اتوار, 24 نومبر 2024


کلربلائنڈنیس کے شکارافراد کے لیے ایک انوکھی ایپ

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) مائیکروسافٹ نے رنگ اندھے یا کلربلائنڈنیس کے شکارافراد کے لیے ایک انوکھی ایپ بنائی ہے جس کے ذریعے وہ مختلف رنگوں کے درمیان فرق کرسکیں گے۔ یہ ایپ آئی فون کے لیے بنائی گئی جس میں ایک ٹرانسلیٹر بھی ہے۔ اسے ’’کلر بائنوکیولرس‘‘ کا نام دیا گیا ہے جو ایک فری آئی او ایس ایپ ہے ۔ اس میں موجود فلٹر، رنگوں کو مرض کی 3 اقسام کے لحاظ سے تصاویر کو بدلتا ہے اور انہیں اپنی جانب سے خاص رنگ دیتا ہے تاکہ کلر بلائنڈ کے شکار اسے بہتر طور پر دیکھ سکیں۔

ایپ ان لاکھوں افراد کے لیے یہ ایک اہم ٹول ہے جس کی بدولت وہ دنیا کو بھرپوررنگوں کے ساتھ دیکھ سکتے ہیں۔ ایشیا کو مختلف رنگوں کے شیڈز میں اس طرح دکھایا جاتا ہے تاکہ اس مرض کی شکار خواتین کچے اور پکے ہوئے گوشت کے درمیان فرق کرسکیں۔ اس ایپ میں موجود فلٹر کھینچی جانے والی تصویر کے رنگوں کو 3 انداز میں تبدیل کرسکتی ہے جن میں سرخ سبز، سبزسرخ، اور نیلا پیلا شامل ہیں کیونکہ کلربلائنڈنیس کی 3 اقسام انہی کیفیات کو بیان کرتی ہیں۔ اسے بنانے والے انجینیئر اوورٹون خود کلر بلائینڈ ہیں جو خزاں اور موسمِ بہار کے پتوں کے درمیان کوئی فرق محسوس نہیں کرسکتے۔

اس بنانے والوں کے مطابق اب رنگ اندھے افراد پھول شناخت کرسکتے ہیں، میچنگ کے کپڑے اور میک اپ پسند کرسکتے ہیں اور اگر کوئی فرق ہوتا ہے تو اسکرین پر ٹیکسٹ کے ذریعے اطلاع دی جاتی ہے۔ایپ خاص کیفیت میں مبتلا افراد کے لیے رنگوں کی شناخت میں مدد دے گی کیونکہ وہ سبز اور پیلے کے درمیان تمیز نہیں کرسکتے۔ سیٹنگ کے لحاظ سے یہ ایپ سرخ اور سبز سیبوں کی تصویر میں سےسرخ سیب کو گلابی دکھاتی ہے جس سے فرق ظاہر ہوجاتا ہے۔ یہ ایپ مائیکروسافٹ کے گیراج بچ ڈے مقابلے میں تیار کی گئی تھی اوراسے ڈاؤن لوڈ کرکے کسی بھی اسکرین والے فون کے ساتھ باآسانی استعمال کیا جاسکتا ہے جس کا فائل سائز صرف 14.6 ایم بی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment