جمعرات, 28 نومبر 2024


زندگی لمبی کرنا چاہتے ہیں تو یہ کھانا پینا شروع کردیں

ایمز ٹی وی (صحت) ماہرین کے مطابق بہت سی غذائیں ایسی ہیں جو عمر کو طویل بنانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق باقاعدگی سے دہی کھانے والے افراد بھی لمبی زندگی جیتے ہیں۔ لیکن حال ہی میں ماہرین پر انکشاف ہوا کہ روز کچے انڈے کھانا بھی آپ کی عمر کو طویل کرسکتا ہے۔

چائے پینے سے عمر میں اضافہ ممکن

اس کا انکشاف دراصل دنیا کی معمر ترین خاتون ایما مورنو نے کیا۔ اٹلی سے تعلق رکھنے والی 116 سالہ ایما مورنو اب دنیا کی وہ واحد شخصیت ہیں جو اپنی زندگی میں تین دہائیاں دیکھ چکی ہیں۔ یہ اعزاز اس سے قبل نیویارک کی سوزانے جانسن کے پاس تھا جو کچھ ہفتے قبل انتقال کرگئیں۔
ایما کے مطابق ان کی طویل زندگی کی وجہ روزانہ کچا انڈہ کھانا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب وہ نوعمر تھیں تب انہیں خون کی کمی کا مرض اینیمیا لاحق ہوا جس کے لیے ڈاکٹرز نے انہیں تجویز کیا کہ وہ روزانہ کچا انڈہ کھائیں۔

اس کے بعد سے وہ اب تک اس عادت پر کاربند ہیں۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ ان کی طویل زندگی کی وجوہات صبح جلدی اٹھنا اور تجرد کی زندگی گزارنا بھی ہے۔ ایما نے اپنی نوجوانی میں ایک شادی کی تھی لیکن وہ اس شادی سے خوش نہ رہ سکیں۔ جس کے بعد انہوں نے اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی اور اس کے بعد سے تنہا زندگی گزار رہی ہیں۔

کتابیں پڑھنے سے عمر بڑھتی ہے، تحقیق  

وہ بتاتی ہیں، ’ایک ناخوشگوار رشتہ سے چھٹکارہ پانا بھی میری طویل العمری کا ایک سبب ہے۔ میں نے اس کے بعد دوبارہ شادی نہیں کی کیونکہ میں کسی کی حاکمیت برداشت نہیں کرسکتی‘۔ ایما ایک فیکٹری میں باورچی کی حیثیت سے کام کرتی رہیں۔ وہ وہاں سے 41 سال قبل 75 سال کی عمر میں ریٹائرڈ ہوئیں جس کے بعد اب وہ سوئٹزر لینڈ کی سرحد پر ایک کمرے کے چھوٹے سے مکان میں زندگی گزار رہی ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment