ایمز ٹی وی (اسلام آباد) عالمی ادارہ برائے انسداد پولیو کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا میں پولیو پھیلانے والے ممالک میں سرفہرست ہے، رواں سال پاکستان میں 200 سے زائد پولیو کیسز کے ساتھ 14 سالہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا جبکہ عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں انسداد پولیو کیلئے اقدامات کو دوگنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ ملک میں مزید 4 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں پولیو مریضوں کی تعداد 235 ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں انسداد پولیو کیلئے اقدامات کے سلسلے میں ریلوے اسٹیشن، ائیرپورٹ سمیت آمدورفت کے مختلف مقامات پر 1 کروڑ 10 لاکھ افراد کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلائے گئے جبکہ گذشتہ سال پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پینے والوں کی تعداد 80 لاکھ تھی۔
عالمی ادارہ کی رپورٹ کے باوجود ملک میں مزید نئے کیسز سامنے آرہے ہیں جبکہ آج سامنے آنے والے 4 کیسز میں سے 3 کا تعلق بلوچستان اور ایک کیس فاٹا سے رپورٹ ہوا ہے۔
پولیو وائرس پھیلانے والے ممالک کی فہرست میں 12 کیسز کے ساتھ افغانستان کا دوسرا اور نائجیریا 6 پولیو کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پرہے۔
ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک) برازیل کا فٹبال کلب کورنتھیئنز اپنے مداحوں کو یہ موقع دے رہا ہے کہ وہ اپنے پسندیدہ کھلاڑی کے قریب دفن ہو سکتے ہیں-واضح رہے کہ برازیل میں کورنتھیئنز کے مداحوں کی تعداد ڈھائی کروڑ ہے جو کہ تعداد کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے۔کورینتھیئنز اب ان چند فٹبال کلبوں میں شامل ہوگیا ہے جو اپنے مداحوں کو مخصوص قبرستان فراہم کرتے ہیں۔ ان میں ارجنٹائن کا کلب بوکا جونیئرز بھی شامل ہے-اس پراجکٹ کے چیف ایگزیکیوٹیو ریکارڈو پولیٹو نے بتایا کہ اس قبرستان میں، فنکشن روم کے علاوہ، باغات، ریستوران، جھیل اور ایک قدرتی پناہگاہ ہوں گے۔یاد رہے ساؤ پالو کے نزدیک قائم کیے جانے والے اس قبرستان ’کارنتھیئنز فارایور یعنی ’سدا کے لیے کارنتھیئنز میں مداحوں کے لیے 70،000 پلاٹ موجود ہیں۔
ایمز ٹی وی( فارن ڈیسک)اورکزئی ایجنسی میں سکیورٹی فورسز پر حملے میں 3 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے-پشاور میں ایک اعلی سرکاری اہلکار نے بتایا کہ درجنوں عسکریت پسندوں نے خیبر ایجنسی کے علاقے آکاخیل کی طرف سے اورکزئی ایجنسی میں داخل ہوکر فرنٹیر کور کی زوان نامی چیک پوسٹ پر بھاری اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔ شدت پسندوں نے حملے کے بعد چند اہلکاروں کو یرغمال بناپیا اور اپنے ساتھ لے گئے- یاد رہے کہ لوئر اورکزئی ایجنسی کا علاقہ خیبر ایجنسی کی سرحد سے ملا ہوا ہے۔ اس علاقے میں کالعدم تنظیموں کے عسکریت پسند بہت پہلے سے سرگرم بتائے جاتے ہیں۔ خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی طرف سے شدت پسند تنظیموں کے خلاف جاری آپریشن خیبر ون کے باعث اطلاعات ہیں کہ عسکریت پسند بڑی تعداد میں اورکزئی ایجنسی اور دیگر علاقوں کی طرف فرار ہورہے ہیں۔
ایمزٹی وی: (اسلام آباد) سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر فلائنگ کلب کا سیسنا طیارہ ٹیک آف کرتے ہی رن وے کے قریب گرکر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ حماد اور 2 معاون پائلٹ زخمی ہو گئے۔ طیارہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو سول ایوی ایشن ایمبولنس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ کس وجہ سے تباہ ہوا تحقیقات جاری بے۔
ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)ڈنمارک کی عدالت نے گوٹفرڈ وارگ کو ڈنمارک میں کمپیوٹر ہیک کرنے اور غیرقانونی طور پر ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرنے کے الزام میں جیل کا سامنا کرادیا-اس میں وارگ کو چھ برس قید کا سامنا ہو سکتا ہے۔ عدالت نے وارگ اور ان کے ایک ساتھی کو ٹیکنالوجی کمپنی سی ایس سی کے کمپیوٹر ہیک کرنے کا قصووار پایا۔ہیکنگ کا یہ واقعہ فروری 2012 میں پیش آیا تھا، جس کے دوران ان دونوں نے چھ ماہ تک حساس معلومات تک رسائی حاصل کیے رکھی تھی۔ایک اور مقدمے میں 2013 میں وارگ کو بینک کے کمپیوٹر ہیک کرنے کے جرم میں دو سال کی سزا سنائی گئی تھی۔وارگ کے وکلاء نے صٖٖفائی دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ وارگ کے کمپیوٹر سے کیا گیا تھا لیکن انھوں نے فائلیں نہیں چرائیں، بلکہ ایک نامعلوم ہیکر نے ان کا کمپیوٹر استعمال کرتے ہوئے یہ واردات کی۔
