ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف کمپنی ہونڈا نے اپنی نئی کانسیپٹ گاڑی کی پہلی تصویر جاری کردی ہے۔
نیو وی نامی اس تجرباتی گاڑی کو اگلے سال کے آغاز میں لاس ویگاس میں ہونے والے ایک ایونٹ کے دوران باقاعدہ طور پر متعارف کرایا جائے گا۔
ہونڈا کے مطابق یہ گاڑی آٹو میٹڈ، الیکٹرک ہے اور اسے آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا ہے جسے ایموشن انجن کا نام دیا گیا ہے۔
کمپنی نے اس کے حوالے سے زیادہ تفصیلات تو جاری نہیں کیں تاہم اس کے بقول اموشن انجن ایسی ٹیکنالوجیز سے لیس ہے جو مشینوں کے 'جذبات' بناتی ہیں۔
یعنی یہ گاڑی کسی قسم کے مسئلے پر معاونت فراہم کرے گی اور بتائے گی کہ ٹینک میں ایندھن کتنا ہے وغیرہ وغیرہ۔
اسی طرح اینیمیٹڈ ڈیش بورڈ ٹریفک جام میں پھنسنے کی صورت میں ڈرائیور کو گاڑی کے اندر تفریح فراہم کرے گا۔
اب گاڑی کی تفصیلات تو اگلے ماہ سامنے آئیں گی تاہم تصویر کی جھلک نے لوگوں کو کافی متاثر کیا ہے اور وہ بے تابی سے اس کے سامنے آنے کے منتظر ہیں۔
جس کی وجہ گاڑی کا ڈیزائن کی انفرادیت ہے جو اسے مستقبل کی گاڑیوں کا روپ دیتا ہے۔