منگل, 26 نومبر 2024


ایک کے بعد ایک مشکل، آئی فون سیون اور سیون پلس میں ایک اور شکایت سامنے آگئی

ایمز ٹی وی ( مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل کے آئی فون سیون اور سیون پلس کو متعارف کرائے ابھی ایک ماہ بھی نہیں ہوا مگر صارفین نے اس میں انٹرنیٹ کے استعمال سے متعلق شکایات کرنا شروع کردی ہیں۔ اس حوالے سے امریکا میں درجنوں افراد نے ایپل کو شکایت کی ہے کہ انہیں ایل ٹی ای کنکٹیویٹی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ درحقیقت ان ڈیوائسز میں آنے والے ایک بگ کے نتیجے میں ایل ٹی ای کنکشن ختم ہوجاتا ہے۔

اس حوالے سے درجنوں افراد نے ایپل سپورٹ کمیونیٹیز میں اپنی شکایات درج کرائی ہیں اور ایک شخص کے مطابق ' جب اس کا فون وائی فائی رینج میں ہوتا ہے تو یہ خودکار طور پر ایل ٹی ای سے کنکٹ نہیں ہوتا بلکہ تھری جی پر اٹک جاتا ہے اور پھر ائیرپلین موڈ پر نیٹ ورک کنکشن کو ری سیٹ کرنا پڑتا ہے'۔ دیگر افراد کا کہنا تھا کہ بغیر کسی وجہ کہ ان کا انٹرنیٹ کنکشن ختم ہوجاتا ہے اور وہ نو سگنل یا تھری جی میں پھنس جاتے ہیں۔

یہ سب شکایات آئی فون سیون اور سیون پلس استعمال کرنے والوں کو پیش آرہی ہیں جبکہ ایپل کے دیگر فونز اس سے محفوظ ہیں۔ ایپل نے اس مسئلے پر اب تک کوئی حل پیش نہیں کیا ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی بات کی ہے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ آئی فون ایس 10.0.2 میں حل ہوجائے گا جو کہ اس کے آپریٹنگ سسٹم کا نیا بیٹا ورژن ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment