پیر, 25 نومبر 2024


آپ کی انٹرنیٹ سرگرمیوں کو کتنی آسانی سے کوئی جان سکتا ہے


ایمز ٹی وی (مانیٹرنفگ ڈیسک) آپ کی انٹرنیٹ سرگرمیوں کو کتنی آسانی سے کوئی جان سکتا ہے وہ اتنا آسان ہے کہ جان کر ہوسکتا ہے آپ دنگ یا خوفزدہ ہوجائیں۔ جی ہاں واقعی ایک ویب سائٹ کلک کلک کلک تیار کی گئی ہے جس کا مقصد لوگوں کے اندر یہ شعور اجاگر کرنا ہے کہ انٹرنیٹ پر براﺅزنگ کے دوران انہیں کیسے مانیٹر کیا جاتا ہے۔ یہ ایک ڈچ کمپنی وی پی آر او کا پراجیکٹ ہے جو کہ صارف کے رویے کا جائزہ لے کر تجزیہ پیش کرتا ہے۔ یہ سائٹ صارفین سے آڈیو آن کرنے کا کہتی ہے اور پھر آپ کے ماﺅس کی ہر حرکت کو تحریر اور آواز کے ذریعے بتاتی ہے۔ اس میں ایک بٹن بھی ہے جس کا مقصد بس صارفین کو اسے دبانے پر مجبور کرنا ہے۔

اسے تیار کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس تجربے کا مقصد لوگوں کو پرائیویسی اور ڈیٹا کے تحفظ کے لیے قائل کرنا ہے اور اس کے لیے ایک سادہ اور تفریحی انداز کو اپنایا گیا ہے۔ تو اگلی بار آپ کو مسلسل ایسے اشتہارات نظر آئیں جنھیں آپ گوگل یا کسی جگہ سرچ یا دیکھتے رہے ہوں تو حیران مت ہوں کیونکہ آپ کی ماﺅس کی حرکت تک کو مانیٹر کیا جاتا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment