پیر, 25 نومبر 2024


فیس بک میسنجر میں نیا فیچر متعارف کرا دیا گیا

ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی) ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں فاصلے مٹ چکے ہیں اور دنیا کے کسی بھی ملک میں مقیم افراد سے بات کرنا انتہائی آسان اور سہل ہو چکا ہے۔ اس مقصد کیلئے بہت سی کمپنیوں نے ایپلی کیشنز متعارف کرا رکھی ہیں جن میں واٹس ایپ، فیس بک میسنجر اور سکائپ قابل ذکر ہیں۔ حال ہی میں گوگل نے بھی اپنی دو ایپلی کیشنز متعارف کرائی ہیں جن میں سے ایک وائس چیٹنگ اور دوسری ویڈیو چیٹنگ کیلئے ہے تاہم اب فیس بک میسنجر نے بھی ان ایپلی کیشنز کا مقابلہ کرنے کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جسے ”Instant Video“ کا نام دیا گیا ہے۔

وہ پاکستانی جس نے 10ہزار روپے کودیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں کے کاروبارمیں بدل ڈالا، تمام پاکستانیوں کیلئے مثال بن گیا۔ فیس بک میسنجر نے اپنے ابتدائی ایام میں صرف ٹیکسٹ میسج کی سہولت میسر کی جس کے بعد سٹیکرز، جیفز اور اس طرح کے دیگر نئے فیچرز کا بتدریج اضافہ کیا جاتا رہا لیکن اس فیچر کو اب تک کا سب سے بہترین فیچر قرار دیا جا رہا ہے جس کے ذریعے اب کسی بھی شخص سے بات چیت کے دوران لائیو ویڈیو سٹریم کی جا سکتی ہے۔ یہ ویڈیو یک طرفہ بھی ہو سکتی ہے یعنی بات چیت کرنے والے دو افراد میں سے اگر کوئی ویڈیو سٹریم نہیں کرنا چاہتا تو اسے مجبور نہیں کیا جائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment