Thursday, 28 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46
JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45

ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل سے دبئی میں کھیلا جائے گا۔ گرین شرٹس بیس سال بعد ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے لئے پرعزم ہیں۔

پاکستان نے گزشتہ 20 سال سے آسٹریلیا کے خلاف کسی سیریز میں کامیابی حاصل نہیں کی اور آخری مرتبہ 1994 میں کراچی ٹیسٹ میں فتح کی بدولت آسٹریلین ٹیم کے خلاف 1-0 سے سیریز اپنے نام کی تھی۔ یو اے ای میں پاکستان کے پاس تاریخ بدلنے کا سنہری موقع ہے۔

کپتان مصباح الحق کے لئے سیریز بقاء کی جنگ ہوگی، گرین شرٹس کی بولنگ لائن کمزور ہے۔ تجربہ کار آف اسپنر سعید اجمل، محمد عرفان، جنید خان اور وہاب ریاض ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ جبکہ پہلے ٹیسٹ میں اسپن باؤلنگ کی قیادت محض دو ٹیسٹ کھیلنے والے ذوالفقار بابر کریں گے اور ان کا ساتھ دینے کے لیے متوقع طور پر ڈیبیو کرنے والے لیگ اسپنر یاسر شاہ موجود ہوں گے۔

بیٹنگ میں پاکستان یونس خان، محمد حفیظ سمیت سینئیر کھلاڑیوں پر انحصار کرے گا۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں آسٹریلیا کو شکست دینے کی پوری صلاحیت موجود ہے۔

امید ہے کھلاڑی توقعات کے مطابق کارکردگی دکھائیں گے۔ ادھرٹی ٹوئنٹی اورون ڈے میں فتح حاصل کرنے کے بعد کینگروز کے حوصلے بلند ہوں گے۔ وقاریونس

دوسری جانب دو ماہ قبل ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے والے کپتان مائیکل کلارک کی واپسی سے تقویت ملے گی جو گزشتہ سال ایک ہزار 93 رنز بنا کر ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز رہے تھے۔

تاہم کلارک پاکستان اے خلاف چار روزہ میچ میں کوئی تاثر چھوڑنے میں ناکام رہے اور دونوں اننگ میں باترتیب دس اور پانچ رنز بنا سکے، اس میچ میں آسٹریلیا کو 153 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلنگ اٹیک کی قیادت مچل جانسن کریں گے جو دو ایک روزہ میچوں میں چھ وکٹیں لے کر شاندار فارم کا ثبوت دے چکے ہیں جبکہ ان کا ساتھ دینے کے لیے پیٹر سڈل موجود ہوں گے۔

ٹیسٹ سیریزمیں وائٹ واش آسٹریلیا کو آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ایک پرپہنچادے گا۔ آسٹریلوی ٹیم پہلی مرتبہ دبئی کے میدان میں ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ صبح گیارہ بجے شروع ہوگا۔

ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک) پاکستان میں تعلیمی شعبے میں کام کرنے والی تنظیم الف اعلان کا اپنی ایک تازہ رپورٹ میں کہنا ہے کہ پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہیں جن میں سے 50 فیصد سے زیادہ کا تعلق پنجاب سے ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں پانچ سے 16 سال عمر کے بچوں میں سے صرف دو کروڑ 70 لاکھ بچےسکول جا رہے ہیں۔ایک بڑی تعداد ان کی ہے جو پیچھے رہ جانے کی بناء پر سکول نہیں جاتے ان بچوں کی تعداد ڈھائی کروڑ کے قریب ہے ، یہ بچے کسی طرح کے سکول میں نہیں جا رہے۔ نہ وہ مدرسے میں ہیں، نہ سرکاری سکول میں اور نہ نجی سکول۔ وہ کسی طرح کے سکول میں نہیں جا تے۔پنجاب میں تعلیم کی صورتِ حال کے بارے میں کہا گیا ہے کہ پچھلی کئی دہائیوں سے یہاں پالیسی، فنڈز اور توجہ کا فقدان رہا ہے۔ اب حالات بدرجہ بہتر ہو رہے ہیں ۔

ایمز ٹی وی (تجارت) حکومت کی جانب سے سی این جی پر جی ایس ٹی وصول کئے جانے کے خلاف سی این جی مالکان کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت صدارتی آرڈیننس کے تحت جنرل سیلز ٹیکس وصول نہیں کرسکتی، یہ اقدام غیر قانونی اور غیر آئینی ہے،عدالت حکومت کو جی ایس ٹی لینے سے نہ صرف روکے بلکہ اب تک لیا گیا تمام ٹیکس بھی واپس کرے۔جس کے بعد عدالت نے جی ایس ٹی کے نفاذ کا حکم معطل کر تے ہوئے وفاق اور اوگرا سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) اطلاعات کے مطابق شام کے شمالی شہر کوبانی میں کرد جنگجوؤں اور دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کے مابین دو دنوں کے نسبتاً پرسکون ماحول کے بعد ایک بار پھر سے شدید جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں، ۔ واضح رہے کہ دولت اسلامیہ کے جنگجو اس شہر اور اس علاقے پر قبضے کے لیے کئی ہفتوں سے کوشاں ہیں۔دوسری طرف امریکی فوج نے کہنا ہے کہ اس کی فضائیہ نے کوبانی شہر کے اطراف میں اتوار اور پیر کے درمیان چھ بار فضائی حملے کیے۔تازہ لڑائی کی شرو عات اس وقت ہوئی جب ترکی نے کہا کہ وہ عراق کے کرد فوجی پیشمرگ کو سرحد عبور کرکے شام میں دولت اسلامیہ کے خلاف لڑنے کی اجازت دیں گے۔کوبانی کے شمالی علاقوں میں پیر کی رات شدید لڑائی شروع ہو گئی اور رات ہوتے ہی زبردست دھماکے شروع ہو گئے، جس کے بعد چھوٹے ہتھیاروں سے شدید گولی باری ہوتی رہی یہاں تک کہ اتحادی فوج کی جانب سے اس علاقے میں فضائی حملے شروع کر دیے گئے۔اس تازہ لڑائی کے نتیجے میں بہت سے لوگوں کاکہنا ہے کہ دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کو شہر کے نواح میں کئی قدم پیچھے ہٹنا پڑا ہے۔شام اور عراق کے بڑے علاقے پر دولت اسلامیہ کے تیزی سے قابض ہوجانے نے مغربی ممالک کو ہلا کر رکھ دیا اور انھیں فضائی حملے کی تحریک دی۔

ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ممالک کے بعد دنیا کے دیگر ممالک میں پھیلنے والے اس خطرناک وائرس سے رواں سال اب تک 4 ہزار 500 سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور 10 ہزار سے زائد افراد اس سے متاثر ہوئے جن میں بڑی تعداد گیانا، لائبیریا اور سیرا لیون کے شہریوں کی ہے۔عالمی ادارہ صحت کے نمائندے نے نائجیریا کے رالحکومت ابوجا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 42 روز کی کوششوں کے بعد اس جان لیوا وائرس کو نائجیریا میں فی الحال شکست دی جاچکی ہے اور اس دوران وائرس سے متاثرہ کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا تاہم جب تک اس وائرس کو باقی متاثرہ ممالک سے پوری طرح ختم نہیں کیا جاتا وائرس کے دوبارہ پھیلنے کے امکانات رہیں گے۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وزیر اعظم نواز شریف نے انسداد پولیو کے لیے آرمی چیف جنرل راحیل اور وزرائے اعلیٰ کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم نواز شریف نے انسداد پولیو کے حوالے سے خود میدان میں آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم 24 اکتوبر کو عالمی پولیو ڈے کے موقع پر اہم اعلانات کریں گے اور وزیر اعظم نے ملک بھر میں انسداد پولیو کے لیے آرمی چیف اور وزرائے اعلیٰ کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر اعظم اس حوالے سے آرمی چیف اور وزرائے اعلیٰ کو خط لکھیں گے۔ وزیر اعظم نے نیشنل پولیو ٹاسک فورس کا اجلاس 1سال بعد بلانے کے بجائے ہر 3 ماہ بعد بلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ، جبکہ شورش زدہ علاقوں میں پولیو کے خاتمے کےلئے کابینہ کی خصوصی کمیٹی بنانے کا فیصلہ بھی ہو گیا ہے، خصوصی کمیٹی وزیر داخلہ ، وزیر دفاع اور وزیر قومی صحت پر مشتمل ہوگی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے ایک اور بین الوزارتی اعلیٰ سطحی رابطہ کمیٹی بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، کمیٹی وزیر قومی صحت کی سربراہی میں پولیو پروگرام کے لیے وسائل کی فراہمی یقینی بنائے گی۔ وزیر اعظم نے موثر پولیو مہم کے لیے احتساب کا عمل شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ، پولیو مہم کے لیے تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ کا نظام بھی متعارف کرایا جائےگا۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیرِاعظم نواز شریف سے جمیعت علما ئے اسلام کے سربراہ مولا نا فضل الرحمٰن نے ملاقات کی اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں سیاسی رہنماوں کے درمیان وزیرِاعظم ہاوس اسلام آباد میں ہوئی۔ وزیرِاعظم کے ہمراہ وزیرِداخلہ چودھری نثار، گورنرکے پی کے سردار مہتاب، اکرم درانی اور خواجہ سعدرفیق بھی شامل تھے۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور وفاق اور خیبر پختونخواہ کے اتحادی معملات پر بات چیت کی۔
 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف بیرون ملک اثاثے ڈیکلیئر کر دیں دھرنا ختم کر دیں گے۔ حکمرانوں کو ڈر ہے ان کی سیاست ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گی۔عمران خان نے کہا کہ دھرنے کو 70 دن ہونے والے ہیں یہ دھرنا پاکستانیوں کو حقوق دلانے کی جدوجہد ہے جس نوجوان کو اردو بولنے نہیں آتی اسے پارٹی وصیت میں مل گئی یہ جمہوریت کی تباہی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتیں پھر بڑھا دی گئی ہیں ۔ مہنگی بجلی کے خلاف پورے ملک میں مظاہرے کریں گے ۔

ایمز ٹی وی (کراچی) ایم کیوایم کے ارکان نے خورشید شاہ کو قائد حزب اختلاف کے منصب سے ہٹانے اور ملک میں نئے انتظامی یونٹس بنانے کے لیے قرارداد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی جس میں خورشید شاہ کے مہاجروں سے متعلق بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ خورشید شاہ اب اپوزیشن لیڈر کی حیثیت کھوچکے ہیں۔ دوسری جانب ایم کیوایم کے ارکان نے خورشید شاہ کے بیان پر قومی اسمبلی کے اجلاس کا واک آؤٹ بھی کیا

ایمز ٹی وی (کراچی) کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈر رشید گوڈیل کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ نے مہاجرقوم کو گالی دی جو اب واپس نہیں ہوسکتی، مہاجر کوئی ننگے بھوکے پاکستان نہیں آئے بلکہ اپنا گھر بار چھوڑ کر آئے تھے جبکہ ہجرت سنت رسول ہے کوئی گالی نہیں اسے گالی کہنے والوں پر توہین رسالت کا قانون لاگو ہونا چاہئے۔ رشید گوڈیل نے کہا کہ بھارت نے بھی آزادی کے بعد بھی نئے صوبے بنائے لیکن وہاں کسی نے نہیں کہا کہ یہ ہماری ماں ہے اسے تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔رشید گوڈیل نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام سے اختیارات کی منتقلی نچلی سطح تک ہوگی، صوبے بننے سے وسائل تقسیم ہوتے ہیں کوئی زمین نہیں اور صوبے کسی کے دادا پردادا کی جاگیر نہیں،پنجاب سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے نام لسانی ہیں یہاں وڈیرے آج بھی روٹی کپڑا مکان کی بات کرتے ہیں لیکن عوام کو بھوک،کفن اور قبرہی ملی جبکہ ہمیں سندھ میں حق حکمرانی ملا تو ہم نے کام کرکے دکھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین نے پارٹی بنائی تو طوفان آگیا، کالے انگریزوں نے پاکستان کو اپنی جاگیر سمجھ لیا ہے یہاں پر کچھ عناصر مہاجروں کے ساتھ زیادتی کررہے ہیں۔