پیر, 13 مئی 2024


دیواروں کے درمیان دیکھنے والا اسمارٹ فون سینسر دریافت


ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی کے ماہرین نے دیواروں کے درمیان دیکھنے والا اسمارٹ فون سینسر دریافت کر لیا گیا۔ والا بوٹ ڈی آئی وائی نامی یہ آلا تھری ڈی امیجنگ ٹول کے ذریعے دیواروں میں موجود بجلی کی تاریں ، پائپ اور اسکے جوڑ نظروں کے سامنے واضح کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اینڈرائیڈ کی پشت پر نصب ہونے والا یہ آلہ دیواروں کے درمیان میں موجود اشیاء سے خارج ہونے والی برقی لہروں اور اسکے سائے کا تجزیہ کرکے تھری ڈی تصویر موبائل پر نشر کرتا ہے ۔

یہ سینسر اپنی موثر صلاحیت کی بدولت دیواروں میں چوہوں کے بل اور دیمک سے پہنچنے والے نقصان کو بھی نظروں کے سامنے لانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسکی یہ صلاحیت تصاویر اور شیلف دیواروں پر لٹکانے میں مزید آسانی مہیا کرتی ہے۔ قیمت کے حوالے سے فی الحال یہ آلہ دوسو ڈالرز میں امریکا میں فروخت کیلئے دستیاب ہے تاہم بروکرز کا کہنا ہے کہ اسکی قیمت بڑھ کر تین سو ڈالرز تک پہنچنے کا امکان ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment