ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی)انسٹاگرام پر فضول پوسٹ بھیجنے والوں سے گھبرانے اور اُنہیں اَن فولو کرنے کی ضرورت نہیں۔پاکستانی نوجوانوں نے اسپلور نامی نئی ایپ متعارف کروا کر مشکل حل کردی۔ انسٹاگرام ہوا پرانا،اب ہے اسپلور کا زمانہ۔انسٹاگرام پر فضول پوسٹ سے نہ گھبرائیں کیوں کہ پاکستانی نوجوانوں نے مشکل آسان کردی ہے۔
اسپلورنامی جدید ایپ کے ذریعے آپ کو بہترین مواد، شخصیت سے زیادہ پوسٹ کی اہمیت تک رسائی ہوتی ہے۔اسپلور کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں آپ شخصیات اوراُن کے پیجز فولو کرنے کے بجائے ہیش ٹیگ کو فولو کرتے ہیں۔
اسپلور پر آنے والی والی فیڈ بالکل ہی الگ ہوتی ہے کیوںکہ اس کی بناوٹ جدا ہے۔ آپ ہیش ٹیگ کو فولو کرتے ہیں، اُس کے ذریعے کمیونٹیز وجود میں آتی ہیں۔ پھر آپ اپنی تصویریں ان کمیونٹیز کو بھیجتے ہیں اور جس کمیونٹی کا مواد سب سے اچھا ہوتا ہے وہ ہر اُس شخص تک پہنچتا ہے جو یہ ایپ استعمال کر رہا ہوتا ہے۔
اس ایپ کی خصوصیت یہ بھی ہے کہ آپ کو زیادہ لائیکس لینے کی ضرورت نہیں۔بس آپ کا مواد اچھا ہونا چاہیے۔اس بات کی گارنٹی ہے کہ اس کے ذریعے آپ کی بھیجی ہوئی چیزہراُس شخص تک پہنچ جائے گی جو یہ ایپ استعمال کر رہا ہے۔