Friday, 29 November 2024

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے کیس کی سماعت شروع کی۔ عدالت کے سامنے درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ پنجاب میں نئی جیلوں کی تعمیر کا منصوبہ مسلسل تاخیر کا شکار ہے جس سے جیلوں میں مقررہ تعداد اور سکت سے زیادہ قیدیوں کو رکھا گیا ہے جو آئین کے آرٹیکل25 کی خلاف ورزی ہے۔۔ سماعت کے دوران ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے موقف پیش کیا کہ پنجاب بھر میں 6 نئی جیلیں تعمیر ہو چکی ہیں جس کے لیے پولیس اہلکاروں سمیت دیگر اسٹاف کو ٹریننگ دینے کا عمل بھی مکمل ہو چکا ہے،، ایک ماہ بعد نئی 6 جیلیں باقاعدہ کام کرنے لگیں گی اور ان  میں قیدیوں کو منتقل کردیا جائے گا جبکہ دیگر جیلوں کی تعمیر کے حوالے سے کام جاری ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت15 روز تک ملتوی کرتے ہوئے زیر تعمیر جیلوں سے متعلق جواب طلب کر لیا۔

ایمز ٹی وی (خیبر ایجنسی) شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن ضرب عضب کی تازہ ترین کارروائی میں مزید 30 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔  آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں غیر ملکی دہشت گرد بھی شامل ہیں۔تفصیلات ک مطابق پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارےسے جاری بیان میں بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دتہ خیل میں فضائی کارروائی کرتے ہوئے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 30 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ایمز ٹی وی:(کراچی) مومن آبا د کے علاقے فقیر کالونی شاہ جہاں چوک کے قریب موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی محمد رشید زخمی ہوگیاجو دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ ایس ایچ او شہزاد الیاس کا کہنا ہے کہ مقتول پولیس افسر سائٹ اے تھانے میں تعینات تھا اور ڈیوٹی ختم کر کے جا رہا تھا کہ نشانہ بن گیا، مذکورہ واقعہ بھی پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے سلسلے کی کڑی ہے۔ 

قبال مارکیٹ کے علاقے اورنگی ٹاؤن گلشن بہار سیکٹر 14/G شاہ فیصل چوک پر واقع الاشرف شادی ہال کے عقب میں واقع مکان نمبر 44 سے تعفن اٹھنے کی علاقہ مکینوں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مکان کا تالہ توڑ کر تلاشی لی تو گیلری میں رکھے ایک صندوق سے18 سالہ نامعلوم لڑکی کی لاش ملی، پولیس کے مطابق مکان سہیل نامی شخص کی ملکیت ہے اور 4 برس سے بند ہے، مقتولہ کو بد ترین جنسی و جسمانی تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیاگیا، لاش 4 روز پرانی اور ناقابل شناخت ہے۔

پی ای سی ایچ سوسائٹی بلاک 2 نورانی کباب ہاؤس کے قریب الیکٹرونک شاپ پر مسلح ملزمان کی فائرنگ سے دکان کا مالک 50سالہ نایاب کریمی زخمی ہو گیا، سعید آباد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن نمبر2جنگل اسکول کے قریب فائرنگ سے15سالہ سلیمان زخمی ہو گیا۔گلشن اقبال بیت المکرم مسجد کے قریب واقع یوٹرن کے قریب موٹر سائیکل پر سوار دو افراد گرے ہوئے دکھائی دیے جس پر وہاں پر لوگ جمع ہوگئے تو انکشاف ہوا کہ انھیں گولیاں لگی ہوئی ہیں اور خون بہہ رہا ہے۔

تاہم ایک شدید زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا جہاں وہ دوران علاج ہلاک ہوگیا جبکہ زخمی دوسرے شخص کاکہنا تھا کہ وہ لیاقت آباد سے حسن اسکوائر کی جانب جا رہے تھے کہ ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور وہ وہاں سے زخمی حالت میں بھاگے ، پولیس کے مطابق زخمی حالت میں ملنے والے کا نام وقار ہے جو ناظم آباد کا رہنے والا ہے۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے آڈیو پیغام کےبارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ تنظیم کے سربراہ ابوبکر البغدادی نے ریکارڈ کیا ہے۔ تنظیم کی جانب آڈیو ٹیپ ایک ایسے وقت جاری کی گئی جب گذشتہ جمعے کو عراقی شہر موصل کے قریب دولتِ اسلامیہ کے قافلے پر امریکی فضائی حملے کے بعد سے عالمی ذرائع ابلاغ میں افواہ گردش کر رہی ہے کہ تنظیم کے سربراہ ابوبکر البغدادی ہلاک یا زخمی ہو گئے ہیں۔ دولتِ اسلامیہ نے یہ آڈیو ٹیپ سوشل میڈیا کے ذریعے جاری کی ہے اور اس میں ایک شخص یہ کہتا ہے کہ دولتِ اسلامیہ کے جنگجوؤں لڑائی ختم نہیں کریں گے اور یہ آخری جنگجو کے زندہ رہنے تک جاری رہے گی۔ دولتِ اسلامیہ نے چند ماہ پہلے ڈرامائی انداز میں پیش قدمی کرتے ہوئے عراق اور شام کے کئی علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا- دولتِ اسلامیہ کے مبینہ صوتی پیغام میں براہ راست فضائی کارروائیوں کا ذکر نہیں کیا گیا لیکن کچھ ایسے واقعات کا تذکرہ کیا جو جمعے کو ہونے والی فضائی کارروائی کے بعد رونما ہوئے۔ ان میں امریکی صدر براک اوباما کی جانب سے موصل میں فضائی کارروائی کے فوری بعد عراق میں حکومت کی مدد کے لیے مزید 15 سو امریکی فوجیوں کو بھیجنے کا اعلان شامل ہے۔ آڈیو پیغام میں دولتِ اسلامیہ کے حامیوں کو دنیا بھر میں جہاد شروع کرنے کا کہا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب میں بھی حملے کرنے کا کہتے ہوئے سعودی حمکرانوں کو ’سانپ کا سر‘ کہا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ شام اور عراق میں امریکی کی سربراہی میں فوجی کارروائیاں ناکام ہو رہی ہیں۔ آڈیو پیغام میں دولتِ اسللامیہ کے خلاف کارروائیوں کے لیے قائم امریکی اتحاد میں شامل خلیجی ممالک کے حمکرانوں کو غدار کہا گیا ہے۔ ابوبکر البغدادی نے پہلی مرتبہ جولائی میں موصل کی ایک مسجد میں پہلی بار منظر عام پر آ کر مسلمانوں کو کہا تھا کہ وہ ان کی بیت کریں۔ دولت اسلامیہ کے جنجگو شام اور عراق کے بڑے علاقوں پر قابض ہیں لیکن گزشتہ دو مہینوں سے امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک دولت اسلامیہ کے ٹھکانوں پر بمباری کر رہے ہیں۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) حکومت نے شیخ رشید کی جانب سے ننکانہ صاحب میں کی جانے والی متنازعہ تقریر پر گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔جبکہ وزرات دا خلہ سمیت دیگر محکموں نے بھی ننکانہ صاحب والی تقریر پر شیخ رشید کو نوٹس جاری کر دیے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق دو روز قبل ننکانہ صاحب میں ہونے والے تحریک انصاف  کے جلسے میں شیخ رشید نے اپنے خطاب کے آخر میں جلسے کے شرکاءکو حکومت کے خلاف بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی،انہوں نے مر جاﺅ یا مار ڈلو،جلاﺅ گھیراﺅ کا پیغام دیا۔جس کے بعد حکومت نے ان کےخلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور ان کو گرفتار کرنے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)

افغانستان کے نو منتخب محمد اشرف غنی پاکستان کے دو روزہ دورے پر جمعے کواسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا تھا کہ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت پاک افغان سرحد پر دہشت گردی کے واقعات، افغان سرحدی حدود میں پاکستانی طالبان قیادت کی موجودگی، اور پاکستان کے راستے نیٹو افواج کے انخلا سمیت بہت سے مسائل پر بات چیت کرے گی۔

 افغان صدر کو پرامن انتقالِ اقتدار کی پاکستان نے نہ صرف ہر سطح پر حمایت کی بلکہ صدر پاکستان ممنون حسین، اشرف غنی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر کابل بھی گئے تھے۔

انھوں نے بتایا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے اس سال اکتوبر میں کابل کا دورہ کیا اور نواز شریف کی جانب سے نومنتخب افغان صدر کو دورۂ پاکستان کی دعوت دی تھی۔

پاکستان کی سیاسی قیادت کے علاوہ فوجی قیادت نے بھی نئی افغان حکومت سے رابطہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں نئی قیادت آنے کے بعد پاکستان کے لیے خصوصی موقع ہے کہ افغانستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے۔

