Thursday, 28 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) اسلام آباد میں دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کےنے کہا ہے کہ بھارتی افواج نے سیالکوٹ کی ورکنگ باؤنڈری کے قریب متعدد مقامات پر مورچے تعمیر کرنے کے لیے پاکستانی فوجی چوکیوں پر فائرنگ کی، جسے پاکستانی افواج کی جانب سے جوابی فائرنگ کر کے ناکام بنا دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک معاہدے کے تحت ورکنگ باؤنڈری کے پانچ سو میٹر کی حدود میں نئے مورچے تعمیر نہیں کیے جا سکتے: ’اسی لیے پاکستانی افواج نے بھی جوابی کار وائی کی اور بھارتی فوجوں کو نئے مورچے تعمیر کرنے سے روک دیاگیا۔‘ ترجمان نے کہا کہ بھارتی افواج کے برعکس پاکستان کو سرحد کے اس پار رہنے والے کشمیروں کی جان و مال کا تحفظ عزیز ہے اس لیے پاکستان نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بہت محتاط جواب دیا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کی سرحد پر گذشتہ چند ہفتوں سے گولہ باری اور فائرنگ کا تبادلہ ہو رہا ہے جس میں متعدد ہلاکتیں ہو چکی ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے اس کشیدگی میں اضافے کی ذمہ داری بھارت پر عائد کی گئی اور کہا گیا کہ پاکستان نے یہ معاملہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے سامنے بھی اٹھایا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دفتر خارجہ نے اس مسئلے پر مختلف ممالک کے سفیروں کو اسلام آباد میں بریفنگز دی ہیں اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو خط بھی لکھا ہے۔

ایمز ٹی وی (انٹر ٹینمنٹ) ٹی وی پر کَئی برس سے راج کرنیوالے ایوب کھوسہ کو ’’021 ‘‘ میں بہترین پرفارمنس دینے کے بعد متعدد نئی فلموں میں اہم کرداروں میں سائن کرلیا گیا ہے، اس سلسلے میں نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے ایوب کھوسہ کا کہنا تھا کہ ’’O21 ‘‘ نے سینما گھروں میں زبردست بزنس کیا ہے، پاکستان میں جدید فلمسازی کاعمل جاری ہے ، فلم بینوں کی کثیر تعداد سینما گھروں کا رخ کررہی ہے۔ جہاں تک میری بات ہے تومیں اس وقت دوفلموں’’یلغار‘‘ اور’’ ریوینج آف ورتھلیس‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہوں‘ ایک فلم جمال شاہ بنارہے ہیں جب کہ دوسری فلم ڈاکٹرحسن کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فلمیں موضوع اور معیارکے اعتبارسے جدید سینما اوربین الاقوامی مارکیٹ کومدنظررکھتے ہوئے بنائی جارہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان فلم انڈسٹری میں باصلاحیت نواجوان فلم میکنگ کررہے ہیں جو نہا یت خوش آئند ہے۔ دنیا میں وہی شعبے ترقی کرپاتے ہیں جہاں نوجوانوں کوکام کرنے کے بہترمواقع میسر آتے ہیں۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عوامی تحریک کے سربراہ کی جانب سے دھرنا ختم کرنے کا اعلان خوش آئند ہے جبکہ دھرنا ختم ہونا کسی کی جیت نہیں بلکہ پارلیمنٹ کی جیت ہے اور حکومت اس خوش فہمی میں رہے کہ طاہرالقادری چلے گئے تو بات ختم ہوگئی۔حکومت کو اپنی غلطیوں سے سیکھتے ہوئے مشاورت سے آگے بڑھنا چاہیئے۔ قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں نے کئی برس بعد سیاسی پختگی دکھائی تاہم اسلام آباد میں جو ہوا اچھے کے لئے تھا، خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ سب سے مضبوط فورم ہے اور یہی مسائل حل کرسکتا ہے تاہم اب بھی پارلیمنٹ کا ایک گروپ باہر بیٹھا ہے اور میری خواہش ہے کہ طاہرالقادری کی طرح عمران خان بھی دھرنا ختم کردیں۔

ایمز ٹی وی(لاڑکانہ) لاڑکانہ میں نصرت بھٹو کی تیسری برسی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت میں اتحاد کی ضرورت نہیں تھی صرف جمہوریت کی خاطر ایم کیو ایم کے ساتھ رہے اور 2018 میں بھی ہمیں سندھ میں ایم کیو ایم کی حمایت کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے لئے ہر سیاسی جماعت سے بات کرنے کو تیار ہیں لیکن کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے، سندھ میں پیپلزپارٹی کو کسی کے ساتھ اتحاد کی ضرورت نہیں۔ ہم بھی طاقت کا استعمال کرسکتے ہیں لیکن اقتدار کے بھوکے نہیں،انہوں نے حکمران جماعت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم لانگ مارچ کرتے تو شیر بلی بن کر بھاگ جاتا مگر ہم مضبوط اور محفوظ پاکستان چاہتے ہیں جس کے لئے عوام ہماری طاقت ہیں۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) سابق وزیر داخلہ اور سینیٹر رحمان ملک نے اسلام آباد میں مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی کی جس میں ملک کی مجمو عی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی حالات وسط مدتی انتخابات کی جانب جارہے ہیں تاہم اس حوالے سے پیپلزپارٹی پہلےکا موقف واضح ہے کہ حکومت کو اپنی مدت پوری کرنی چا ہیئے اس لئے وزرا کو چاہیئے کہ اپنے بیانات میں شائستگی لائیں اور آرام سے حکومت کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کی باتیں کرنے والے اپنے آپ کو دیکھیں اگر پنڈورا باکس کھول دیا تو کچھ نہیں رہے گا، حکومتی وزراء گالیاں دینا چھوڑ دیں اور حکومت پر توجہ دیں۔
سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ پیٹرول ڈیزل مہنگا ہونے کی باتیں گاڑیوں میں بیٹھے لوگوں کے منہ سے اچھی لگتی ہیں کسی لیڈر کے منہ سے نہیں، انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات ہونی چاہئے دھاندلی ثابت ہوجا نے پر حکومت کو گھر جانا چاہیئے جبکہ اس حوالے سے وزیراعظم نواز شریف بھی واضح کہ چکے ہیں کہ انتخابات میں دھاندلی ثابت ہوگئی تو حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

ایمز ٹی وی (کوئٹہ) کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 9 زخمی ہو گئے۔ دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک گاڑی، موٹر سائیکل اور 3 دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی اور دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کر کے تخریب کاروں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائی شروع کر دی ہے۔

ایمز ٹی وی (کراچی) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سینیٹر بابر غوری کا کہنا ہے کہ سندھ کی 80 فیصد متروکہ زمین کے مالک ہم ہیں اور یہ حق ہرقیمت پر لے کر رہیں گے۔ انہوں نے کہا اب غریب سندھی جاگ گیا ہے۔ سندھ میں کم از کم تین صوبوں سمیت ملک بھر میں نئے صوبے لازمی بنیں گے۔ اب مرنے جینے کی باتیں کرنے سے کام نہیں چلے گا۔ اپنا حق ہر قیمت پر لے کر رہیں گے۔ بابر غوری کا کہنا تھا کہ بلاول کس منہ سے کراچی کی بات کرتے ہیں۔ اگر کراچی پر مسلط ہونے کی کوشش کی گئی تو سندھ کے غریب ہاریوں کو غلامی سے نجات ہم دلائیں گے۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) نیپال کے وزیرخارجہ مہندرابہادرپانڈے نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ وزیراعظم نواز شریف کاکہناتھاکہ پاکستان کے نیپال کے ساتھ قریبی اقتصای اور ثقافتی تعلقات ہیں ، پاکستان نیپال کے ساتھ مل کر سارک سرگرمیوں کو فروغ اور باہمی تجارتی حجم میں اضافہ دیناچاہتاہے۔ وزیراعظم کاکہناتھاکہ خطے کی تقری کے لیے سارک ممالک کے درمیان تنازعات حل ہونے چاہیں ۔ نیپال کے وزیرخارجہ پاکستان کے دورے پرآئے ہوئے ہیں۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) نیپال کے وزیرخارجہ مہندرابہادرپانڈے نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ وزیراعظم نواز شریف کاکہناتھاکہ پاکستان کے نیپال کے ساتھ قریبی اقتصای اور ثقافتی تعلقات ہیں ، پاکستان نیپال کے ساتھ مل کر سارک سرگرمیوں کو فروغ اور باہمی تجارتی حجم میں اضافہ دیناچاہتاہے۔ وزیراعظم کاکہناتھاکہ خطے کی تقری کے لیے سارک ممالک کے درمیان تنازعات حل ہونے چاہیں ۔ نیپال کے وزیرخارجہ پاکستان کے دورے پرآئے ہوئے ہیں۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) نیپال کے وزیرخارجہ مہندرابہادرپانڈے نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ وزیراعظم نواز شریف کاکہناتھاکہ پاکستان کے نیپال کے ساتھ قریبی اقتصای اور ثقافتی تعلقات ہیں ، پاکستان نیپال کے ساتھ مل کر سارک سرگرمیوں کو فروغ اور باہمی تجارتی حجم میں اضافہ دیناچاہتاہے۔ وزیراعظم کاکہناتھاکہ خطے کی تقری کے لیے سارک ممالک کے درمیان تنازعات حل ہونے چاہیں ۔ نیپال کے وزیرخارجہ پاکستان کے دورے پرآئے ہوئے ہیں۔