ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی)پیمرا نے پاکستان کے پہلے ڈی ٹی ایچ لائسنس کا اجراء اکتوبر میں کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پیمراکےچیئرمین ابصارعالم نےکہاہےکہ پاکستان میں بھارتی غیر قانونی ڈی ٹی ایچ کے خاتمے کیلئے کریک ڈاؤن شروع کررہے ہیں۔
چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کے پہلے ڈائریکٹ ٹو ہوم لائسنس کا اجراء اکتوبر میں کر دیا جائے گا ۔ ڈی ٹی ایچ لائسنسنگ کے حوالے سے نو کمپنیاں شارٹ لسٹ کی گئی تھیں۔
غیر قانونی ڈی ٹی ایچ کا آغاز پرویز مشرف کے دور میں ہوا۔ پاکستانی ڈی ٹی ایچ کے آنے سے قبل معاملہ حل کیا جائے گا ۔ چیئرمین پیمرا نے کہا کہ میڈیا اور پیمرا لازم و ملزوم ہیں۔ ان میں سے کوئی ایک ختم ہوا تو دوسرے کیلئے برقراررہنے کا جواز نہیں رہے گا ۔