ایمز ٹی وی(لاہور) وفاقی حکومت کےحکم نامےکےتحت رات12 بجےسے ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات نئی قیمتوں پر فروخت کی جانی تھی لیکن لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ملتان اور بہاولپور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کے بیشتر پیٹرول پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت بند کردی گئی ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ پیٹرول پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کا موجودہ ذخیرہ پرانی قیمتوں میں خریدا گیا ہے جسے وہ نئی قیمتوں پر فروخت نہیں کرسکتے۔ اس لئے نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل تک وہ اپنا کاروبار بند رکھیں گے۔
لاہور میں ضلعی انتظامیہ کے مطابق زائد قیمتوں پر پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے کےالزام میں 5 پٹرول پمپس سیل کردیئےگئے ہیں جبکہ 2 پیٹرول پمپس کے منیجر کو حراست میں لے لیا۔
ایمز ٹی وی(فارن ڈیسک)ورجن گلیکٹک اسپیس شپ دوم کرافٹ کیلیفورنیا کے صحرا میں تجرباتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں پائلٹ شدید زخمی -کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کرافٹ کے پائلٹ کے بارے میں ابھی کچھ معلوم نہیں ہے۔کمپنی کے مطابق سپیس شپ دوم جہاز کے ساتھ جڑ کر فضا میں گیا اور وہاں سے یہ جہاز سے علیحدہ ہوا اور نچلے مدار میں داخل ہوا۔ورجن کے سربراہ نے اکتوبر میں کہا تھا کہ چند ماہ میں اسپیس کرافٹ نچلے مدار میں داخل ہونے کا تجربہ کرے گا۔یاد رہے پائلٹ کرافٹ کے تباہ ہونے سے قبل ایجیکٹ ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔
ایمز ٹی وی:(کراچی) سیکریٹری داخلہ سندھ ڈاکٹرنیازعباسی نے کراچی میں 7 سے 11 محرم کے دوران دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے پولیس اور رینجرز کو گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی ہدایت کی ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ دہشت گرد7 سے 11 محرم تک مجالس اور ماتمی جلوسوں کو نشانہ بناسکتے ہیں جس کے لیے واٹر ٹینکر، آئل ٹینکر، ایمبولینس اور میڈیا کی گاڑیوں کو بھی استعمال کیے جانے کا خدشہ ہے تاہم پولیس اور رینجرز کسی کے ساتھ رعایت نہ برتتے ہوئے مشتبہ گاڑیوں کی سخت چیکنگ کرے۔
دوسری جانب کراچی پولیس کے سربراہ غلام قادر تھیبو نے بتایا کہ محرم الحرام کے دوران امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ غلام قادرتھیبو کا کہنا تھا کہ شہر میں محرم کی مجالس اور جلسے جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے 9 محرم کو 18 ہزار 557 اہلکار تعینات کیے جائیں گے اور یوم عاشور پر 16 ہزار اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے جبکہ گرومندر سے ٹاور تک ایم اے جناح روڈ کو بھی 7 محرم سے بند کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے رد عمل کے میں محرم میں شدید سکیورٹی خدشات ہیں جس کے پیش نظر کراچی میں 8 محرم سے 10 محرم تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری بند رہنے کے ساتھ جلوسوں کی ہیلی کیم کیمروں کے ذریعے کوریج پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ شہر میں پولیس کے علاوہ 10 ہزاررینجرز اہلکار بھی سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔
ایمز ٹی وی (کراچی)پولیس نے سپر ہائی وے کے علاقے کوئٹہ ٹاؤن میں ایک مکان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی جس کے دوران دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا مقابلہ ہوا اور پولیس کی جوابی کارروائی میں 3 مسلح ملزمان ہلاک ہوگئے۔
راؤ انوار کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونےوالے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا جن میں فضل اللہ گروپ کامقامی امیر بھی شامل ہے، تینوں ملزمان خود کش حملہ آور تھے اور کراچی میں 9 محرم کے جلوس پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ ان کےقبضے سے خودکش جیکٹس، بارود سے بھری بوریاں،اسلحہ اور بھاری تعداد میں ڈیٹونیٹر بھی برآمد کیے ہیں جب کہ مکان سے بھی بھاری تعداد میں دھماکا خیز مواد برآمد کیا۔
ایمزٹی وی:(فارن ڈیسک) جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری کی جانب سے تقریب میں پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کو دعوت دینے اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مدعو نہ کرنے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام بخاری غدار ہیں جنھیں پاکستان بھیج دینا چاہیے۔
واضح رہے کہ جامع مسجددہلی کے امام سیداحمد بخاری نے اپنی جگہ اپنے بیٹے کی تقرری کی تقریب میں امام سیداحمد بخاری نے 22نومبر کو ایک تقریب کا اہتمام کیا ہے جس میں انھوں نے وزیراعظم نوازشریف کوخصوصی طور پرٍدعوت دی تاہم بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کودعوت نہیں دی۔
شاہی امام کا کہنا تھاکہ بھارتی وزیراعظم نے مرکز میں برسر اقتدار آنے کے باوجود مسلمانوں کی فلاح کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا۔ بھارت کے مسلمان 2002کے گجرات کے فسادات نہیں بھولے جن میں ہزاروں مسلمانوں کو شہید کیا گیا تھا۔ اس پر انھوں نے آج تک معافی نہیں مانگی۔ پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ ہمارے خاندانی اور دیرینہ تعلقات ہیں۔