اتوار, 24 نومبر 2024


جیل میں قرآن پاک کا مطالعہ کیا، سنجے دت

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ سپر سٹار سنجے دت کا جیل میں گزارے گئے دنوں پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جیل میں رہنا میرے لئے بہت مشکل تھا کیونکہ وہاں میں اپنے بچوں کو بہت یاد کرتا تھا۔ میں جب اپنی بیوی سے بچوں کے بارے میں بات کرتا تو وہ کہتی میں انھیں آپ سے ملوانے لے آتی ہوں لیکن میں نے اسے سختی سے منع کیا کہ بچوں کو جیل میں کبھی لے کر نہ آنا۔

سنجے دت نے بتایا کہ میں اپنے بچوں کو نہیں دکھانا چاہتا تھا کہ ان کا باپ جیل میں کس طرح کی زندگی گزار رہا ہے۔ سنجے دت نے کہا کہ میں نے جیل کی زندگی میں ایک بات سیکھی ہے کہ اپنا کام کرو اور امید نہ کرو۔ سنجو بابا نے بتایا کہ انہوں نے جیل میں قران پاک اور دیگر مذاہب کی کتابوں کا مطالعہ بھی کیا۔ انہوں نے نوجوانوں کو نصحیت کرتے ہوئے کہا کہ اپنی زندگی گزاریں، اپنے کام اور خاندان سے محبت کریں کیونکہ یہ سب کچھ منشیات سے بہت بڑھ کر ہے۔

جیل کی زندگی پر بات کرتے سنجے دت نے کہا کہ پونے جیل میں مکھیوں کی بھرمار ہوتی تھی اور اسی وجہ سے کئی بار کھانے میں بھی مکھی ملتی تھی اسی لیے میں دال سے مکھی نکال کر پی جاتا تھا لہٰذا اب بیوی گھر میں دال بناتی ہے تو شکایت نہیں کر سکتا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment