ھفتہ, 20 اپریل 2024


انوشکاویرات کی شادی کی پہلی سالگرہ پرخوشی سےنہال

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور معروف کرکٹر ویرات کوہلی آج اپنی شادی کی پہلی سالگرہ کا جشن منا رہے ہیں۔
دونوں کی شادی گزشتہ برس اٹلی کے شہر میلان میں ہندو اور پنجابی رسم و رواج کے مطابق ہوئی تھی۔
آج اس شادی کو ایک برس مکمل ہوگیا ہے، ایسے میں انوشکا اور ویرات دونوں نے ہی خوبصورت انداز سے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو شادی کی پہلی سالگرہ کی مبارک باد دی۔
انوشکا نے ویرات سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک شاندار ویڈیو شیئر کی، جس میں شادی کے یادگار اور اہم لمحات مقید ہیں
دوسری جانب ویرات کوہلی نے شادی کی چند خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’یقین نہیں آتا کہ ایک برس ہوگیا ہے، ایسا لگتا ہے کل کی بات ہے، وقت تیزی سے گزر گیا ہے‘۔
بعد ازاں انہوں نے محبت بھرا پیغام لکھا، ’میری بہترین دوست اور زندگی کی ساتھی کو شادی کی سالگرہ مبارک ہو، جو ہمیشہ کے لیے میری ہے‘۔ 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment