انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے وفد نے چیمپئنز ٹرافی کےانتظامات کا جائزہ لینے کیلئے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔
آئی سی سی کا 5 رکنی وفد 4 روزہ دورہ پاکستان پر آیا ہوا ہے جس نے نیشنل اسٹیڈیم سے اپنے دورے کا آغاز کیا۔
آئی سی سی کے وفد میں سکیورٹی مینیجر ڈیوڈ مسکر، ایونٹ مینیجر سارا ایڈگر، جی ایم کرکٹ وسیم خان، ایونٹ مینیجر عون زیدی اور براڈ کاسٹر کنسلٹنٹ منصور منج شامل تھے۔
وفد نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا، تعمیراتی کام کی تصاویر اور ویڈیو بھی بنائیں۔
ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ اور سینئر جنرل مینیجر نیشنل اسٹیڈیم ارشد خان نے وفد کو تعمیراتی کام پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔
اس کے علاوہ 5 رکنی وفد راولپنڈی اسٹیڈیم اور قذافی اسٹیڈیم لاہور کا بھی دورہ کرے گا اور 21 ستمبر کو دبئی روانہ ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ اپریل میں بھی آئی سی سی کے 3 رکنی وفد نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لیا تھا جب کہ چیمپئنز ٹرافی آئندہ سال فروری میں پاکستان میں شیڈول ہے۔
کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد آج معمولی کمی سامنے آئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی۔
جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 67 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 257 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 29 ہزار 510 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 18 ڈالر کم ہوکر 2569 ڈالر فی اونس ہے۔
آئی سی سی نے پلیئرز کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی۔
ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ پاکستان کے بابراعظم پانچویں اور محمد رضوان چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔
آسٹریلیا کے جوش انگلس کی رینکنگ میں 13 درجے ترقی ہوئی ہے جس کے بعد وہ 10 ویں نمبر پر آگئے۔
ٹی ٹوئنٹی بولرزکی رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ بولرز میں پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی 13 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
دوسری جانب انگلینڈ کے لیام لیونگسٹن 7 درجے ترقی سےنمبر ون ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر بن گئے۔
آسٹریلیا کے مارکس اسٹوئنس ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں دوسرے نمبرپرچلے گئے۔
پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے ایل ایل بی کا پرچہ لیک کرنے کے الزام میں 3 ملازمین کو معطل کردیا۔
پرچوں کی سیکریسی کا سسٹم بائی پاس کرنے پر 3 ملازمین انتظامیہ کے ریڈار پر آئے۔
حساس اداروں کے افسروں کی مدد سے بمعہ ثبوت پرچہ لیک کرنے والے ملازمین تک پہنچے، معطل شدہ ملازمین کے خلاف باقاعدہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی کا پانچویں بار ٹائٹل جیتنے والی بھارتی ٹیم کیلئے انعامی رقم کا اعلان کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین ہاکی فیڈریشن نے ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی کا ٹائٹل جیتنے پر ہر کھلاڑی کیلئے 3 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ سپورٹ اسٹاف کے ہر ممبر کو ڈیڑھ لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔
انڈین ہاکی ٹیم نے اولمپکس 2024 میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا جبکہ ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔
قبل ازیں پیرس اولمپکس میں کانسی کا میڈل جیتنے پر وزارت کھیل نے معاون عملے کے ارکان کیساتھ 7.5 لاکھ بھارتی روپے دیے تھے۔
بھارت نے 5 بار ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا، جس میں پہلا ٹائٹل سال 2011 میں جیتا تھا بعدازاں 2016، 2018 میں لگاتار دو بار کامیابی سمیٹی اور اب 2023، 2024 میں بھی لگاتار دوسری مرتبہ ٹورنامنٹ کا فاتح رہا۔
واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے برانز میڈل اپنے نام کیا تھا جبکہ فیڈریشن نے کھلاڑیوں کو شاندار کارکردگی پر محض 100 ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا۔
ممبئی: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی سُپر اسٹار فواد خان اور اداکارہ ماہرہ خان کی بلاک بسٹر فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کی بھارت میں ریلیز کی تاریخ کا اعلان ہوگیا۔
‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کے فلمسازوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر بھارتی فلمی شائقین کے لیے خوشخبری کا اعلان کیا۔
فلمسازوں نے انسٹاگرام پر ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ فلم اگلے ماہ 2 اکتوبر کو بھارت کے سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ بھارت کے جن سینما گھروں میں ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ ریلیز ہوگی، اُن کی فہرست جلد شیئر کی جائے گی۔
اس اعلان کے بعد، بھارتی فلمی شائقین خوشی سے جھوم اُٹھے ہیں اور بےصبری سے ریلیز کے دن کا انتظار کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ سال 2022 میں پاکستان میں ریلیز ہوئی تھی اور غیر معمولی کامیابی حاصل کی تھی، یہ فلم 1979 کی ہٹ فلم ‘مولا جٹ’ کا ری میک ہے۔
فلم کے دو مرکزی کردار مولا جٹ اور نوری نت نے غیر معمولی شہرت حاصل کی تھی جو اداکار سلطان راہی اور مصطفیٰ قریشی نے ادا کیے تھے۔
واشنگٹن: امریکا کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت نہیں کرے گا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم نے ہمیشہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی مخالفت کی ہے اور ہم اسی پالیسی پر قائم ہیں۔
میتھیو ملر نے کہا کہ امریکا مہلک ہتھیاروں کی حمایت کرنے والے گروہ کے خلاف کارروائی جاری رکھے گا تاکہ دنیا اور ہم ان مہلک ہتھیاروں سے محفوظ رہ سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ مہلک ہتھیاروں پر پابندی دراصل ہماری قومی سلامتی کی ضمانت ہے اسی لیے پابندیوں اور دیگر اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بیلسٹک پروگرام پر ہماری کڑی نظر ہے، تاہم وہ ہمارا قریبی دوست ملک بھی رہا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے حال ہی میں ایک چینی ریسرچ انسٹیٹیوٹ، ایک چینی شہری اور 3 چینی کمنیوں پر مہلک ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے الزام میں پابندی عائد کی تھیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ چین کے ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے مبینہ طور پر پاکستان کے شاہین 3 اور ابابیل سسٹم کے لیے آلات کی خریداری پاکستان کے ساتھ تعاون کیا ہے۔
نیویارک: اقوام متحدہ کے رکن ممالک نے فلسطینی علاقوں پراسرائیلی قبضے کو 12 ماہ کے اندر ختم کرنے کا باضابطہ مطالبہ کرنے پر زودے دیا۔
یہ متن، بین الاقوامی عدالت انصاف کی ایک مشاورتی رائے پر مبنی ہے جس میں 1967 سے اسرائیل کے قبضے کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی درخواست پر جاری ہونے والی رائے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اپنی غیر قانونی موجودگی کو جلد از جلد ختم کرے۔
اقوام متحدہ میں فلسطین کے سفیر ریاض منصور نے کہا کہ جنرل اسمبلی میں بین الاقوامی برادری کے دباؤ اور آئی سی جے کے تاریخی فیصلے کے دباؤ کو اسرائیل کو اپنا رویہ تبدیل کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔
قرارداد کے مسودے پر آج مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے ووٹنگ ہوگی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسرائیل مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اپنی غیر قانونی موجودگی کو بغیر کسی تاخیر کے ختم کرے۔
لاہور: مون سون کی بارشوں کا سلسلہ اختتامی مراحل میں داخل ہوتے ہی لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں خشک موسم کے باعث گرمی اور حبس کی شدت میں اضافہ ہونے لگا۔
محکمہ موسمیات لاہور میں درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکانات ہیں۔
آج چھٹی کے روز شہر کی شاہراہوں پر معمول سے کم رش دیکھنے میں آ رہا ہے، گرمی کے باعث لوگوں کی اکثریت گھروں میں موجود ہیں۔
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور گرم رہنے کے امکانات ہیں۔
وزیر اعلی ٰپنجاب مریم نواز کی جانب سے انٹرویوز کے بعد خواتین کی 7یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کے حتمی نام سامنے آگیا۔
وزیر اعلی ٰنے جن خواتین کے نام فائنل کرکے گورنر ہاؤس ارسال کئے، ان میں جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کیلئے ڈاکٹر کنول امین کا نام شامل ہے جو ہوم اکنامکس یونیورسٹی کی وائس چانسلر ہیں۔گورنمنٹ ہوم اکنامکس یونیورسٹی کے لیے ڈاکٹر انیلا کمال کا نام شامل ہیں۔ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کے لیے ڈاکٹر شازیہ بشیر کا نام شامل جو جی سی یونیورسٹی لاہور میں فیکلٹی فزکس سائنسز کی ڈین بھی ہیں۔
لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے لیے ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کا نام فائنل ہے ،فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی کے لیے ڈاکٹر بشریٰ مرزا کا نام شامل ہے۔ گورنمنٹ ویمن یونیورسٹی ملتان کے لیے ڈاکٹر عظمیٰ غضنفر کا نام شامل جو یونیورسٹی آف واہ میں فیکلٹی بیسک سائنسز کی ڈین ہیں اور گورنمنٹ کالج صادق ویمن یونیورسٹی بہاولپور کے لیے ڈاکٹر شازیہ انجم کا نام فائنل کیا گیا ہے جو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی ڈین انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب/چانسلر سے سوموار 16ستمبر کو جنرل و ویمن یونیورسٹیز کی منظوری متوقع ہے۔