ممبئی : موسیقار اے آررحمان نے اپنی زندگی کی کہانی کو اہم رازوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ انہیں زندگی میں کئی جگہ محسوہوتا تھا کہ وہ ناکام ہو گئے ہیں اسے حالات میں وہ روزانہ خودکشی کے بارے میں سوچتے تھے اے آررحما ن نے کہا کہ 12 سے22 سال تک کی عمر تک پوری طرح اپنی زندگی سے تنگ آچکے تھے وہ اپنی فیملی کے ساتھ دائرہ اسلا م میں داخل ہوگئے اور اپنا سام تبدیل کرکے '' دلیپ کمار'' سے اے آررحمان (اللہ رکھا رحمان )رکھ لیا انہوں نے کہا مجھے اپنا پرانا نام ’دلیپ کمار‘ بالکل بھی پسند نہیں تھا، پتہ نہیں کیوں مجھے اس نام سے نفرت تھی مجھے لگتا تھا یہ نام میری شخصیت کے مطابق نہیں ہے، میں کوئی اور شخصیت بننا چاہتا تھا اور اپنی پچھلی زندگی سے چھٹکارہ حاصل کرنا چاہتا تھا۔ اے ار رحمان نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد 1992 میں فلم ’روجا‘ کے ذریعے بطور موسیقار کیریئر کا آغاز کیا اوراس کے بعد پیچھے مڑکر نہیں دیکھا وہ متعدد بالی ووڈ ایوارڈز کے ساتھ آسکر ایوارڈ بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