ھفتہ, 04 مئی 2024


انسداد پولیو کیلئے اہم اقدامات کرنے پر غور

ایمزٹی وی(صحت)وزیراعظم کی ہدایت پر انسداد پولیو کیلئےاقدامات سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں اس بیماری سے بچاؤ کے لیے اہم فیصلے کئے گئے۔ اسلام آباد میں ہونے والے اس اجلاس میں وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ،فوکل پرسن برائے انسداد پولیوعائشہ رضا فاروق نے شرکت کی ۔ زیراعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد،چاروں صوبوں اور فاٹا کے نمائندوں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ رواں سال دسمبرتک پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ انسداد پولیو کے ایمرجنسی ایکشن پلان پر عمل درآمد کیلئےسخت نگرانی ہوگی۔ اجلاس میں کئے گئے فیصلے کےمطابق اچھی کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے اسٹاف کامئی2017 تک تبادلہ نہیں ہوگا۔اجلاس میں صوبائی حکومتوں کو پولیو وائرس کی قومی مہم پرمؤثرعملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment