ایمزٹی وی(صحت)ابتدائی طبی امداد نہ ملنے پر کئی افراد اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ مگر کراچی کی ایک منفرد ایمبولینس سروس اس مسئلے کا بہترین حل ہے۔ کراچی میں سات سال قبل جدید سہولیات سے آراستہ امن ایمبولینس کا آغاز ہوا۔ حادثے کا شکار زخمی ہویا سخت اذیت میں متبلاء مریض،بر وقت اسپتال منتقل کرنے کیلئے اس سروس کی خدمات بے مثال رہی ہیں۔امن فاونڈیشن کا قافلہ بڑھتا گیا اور اب 65 سے زائد ایمبولینسزلاکھوں انسانوں کی زندگیاں محفوظ کررہی ہیں۔
ایمبولینس میں ہی موجود ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف اسے سب سے منفرد بناتی ہیں۔امن فاونڈیشن صرف ایمبولینس سروس ہی تک محدود نہیں بلکہ پاکستان کا سب سے بڑا ووکیشنل کورسز، امن ٹیگ قائم کردیا گیاجہاں نو سے زائد ٹیکنکل کورسز روزگار حاصل کرنے کا ذریعہ بن رہے ہیں۔ پبلک اینڈ پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت امن فاونڈیشن ٹھٹہ اور سجاول میں رواں سال 23 ایمبولینس سروس کا آغاز ہوگا۔ اس سروس کی ایک ایمبولینس کی مالیت 65 لاکھ سے زائد ہیں۔ امن مشن ہیتلھ پروگرام کے تحت ذہنی مریضوں کو گھراور میڈیکل کیمپ پرعلاج معالجہ مہیا کیا جاتا ہے۔