افغان صدرکے دورہ پاکستان کے موقع پر دوطرفہ تعلقات، سیاسی مسائل، معاشی تعاون، سرحدی امور اور دہشت گردی کےخلاف جنگ، افغانستان کی دوبارہ تعمیر و ترقی اورعوامی سطح پر رابطوں میں اضافے پر بھی غور کیا جائے گا-

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کا دار و مدار اعتماد اور ثقافت پر منحصر ہے۔ اس کے علاوہ دونوں اقوام کا جغرافیہ اور اکثر مسائل بھی مشترکہ ہیں۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نےگذشتہ سال نومبر میں دورہ کابل کے موقع پر افغانستان کی دوبارہ تعمیر و ترقی کے لیے مختص کردہ 35 کروڑ ڈالر کی رقم کو بڑھا کر50 کروڑ ڈالر کر دیا تھا۔

تاہم پاکستان کو اشرف غنی کے دورے سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں، کیونکہ ماضی میں سابق صدر حامد کرزئی کے ساتھ پاکستان کی موجودہ قیادت کے تعلقات کچھ زیادہ اچھے نہیں رہے۔

ایمز ٹی وی (فارن  ڈیسک)

 سعودی عرب کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ جمعرات کو ہیروئن سمگل کرنے کے جرم میں پاکستانی شہری نیاز محمد کا سر قلم کر دیا گیا۔

سعودی عرب میں بین الاقوامی خدشات کے باوجود رواں سال 67 غیر ملکی شہریوں کو موت کی سزا دی گئی۔

سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق حکومت منشیات کی روک تھام کے لیے کوششیں کر رہی ہے کیونکہ یہ معاشرے اور انفرادی طور پر شدید نقصان دہ ہے۔

ماورائے عدالت ہلاکتوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر کرسٹوف ہینز نے سعودی عرب میں مقدموں کی سماعت کو انتہائی غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ بعض اوقات تو ملزموں کو اپنے دفاع کے لیے وکیل کی خدمات حاصل کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوتی۔

انھوں نے کہا تھا کہ ملزمان سے تشدد کے ذریعے اعتراف جرم کرایا جاتا ہے۔

سعودی عرب کے شرعی نظام میں ریپ، قتل اور مسلح ڈکیتی اور منشیات کی سمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پر موت کی سزا دی جاتی ہے۔

ایمز ٹی وی (کراچی) انسپیکٹر اے ڈی چودہری کا کہنا ہے کہ تھانہ بریگیڈ کی موبائل پر کریکر حملے میں اے ایس آئی کی شہادت پر ایس ایچ او بریگیڈ غلام نبی آفریدی کو معطل کردیا گیا ہے، جبکہ دی ایس پی بریگیڈ علی محمد کھوسہ کے خلاف ڈیپارٹمینٹل کارؤائی کی جائے گی۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) افغان میڈیا کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے مختلف صوبوں میں آپریشن کے دوران 21 جنگجو مارے گئے اور 14 زخمی بھی ہوئے جبکہ مشرقی صوبے ننگرہار میں امریکی ڈرون طیارے کے حملے میں اہم طالبان لیڈرسمیت 6 جنگجو مارے گئے، مارے جانے والے شدت پسندوں میں ایک پاکستانی شہری بھی شامل ہے۔ حکام کے مطابق حملہ منگل کی شام ضلع اسپنگرمیں کیاگیا۔ دوسری جانب افغان حکام کا کہنا ہے کہ صوبے ہرات میں 2 پاکستانی شہری لاپتہ ہوگئے ہیں۔ دونوں شہری فائبرآپٹک پروجیکٹ کیلیے کام کررہے تھے۔

ایمزٹی وی:(لاہور) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی شادی کے لئے لڑکی پسند کر لی اور جلد شادی بھی متوقع ہے لڑکی کی عمر 44 سال ہے اور بنوں کی رہنے والی ہے، عمران خان کے خاندان کے افراد نے اسے شادی کیلئے پسند کرکے مکمل رضا مندی کا اظہار کردیا ہے، عارف نظامی کے مطابق عمران خان کی شادی جلد متوقع ہے۔

عمران خان نے آزادی مارچ کے دھرنے کے دوران اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف جلد استعفیٰ دے دیں تاکہ وہ نئے پاکستان میں شادی کرسکیں۔ دوسری جانب ان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان کا عمران خان کی شادی کی خبروں کے حوالے سے کہنا تھا کہ اگر ان کے سابق شوہر نے دوسری شادی کی تو وہ اپنے نام سے ’خان‘ کا لفظ ہٹا دیں گی.