منگل, 26 نومبر 2024


ہیکرز نے پچاس کروڑ سے زائد اکاﺅنٹس کا ڈیٹا ہیک کرلیا، آپ کا اکاؤنٹ بھی شامل ہوسکتا ہے

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) یاہو دنیا کی مقبول ترین ای میل سروس رہ چکی ہے اور گزشتہ دنوں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ہیکرز نے پچاس کروڑ سے زائد اکاﺅنٹس کا ڈیٹا ہیک کرلیا ہے تاہم یہ تعداد اس سے کہیں گنا زیادہ ہے۔ یاہو کے اندرونی ذرائع کے مطابق ہیکرز نے ایک ارب سے زائد اکاﺅنٹس کو ہیک کیا ہوگا۔ ان کے بقول یہ تعداد اس سے دوگنا زیادہ ہے جو بتائی جارہی ہے تاہم کمپنی نے یہ تعداد کم کیوں بتائی یہ ضرور ایک راز ہے۔ یاہو نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ کم از کم 50 کروڑ صارفین اس ہیکنگ سے متاثر ہوئے ہیں مگر اس کے سابق ملازمین کے مطابق یہ تعداد ایک ارب سے تین ارب کے درمیان ہوگی۔

کمپنی کے عہدیداران کے مطابق یاہو اپنے صارفین کا ڈیٹا بیس ایک ہی یونٹ یا یو ڈی بی میں رکھتی ہے اور صارفین کا ڈیٹا جب 2017 میں ہیک ہوا تھا تو اس وقت 70 کروڑ سے ایک ارب متحرک صارفین اس کمپنی کی سروس استعمال کررہے تھے جبکہ دیگر غیر فعال ایسے افراد کی کمی بھی نہیں جنھوں نے اپنے اکاﺅنٹس ڈیلیٹ نہیں کیے۔ 2013 میں کمپنی نے بتایا تھا کہ اس کے ماہانہ متحرک صارفین کی تعداد 80 کروڑ سے زیادہ ہے جبکہ اب یہ ایک ارب سے تجاوز کرچکی ہے۔ یہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکا کہ ہیکرز نے کس طرح ڈیٹابیس تک رسائی حاصل کی اور نہ ہی کمپنی نے بتایا ہے کہ کیسے اسے اس بارے میں علم ہوا۔ اب تک کمپنی نے یہ بھی نہیں بتایا کہ اس نے متاثرہ افراد کو اس حوالے سے ای میلز بھیج کر آگاہ کیا بھی ہے یا نہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment