی( فارن ڈیسک)

روس اور ایران دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت روس کی جوہری توانائی کی سرکاری کمپنی روساٹم یہ جوہری ری ایکٹرز تعمیر کرے گی۔

آٹھ میں سے چار جوہری ری ایکٹرز ایران میں روس کی پہلے سے تعمیر کردہ جوہری تنصبات ہیں جبکہ چار نئے مقامات پر تعمیر کیے جائیں گے۔

اس میں دو ری ایکٹرز بوشہر میں واقع جوہری مرکز میں تعمیر کیے جائیں گے۔

روس اور ایران کے درمیان جوہری معاہدہ ایک ایسے وقت کیا گیا ہے جب چند روز بعد آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری پروگرام پر حتمی معاہدے کے درمیان حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے مذاکرات کا آخری دور منعقد ہونا ہے۔

ایران اور عالمی دنیا کے مابین طے پانے والے عبوری معاہدہ 24 نومبر کوختم ہو رہا ہے۔ ان مذاکرت میں یورینیم کی افزودگی اور پابندیوں میں نرمی پر اختلاف ختم کرنے کے لیے راہ ہموار کی جا رہی ہے۔

ایران کے عالمی طاقت کے مابین ہونے والے مذاکرات میں سب سے بڑی رکاوٹ یہ ہے کہ ایران کس حد تک یورینیم افزودہ کر سکتا ہے اور کب تک بین الااقوامی پابندیاں ختم ہوں گی۔ ایران کا اصرار ہے کہ اُس کا جوہری پروگرام پر امن مقاصد کے لیے ہے۔

 ایمز ٹی وی (لاہور) پاکستان تحریک انصاف کے  آج ننکانہ صاحب میں ہونے والے  جلسے کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں ، جبکہ پرجوش کارکنوں نے ننکانہ صاحب کا رخ کرلیاہے ،گورونانک ہائی سکول گراؤنڈ میں پنڈال سج چکا ہے ، جلسہ گاہ میں 15 ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئی ہیں ، چیئرمین عمران خان سمیت دیگر مرکزی قیادت کی تقاریر کیلئے 80 فٹ لمبا اور 20 فٹ اونچا اسٹیج تیار کیا گیا ہے ، جلسہ گاہ کے اطرف میں عمران خان اور مقامی قیادت کی تصویروں والے قد آدم فلیکس آویزاں ہیں ، جلسہ گاہ میں داخلے کے لئے 5 گیٹ بنائے گئے ہیں ، سیکورٹی کے لیے ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے جبکہ پی ٹی آئی کے رضا کار بھی فرائض انجام دیں گے ، پنڈال کے باہر تحریک انصاف کے پرچم کے رنگوں کی مناسبت سے سرخ سبز ٹوپیاں ، پٹکے عمران خان کی تصویروں والے بیجز ، رسٹ بینڈ ، ہیڈ بینڈ کے سٹال سجے ہوئے ہیں ، جلسہ سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔

ایمز ٹی وی فارن ڈیسک

 لیبیا کے مشرقی شہر درنہ میں تین کارکنوں کے سر قلم کر دیے گئے ہیں جو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شدت پسندوں کے زیر قبضہ شہر کے حالات کے بارے میں لکھتے تھے۔

ان تینوں کارکنوں کو گذشتہ ماہ کے شروع میں اغوا کیا گیا تھا 

لیبیا کے کئی شدت پسند گروپ مشرقی شہر درنہ پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں اور ان میں سے بعض نے حال ہی میں شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ سے اتحاد قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

لیبیا میں مسلح گروپوں کے درمیان تصادم کے واقعات میں سینکڑوں شہری ہلاک ہو چکے ہیں

قذافی کے اقتدار کے خاتمے کی تحریک کے فوری بعد بہت سارے باغی جنگجو شامی صدر بشار الاسد کے خلاف جنگ کے لیے کئی شدت پسند گروپوں میں شامل ہو گئے اور اب ان میں سے کئی جنگجو واپس آ گئے ہیں اور اس وقت ان کے بارے میں خیال ہے کہ وہ ملک کے مشرقی علاقوں میں موجود ہیں۔

ایمز ٹی وی (لاہور) سابق گونر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر کے بیٹے حسین کھر کو اغوا کر لیا گیا،جس کا  مقدمہ ابھی تک درج نہیں کیا گیا  ہے ۔تفصیلات کے مطابق حسین کھر رات ساڑھے دس بجے کے قریب اپنی گاڑی میں گھر واپس آ رہے تھےجب  انہیں لاہور کے علاقے جوہر ٹاﺅن سے اغوا کر لیا گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اغواکاروں کی جانب سے ابھی تک کسی قسم کے تاوان کا مطالبہ نہیں کیا گیا ہے ،تھانہ جوہر ٹاﺅن نے ابتدائی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس جاری ہے۔ کانفرنس میں ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال اور خیبر ایجنسی وشمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کیخلاف جاری آ پریشن ضرب عضب میں پیشرفت کا جائزہ لیا جائیگا۔جبکہ سربراہ پاک فوج کے آئندہ دورہ امریکہ سے متعلق بھی بات چیت کریں گے۔

ایمز ٹی وی (خیبرایجنسی) عسکری ذرائع کے مطابق آپریشن “خیبر ون” کامیابی کے ساتھ  جاری ہے جس میں اب تک 135 دہشت گرد مارے جاچکے ہیں جن میں اہم کمانڈر بھی شامل ہیں، آپریشن کے نتیجے میں 250 دہشت گرد اور اہم کمانڈر ہتھیار بھی ڈال چکے ہیں۔

یاد رہے کہ خیبرایجنسی اور فاٹا میں  دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لئے پاک فوج کی جانب سے آپریشن ضرب عضب اور آپریشن خیبر ون اور ٹو بھرپور کامیابی سے جاری ہے جس کے دوران سیکڑوں دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ شمالی وزیرستان کا 80 فیصد سے زائد علاقہ دہشت گردوں سے پاک کرالیا گیا ہے۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران اور امریکا سمیت 6 عالمی طاقتوں کے درمیان تہران کے جوہری پروگرام کے مستقل حل  کے لئے اومان کے دارالحکومت مسقط میں کئے جانے والے مذاکرات بے نتیجہ ختم ہو گئے ہیں۔ مذاکرات کے  حوالے سے امريکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جينيفر ساکی کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ اور یورپی مذاکرات نے ایران کے مذاکراتی اہلکار کے ساتھ 2 طويل ملاقاتيں کیں اور حکام اب بھی کوشش ميں ہيں کہ 24 نومبر سے  قبل مسئلے کا کوئی دیر پا حل نکال لیا جائے۔

خیال رہے کہ ویٹو طاقت کے حامل 5 ممالک اور  جرمنی پر مشتمل’پی فائيو پلس ون‘ کہلانے والے گروپ اور  ايران کے درميان  مذاکرات کا مقصد ايران کے جوہری پروگرام کا کوئی دیر پا حل تلاش کرنا ہے اور  اس سلسلے ميں فریقین کے درمیان گزشتہ برس نومبر ميں ايک عارضی 6 ماہ کی ڈيل طے پائی تھی جس کی مدت ميں بعد ازاں مزيد 6 ماہ  کا اضافہ کر دیاگیا تھا جو رواں ماہ کی 24 تاریخ کو ختم ہو رہی ہے۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) نریندرمودی کو بھارتی عوام نے  بھاری مینڈیٹ دے کر رواں برس وزارت عظمیٰ کے مسند پر بٹھایا تاکہ وہ اپنے ماضی کے برعکس ملک کی ترقی اور عوام کی بہبود کے لئے کام کرسکیں، لیکن بھارت کو ترقی کی راہ میں گامزن کرنے کا عہد لے کر مودی نے جو کابینہ بنائی ہے وہ بھی اپنی مثال آپ ہے اور ان کی کابینہ کے آدھے ارکان خود مجرمانہ کارروائیوں اور سنگین انتخابی بے ضابطگیوں میں ملوث ہیں۔ 

نریندر مودی کی کابینہ میں شامل 31 وزرا کے خلاف بھارت کے مختلف علاقوں میں مختلف نوعیت کے مقدمات درج ہیں جن میں سے 20 وزرا پر جرائم کے واقعات میں بالواسطہ جبکہ 11 وزرا پر براہ راست ملوث ہونے کے الزامات ہیں ، چند ایک تو ایسے بھی ہیں جن کے خلاف قتل، اقدام قتل اور مذہبی فسادات کو ہوا دینے کے مقدمات درج ہیں۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) رانا بھگوان داس اور جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر بننے سے معذرت کے بعد اس عہدے کے لئے نامزد امیدوار جسٹس (ر) طارق پرویز کا کہنا ہے کہ حکاومت نے انہیں چیف الیکشن کمشنر بنانے کی کوئی پیش کش نہیں کی اور اگر مستقبل قریب میں ایسی کوئی پیش کش ہوئی تو مشاورت کے بعد فیصلہ کروں گا۔ 

ےاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 13 نومبر تک حکومت کو مستقل چیف الیکشن کمشنر  کے تقررکی ہدایت کر رکھی ہے جب کہ اس حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے اس عہدے کے لئے  آنے والے 2 امیدواروں نے عہدہ قبول کرنے سے معذرت کرلی ہے۔

ایزم ٹی وی (کراچی)  ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی سیدہ شہلا رضا کو کالعدم تنظیموں کی جانب سے دھمکی آمیز خط موصول، خط میں مبینہ طور پر کالعدم تنظیم نے انہیں قتل کرنے کے لئے ان کی گاڑی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی ہے۔  شہلا رضا نے دھمکی آمیز خط اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے چیمبر میں جمع کرادیا ہے ساتھ ہی انہوں نے جان کے خطرے کے پیش نظر تحریری طور پر بم پروف گاڑی فراہم کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نےشہلا رضا کو یقین دہانی کرائی کہ وہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو اس صورت حال سے بذات خود آگاہ کریں گے اور انہیں فول پروف سیکیورٹی کے لئے اپیل کریں گے۔