ایمز ٹی وی (سائنس و ٹیکنالوجی) چینی کی ونسن نیو مٹیرلز کمپنی نے دنیا کا پہلا تھری ڈی پرنٹڈ وِلا اور سب سے بلند تھری ڈی پرنٹڈ اپارٹمنٹ بلڈنگ تیار کرڈالی۔ اب تھری ڈی پرنٹر بنگلے اور اپارٹمنٹس تیار کریں گے لیکن یہ کوئی کاغذی بنگلے نہیں بلکہ ایک مکمل تعمیر شدہ ماڈل ہوگا ، چین کی کمپنی نے ایسا تھری ڈی پرنٹرتیار کیا ہے جو کنکریٹ،سیمنٹ اور تعمیراتی ملبے کی مدد سے ایک دن میں و ن یونٹ گھروں کیساتھ ساتھ مکمل بنگلے ،اپارٹمنٹس اور وِلاز بھی تعمیر کرسکتا ہے۔ حال ہی میں اس کمپنی نے مشرقی چین کے شہر سوژہو میں اپنی حالیہ تخلیق دنیا کا پہلا تھری ڈی پرنٹڈ ولا نمائش کیلئے کھول دیاہے۔تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے تہہ در تہہ تیار کیا گیا یہ بنگلہ دیکھنے والوں کو حیرت سے دنگ کردینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہی نہیں اس کمپنی نے دنیا کی سب سے بلند پانچ منزلوں پر مشتمل تھری ڈی پرنٹڈ اپارٹمنٹ بلڈنگ بھی تیار کی ہے جو شنگھائی میں تھری ڈی پرنٹنگ کنسٹرکشن پر جاری گلوبل کانفرنس میں شرکت کرنے والے شرکاء کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
چین میں تھری ڈی پرنٹر اب بنگلے اور اپارٹمنٹس تیار کریں گے
- 20/01/2015
- K2_CATEGORY صحت و ٹیکنالوجی
- 1845 K2_VIEWS
Leave a comment