بدھ, 27 نومبر 2024


آئی فون کے مقابلے میں گوگل بھی اپنا اسمارٹ فون میدان میں لے آیا

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل کا نیا اسمارٹ فون آج متعارف کرایا جارہا ہے جسے پہلی بار نیکسز کی بجائے پکسل کا نام دیا گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ گوگل تو اپنا فون شام میں کسی وقت متعارف کرائے گا مگر برطانیہ میں فون فروخت کرنے والی کمپنی کار فون ویئر ہاﺅس نے پکسل فون کے دونوں ماڈلز کے تمام فیچرز پہلے ہی غلطی سے ایک اشتہار میں جاری کردیئے۔ یہ کمپنی برطانیہ میں گوگل کے اسمارٹ فونز کو ریٹیل میں فروخت کرتی ہے اور اس کے ویب پیج پر پکسل اور پکسل ایکس ایل کی تصاویر اور فیچرز کو شائع کردیا گیا تھا جسے بعد میں ہٹا تو لیا گیا مگر اس کے اسکرین شاٹ لوگوں نے محفوظ کرلیے۔

گوگل پکسل 5 انچ فل ایچ ڈی امولیڈ اسکرین کے ساتھ ہوگا جس میں سنیپ ڈراگون 821 پروسیسر، 4 جی بی ریم، 32 سے 128 جی بی اسٹوریج (جس میں ایس ڈی کارڈ سے اضافہ ممکن ہے)، 12 میگا پکسل بیک اور 8 میگا پکسل فرنٹ کیمرے جبکہ 2770 ایم اے ایچ بیٹری ہوگی۔ اسی طرح پکسل ایکس ایل 5.5 انچ کا کواڈ ایچ ڈی اسکرین فون ہے، جس کی بیٹری 3450 ایم اے ایچ ہے، اس کے باقی فیچرز گوگل پکسل والے ہی ہیں۔ ان دونوں فونز کے بیک پر فنگر پرنٹ سنسر بھی موجود ہے جبکہ تیز ترین چارجنگ کے لیے یو ایس بی ٹائپ سی سپورٹ بھی رکھی گئی ہے۔

دونوں کے ڈیزائن دیکھنے میں ایک جیسے ہی ہیں تاہم پکسل کا وزن 143 گرام جبکہ بڑے ماڈل کا 168 گرام ہوگا۔اس فون میں اینڈرائیڈ 7.1 نوگٹ آپریٹنگ سسٹم ہوگا جبکہ گوگل کے متعدد مخصوص فیچرز بھی وہی ہوں گے جن میں گوگل اسسٹنٹ، گوگل ڈو اور ایلو ایپس وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ نیکسز کے مقابلے میں پکسل فون واضح طور پرگوگل برانڈ کی عکاسی کریں گے کیونکہ ان کے بیک پر G موجود ہے جبکہ پراڈکٹ پیجز پر فون بائی گوگل کی ٹیگ لائن بھی ہے۔

pixel

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment