ایمز ٹی وی (مانیڑنگ ڈیسک) انٹرنیٹ کا روزمرہ کا جادو ہمیں بتاتا ہے کہ ہم اگر کوئی خواب دیکھتے ہیں تو اس کی تعبیر آن لائن ممکن ہے۔
کم از کم گوگل سرچ پر تو ایسے متعدد جادو آپ کرسکتے ہیں۔
گزشتہ دنوں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ معروف کریکٹر سونک دی ہیج ہوگ پر فلم بن رہی ہے جس کی ہدایات سپر ہیرو فلم 'ڈیڈپول' کے ڈائریکٹر دیں گے۔
اس موقع پر گوگل نے بھی آپ کو اپنی سرچ پر کچھ نیا کرنے یا ایک تیکنیک فراہم کی ہے۔
گوگل سرچ پر اپنے نام کا پہلا لفظ جیسے فیصل لکھیں اور پھر دی ہیج ہوگ کا اضافہ کردیں یعنی کچھ اس طرح faisal the hedgehog اور بس۔
اس بات کے 95 فیصد امکانات ہیں کہ آپ کو اپنی شخصیت کے سونک دی ہیج ہوگ کی تصاویر مل جائیں گی۔
جیسے ہم نے نیچے faisal the hedgehog لکھ کر سرچ کیا تو ایسی تصاویر سامنے آگئیں۔
ایسا کیوں ہورہا ہے اس بارے میں گوگل نے کچھ بتایا نہیں اور یہ تیکنیک بھی ایک انٹرنیٹ صارف نے حادثاتی طور پر دریافت کرلی تھی۔
تاہم یہ تجربہ آپ کو پسند ضرور آئے گا۔
یہ پہلی بار نہیں کہ گوگل نے اپنے سرچ فیچر میں اس طرح کا 'جادو' چھپا کر رکھا ہو۔
درحقیقت کروڑوں افراد روزانہ اس سرچ انجن کا استعمال کرتے ہیں مگر اس کے اندر کچھ چھپی چیزوں کو جان نہیں پاتے جن کا استعمال پرلطف تجربے سے کم نہیں ہوتا۔