ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)پاکستان کے معروف گلوکار سجاد علی کے نئے گانے ’لگایا دل‘ کو پاکستان سمیت بھارت میں بھی خوب پزیرائی مل رہی ہے۔
مقبول بھارتی گلوکار یو یو ہنی سنگھ کو بھی اس گانے کی دھن اور لیرکس نے اپنا اسیر کرلیا اور انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار ٹوئٹر پر کیا۔انہوں نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا کہ ’سجاد علی کا ایک اور زبردست گانا، اس گانے کی شاعری سادہ لیکن اپنے اندر بہت گہرائی رکھتی ہے اور ساتھ میں آواز تو شاندار ہے ہی‘۔
یو یو ہنی سنگھ نے گانے میں سے اپنی پسندیدہ لائن ’زندگی میں پھر ہنسا نہیں‘ بھی لکھی اور اپنے مداحوں سے کہا کہ اس گانے کو سنیں اور شیئر کریں۔
One more classic by Sajjad Ali ji
— Yo Yo Honey Singh (@asliyoyo) April 23, 2018
Simple but deep poetry n Fabulous Vox
"Zindagi mein fir hasa nai" (2:48 to 3:05)
Brilliant line
Pls listen n Share https://t.co/0FsIMFcp5X https://t.co/0FsIMFcp5X
جس پر سجاد علی نے بھی یو یو سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ یہ لائن ان کی بھی پسندیدہ ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان حکومتی سطح پر تناؤ کے باوجود دونوں ممالک کے فنکار ایک دوسرے کے کام کو سراہتے ہیں اور محبت بھرے پیغامات کا تبادلہ کرتے رہتے ہیں۔
My favourite line too :) love to you, YO YO ! https://t.co/M07oRaoYI4
— Sajjad Ali (@sajjad_official) April 24, 2018
واضح رہے کہ سجاد علی کے اس گانے کی ویڈیو کی ہدایات ان کی صاحبزادی زو علی نے دی ہیں۔
ویڈیو میں نوعمری میں پروان چڑھنے والے جذبات کو دکھایا گیا ہے، جہاں ایک فریق دوسرے کی دوستی اور ہر بات شیئر کرنے کے انداز کو محبت سمجھ بیٹھتا ہے اور پھر اسے دل ٹوٹنے کا صدمہ سہنا پڑتا ہے۔