ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) اے آر وائی فلمز کے زیر اہتمام بننے والی فلم ’دوبارہ پھر‘ سے کا ایک اور گانا ’لڑ گیاں‘ جاری کردیا گیا ہے۔ گانے میں شاندار مناظر اور رقص پیش کیا گیا ہے۔
معروف ہدایت کار مہرین جبار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’دوبارہ پھر سے‘ اے آر وائی فلمز کی کاوش ہے اور اس کے پروڈیوسر اے آر وائی کے سربراہ سلمان اقبال ہیں۔ اس سے قبل فلم کا ٹائٹل سونگ بھی جاری کیا جا چکا ہے جسے شائقین کی جانب سے بے حد پذیرائی حاصل ہوئی۔
فلم کے دوسرے گانے ’لڑ گیاں‘ کو شیراز اپل اور زرش حفیظ نے گایا ہے جبکہ اس کی شاعری شکیل سہیل کی تخلیق کردہ ہےرنگوں اور رقص سے بھرپور یہ گانا پاکستانی میوزک انڈسٹری میں ایک بہترین اضافہ ثابت ہوگا۔فلم کے مرکزی کرداروں میں عدیل حسین، علی کاظمی، حریم فاروق اور صنم سعید شامل ہیں جبکہ دیگر کرداروں میں طوبیٰ صدیقی، شاذ خان اور عتیقہ اوڈھو اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ فلم میں رومانس، ڈرامہ اور کامیڈی کے عناصر شامل ہیںفلم ’دوبارہ پھر سے‘ 25 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