بدھ, 27 نومبر 2024


دل کی شریانیں ٹھیک کرنے والی ٹیکنالوجی

ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی)اوپن ہارٹ سرجری کے بغیر ایک خاص آلے سے دل کی ناکارہ شریان درست کرنے کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے جس سے امید پیدا ہوگئی ہے کہ کم خرچ میں والوو کی پیچیدہ مرمت بخوبی انجام دی جاسکتی ہیں۔

اس آپریشن کے لیے سب سے پہلے دل کا اسکین کیا گیا تاکہ والو کی تمام تفصیلات سامنے آجائیں اور یہ سارا منظر ٹی وی پر دیکھا جاتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کا مرکز سولڈرنگ گن نما 15 سینٹی میٹر لمبا ایک آلہ ہے جس کی نوک پر گور ٹیکس تار لگے ہیں جو شریان کے فلیپ پر جاکر اس کی مرمت کرتے ہیں۔

اس کی سلاخ کو سینے میں ایک سوراخ کرکے دل تک پہنچایا جاتا ہے اور مریض کو ایک عام انیستھیسیا دیا جاتا ہے۔ آپریشن کے ذریعے میٹرل شریان کو قابلِ عمل بنایا گیا۔ اس شریان کی خرابی کی کوئی جسمانی کیفیت نہیں ہوتی مگر بعض حالات میں سینے میں درد ضرور ہوتا ہے اور سنگین صورتحال میں سانس اکھڑتی اور مریض ہلاک ہوجاتا ہے۔

اوپن ہارٹ سرجری میں اس شریان کے متاثرہ تاروں کو گور ٹیکس تاروں سے جوڑا جاتا ہے مگر اس کے لیے سینے اور پسلیوں کو کاٹا جاتا ہے۔ ہارپون آلے کو اس مقام پر ڈال کر اس کی مرمت کی جاتی ہے لیکن اس کے لیے دل کو روکنا پڑتا ہے اور اس دل و پھیپھڑے کی ایک خاص مشین پر رکھا جاتا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment