پیر, 25 نومبر 2024


بالی ووڈ فلم ” ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر“ کو پاکستان میں نمائش کی اجازت مل گئی

 

کراچی: سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کی زندگی پر بنی ہوئی فلم ”دی ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر“ کو پاکستان کے سینما گھروں میں نمائش کی اجازت مل گئی۔ پاکستان سنسربورڈ کے چیئرمین دانیال گیلانی نے فلم ”دی ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر“ کی پاکستان میں نمائش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنسربورڈ نے فلم کوپاکستان میں ریلیزکے لیے کلیئر قرار دیا ہے۔ فلم پروڈیوسرجینتی لال نے ”دی ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر“ کو پاکستان میں نمائش کی اجازت ملنے پر خوشی کی ہے اور کہا ہے کہ اب پاکستانی شائقین بھی اس فلم سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ جینتی لال نے مزید کہا بطورکرکٹرمیں نے عمران خان کی ہمیشہ تعریف کی ہے اوراب بطور وزیر اعظم میں ان کی بہت عزت کرتا ہوں، میں پاکستانی سنسر بورڈ کا بھی مشکورہوں جنہوں نے فلم کو ریلیز کرنے کی اجازت دی۔ یاد رہے کہ فلم ”دی ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر“ میں اداکار انوپم کھیر نے سابق بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کا مرکزی کردارنبھایا ہے جب کہ دیگرکاسٹ میں اداکار اکشے کھنا بھی شامل ہیں۔ فلم 18 جنوری کو پاکستان میں ریلیز کی جائے گی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment