فلم سمبا ۲۸ دسمبر کو نمائش کیلئے پیش کی گئی جس نے فلم بینوں کے دل میں جگہ بنائی اور باکس آفس پر دھوم مچادی فلم ریلیز کے ۵ روز میں ہی ۱۰۰ کروڑ کلب میں شامل ہوگئی ہے اور اس طرح یہ رنویر کی ۱۰۰کروڑ کلب میں شامل ہونے والی کیرئیر کی چوتھی جب کہ ہدایت کار روہت شیٹھی کی آٹھویں فلم ہے سمبا نے دنیا بھر میں بھی کمائی کے ریکارڈ بنائے ہیں اور ۵۰ کروڑ ۲۱ لاکھ بھارتی روپوں سے زائد کا بزنس کرکے مجوعی طور پر۱۷۵ کروڑ بھارتی روپوں کی کمائی کی ہے یاد رہے کہ ہدایت کار روہت شیٹھی کی فلم میں رنویر سنگھ کے ساتھ سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے مرکزی کردار کیا جو کہ سارہ کے کیرئیر کی دوسری فلم ہے جب کہ اس فلم کے پروڈیوسر کرن جوہر ہیں۔