بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم’گلی بوائے‘ کا پوسٹر سامنے آگیا جس میں رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ مرکزی کردار ادا کررہے ہیںتفصیلات کے مطابق گلی بوائے رواں برس فروری کو سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، فلم کی شوٹنگ مکمل ہوچکی اور اب اس کی تشہیر کا سلسلہ شروع ہوگیافلمی کردار کو اچھے طریقے سے ادا کرنے کے لیے رنویر نے اپنے وزن میں ۲۰ کلو گرام تک کمی کی تھی ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے گلی بوائے بننے کے لیے سخت محنت، ورزش کے ساتھ کھانے پینے میں بہت زیادہ احتیاط کی اور روزانہ پانچ گھنٹے چہل قدمی بھی کی ’گلی بوائے‘ کی کہانی معاشرے میں غریبوں کے ساتھ ہونے والے مظالم اور عدم مساوات پر مبنی ہے، قبل ازیں اس فلم کو برلن ۶۹ویں فیسٹیول میں بھی نمائش کا اعزاز حاصل ہوا واضح رہے کہ رنویر سنگھ ایک ایسا کردار ادا کر رہے ہیںجس میں ایک نوجوان غربت کی چکی میں پس رہا ہے اور اپنے مسائل گانوں کے زریعے اجاگر کرتا ہے ۔